عبداللہ امانت محمدی کے اقوال پہلی قسط

عبداللہ امانت محمدی نے 'متفرقات' میں ‏مارچ 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    سائنس کا علم اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے کیونکہ اس سے ’’ اصل علم ‘‘ ، کو پھیلانا آسان ہے ۔

    ہم مرنے پر اللہ کا حکم مان لیتے ہیں لیکن زندگی بھر نہیں مانتے ۔

    اسلام کو سمجھنے کے لیے کتاب و سنت کی وادی کی سیاحت ضروری ہے ۔

    شرمندگی سے بچنا چاہتے ہو تو : ’’ اپنا ظاہر و باطن یکساں کر لو ۔ ‘‘

    برے رستے کی منزل اچھی نہیں ہوتی ۔

    ایک خرابی کئی خرابیوں کو جنم دیتی ہے ۔

    مظلوم کی ھا ، تباہ کر دیتی ہے ۔

    محاسبہ کرو کہ تمہاری جدوجہد رحمٰن کے لیے ہیں یا شیطان کے لیے ۔

    بے حس شخص مردہ آدمی کے برابر ہے۔

    ہماری قوم کے دل میں اللہ کے ڈر سے زیادہ لوگوں کا خوف ہے ۔

    کسی کی چھوٹی غلطی کی بنا پر اس کی بڑی اچھائی کو نہ بھولو!

    اچھے ساتھیوں کی پہچان مشکل کے وقت ہوتی ہے ۔

    والدین جو مجھے کھانا کھلاتے ہیں تو میں ان کا فرض نہیں بلکہ احسان سمجھتا ہوں۔

    ہم حکمران تو بننا چاہتے ہیں لیکن ذمہ دار نہیں اور ہم مالدار تو بننا چاہتے ہیں لیکن محنتی نہیں ۔

    جس طرح نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کی دیکھ بال ضروری ہے اسطرح غیر مسلموں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اصلاح بھی ضروری ہے ۔

    عزت دار بننے کا طریقہ :"کسی کو نادم کرنا نہیں بلکہ عزت دینا ہے ۔"

    بڑوں کا ادب بڑا بنا دیتا ہے ۔

    اچھے لوگوں کو اکثر اچھے لوگ ہی ملتے ہیں۔

    اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ :"تم اس پر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاؤ ۔"

    تقوی شخص کو حیوان سے انسان بنا دیتا ہے ۔

    اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔"

    ہم عبادت کے لئے بنائے گئے ہیں شرارت کے لئے نہیں ۔

    جو قرابت داروں کا خیر خواہ ہے وہ پوری دنیا کا خیر خواہ ہے ۔

    یہ نہ کہو :"اللہ نہ کرے "، بلکہ کہو :"اللہ محفوظ فرمائے "۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے اور پریشانیاں تو ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہیں ۔

    اگر حکمران قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں تو ملک سے بدامنی ، افراتفری اور بے چینی جڑ سے ختم ہو جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میرے خیال میں لوگوں کو سمجھ آ جاتا ہے مگر جان بوجھ کر انجان بنے رہتے ہیں.

    بہر حال. اچھی محنت ہے

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    میرے خیال سے آپ نے اس قول پر تبصرہ کیا ہے کہ:"اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔" اس کا مفہوم یہی ہے جو آپ کہہ رہے ہیں کہ لوگوں کی سب پتہ ہے لیکن جان بوجھ انجان بنے ہوئے ہیں۔
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بے شک اللہ ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے، اور کون ہے جو اسے کچھ کرنے سے روک سکے، یہ ایک زبان زد عام غلطی ہے جس کی جانب کم لوگ توجہ دیتے ہیں، جزاک اللہ خیرا۔
    عمدہ سلسلہ ہے جاری رکھیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیر ا
    بہت اچھے اقوال ہیں ، ماشاء اللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    حوصلہ افزائی کے لیے جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ماشاءاللہ بھت اچھے اقوال ہیں لگتا ہے کافی فرصت میں کافی محنت اور سوچ بچار سے کام لیا ہے..
    اللہ ایسی بصیرت سب کو عطا فرمائیں.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    جزاک اللہ خیرا
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں