عبداللہ امانت محمدی کے اقوال دوسری قسط

عبداللہ امانت محمدی نے 'متفرقات' میں ‏مارچ 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّٰحَیْمَ
    لوگوں کو گالیوں کی بجائے دعائیں دو کیونکہ ہدایت گالیوں سے نہیں دعاؤں سے ملتی ہے۔

    اچھی بات کرنے والا نہ کرنے والے سے بہتر ہے اور بری بات کرنے والا نہ کرنے والے سے بد تر ہے۔

    جو فائدہ سمجھنے کا ہے وہ یاد کرنے کا نہیں۔

    اصلاح کرنے پر بے وقوف ہی برا مانتے ہیں۔

    کسی بڑے شخص کی خامی ، خامی ہوتی ہے اچھائی نہیں۔

    برائی میموری کے ساتھ ساتھ مائنڈ سے بھی نکالو !

    جاہل سے بحث جہالت ہے۔

    کوئی آپ کے سامنے غلط بات کرنے سے کترائے تو سمجھ لو کہ آپ پر اللہ پاک کی خاص رحمت ہے۔

    زیادتی کرنے والے کے ساتھ زیادتی ہو کر رہتی ہے۔

    جو کہتا ہے کہ :"میرے والدین نے میرے لیے کچھ نہیں بنایا وہ جھوٹ بولتا ہے۔"

    علم اتنا آسان کہ آپ چند حرفوں سے ہزاروں لفظ بنا سکتے ہو۔

    جو دوسروں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے سب اسے بے وقوف سمجھتے ہیں۔(جاری ہے)

    جو بے ایمانی سے امیر بن سکتا ہے وہ ایمانداری سے امیر ترین بن سکتا ہے۔

    اگر موت کے بعد زندگی نہ ہوتی تو شاید میں دنیا کا بد ترین شخص ہوتا۔

    برے کو نہیں برائی کو ختم کرو۔

    اپنی اصلاح کرو کسی کے اصلاح کرنے سے پہلے۔

    کاہلی ناکامی کی پہلی سیڑھی ہے۔

    صدقہ امیر بننے کا شارٹ کٹ راستہ ہے۔

    بیویاں پیار کے لیے ہیں مار کے لیے نہیں۔

    جو آپ کے سامنے دوسروں کی خامیاں بیان کرتا ہے وہ یقیناًدوسروں کے سامنے آپ کی خامیاں بیان کرتا ہو گا۔

    عبادت روح کی غذا و دوا ہے۔

    کسی میں کوئی خوبی دیکھنا چاہتے ہو تو اسے کہو :"تم میں یہ خوبی اچھی لگتی ہے۔"

    اللہ کی طرف بلانے میں شرمندگی کی بجائے خوشی محسوس کرو۔

    ہر شخص کو ترقی کا موقع ملتا ہے لیکن عقل مند ہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ (جاری ہے)
    By Abdullah Amanat Muhammadi
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بہت عمدہ

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں