کینیڈا کے شہر فورٹ مک میرے میں آگ

انا نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 4, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    البرٹا، فورٹ مک میرے کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ شہر کے اندر داخل ہو چکی ہے ۔ اور حالیہ اطلاعات کے مطابق پورے شہر جس کی کل تعداد ستر ہزار کے قریب ہے ان سب کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب تک اس آگ سے بہت ساری عمارتیں جن میں مکانات ہوٹل ، آفس وغیرہ شامل ہیں تباہ ہو چکے ہیں ۔ ہائی وے سے گزرتے ہوئے افراد گیس سٹیشنز میں ہوتے ہوئے دھمکاوں کی آواز سن سکتے ہیں ۔ آگ لگنے کی صحیح وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ۔ لیکن یہ البرٹا کی تاریخ میں لگنے والی سب سے خوفناک آگ ہے جس میں ہزاروں لوگو ں کو شہرخالی کرنے کا کہا گیا ہے۔اس سے پہلے 2011 میں سلیو لیک میں لگنے والی آگ میں 9 ہزار لوگوں کو شہر چھوڑنا پرا تھا۔ آگ کی وجہ سے درجہ حرارت 32 C پہنچ چکا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل کا دن مزید بھاری ہو گا کہ ہوا کی رفتار 25 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ جو کہ اس صورتحال میں مزید خطرے کا باعث ہے ۔
    ہائی وے پر اس وقت شدید رش دیکھا جا سکتا ہے ۔ لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ ہائی وے پر رکی ہوئی گاڑیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں جو گیس ختم ہونے کے باعث اپنی گاڑیں سڑک کنارے روکنے پر مجبور ہیں۔امدادی کاروائیاں بھی شدت سے جاری ہیں اور گورنمنٹ کی کوشش ہے کہ بے گھر ہوئے افرادکو آج کی رات گزارنے کے لیے مناسب بندوبست کر سکیں ۔

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    واقعی بہت خوفناک قسم کی آگ لگ رہی ہے ۔ اور آگ ایسی چیز ہے ،جس کا کام صرف جلانا ہے ۔ سامنے کوئی بھی چیز آجائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    استغفراللہ.
    اللھم لاتقتلنا بغضبک ولا تھلکنا بعذابک وعافنا قبل ذلک.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    فورٹ مک میرے کا ایک نقشہ جس میں اب تک کے جو علاقے آگ سے متاثر ہوئے ہیں ان کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔

    [​IMG]

    بیکن ہل -Beacon Hill جہاں پر اسی فیصد مکانات تباہ ہو چکے ہیں اسکی ایک تصویر

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    البرٹا کے اندر ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ آگ اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ فورٹ مک میرے کے ارد گرد کی آبادیوں کو بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس آگ کو بجھانے میں 3-4 دن لگ جائیں گے۔اب تک اس آگ سے 1،600 عمارتیں جل چکی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    البرٹا کی آگ تو بہت وسیع علاقہ میں پھیل چکی ۔ آگ بجھانے والے روکنے میں ناکام ہیں
     
    • متفق متفق x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اب تو اس کے دوسرے شہروں میں بھی پھیلنے کا خطرہ ہے
     
    • متفق متفق x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی یہ تو پہلے دن ہی آگ بجھانے والے اداروں کی طرف سے اعلان آ گیا تھا کہ یہ آگ انسانی قوت کے بس کی بات نہیں ۔ اسے بجھانے کے لیے تیز بارش کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن درجہ حرارت کافی گر گیا ہے اور آگ بجھانے والے ادارے اب کہہ رہے ہیں کہ آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
    پہلے تو کافی خطرہ تھا ۔ کہ البرٹا کےساتھ سیسکیچوان کی سٹیٹ لگتی ہے تو شاید وہاں پھیل جائے لیکن ابھی جو خبریں آ رہی ہیں اس کے مطابق آگ اتنی تیزی سے نہیں پھیلی جتنا خدشہ تھا ۔ تو اب اسے قابو کر لیں ۔ دیکھیں آج کیا صورتحال رہتی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں