پھلوں اور سبزیوں کا سلاد

انا نے 'کچن کارنر' میں ‏مئی 17, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم

    کل ایک دوست کی طرف دعوت تھی تو ہاں پہلی مرتبہ یہ سلاد کھایا ۔ بہت مختلف اور الگ لیکن آسان طریقے سے بنایا گیا تھا تو بہرحال میں بھی آج سبزیاں ، پھل وغیرہ لے کر آئی اور آج وہی سلاد بنایا ۔اس کی ترکیب آپ لوگوں کے لیے بھی حاضر ہے ۔ ضرور بنائیے گا اور اپنی رائے دیجیے گا۔
    پہلے ڈریسنگ تیار کر لیں

    سلاد ڈریسنگ
    2 ٹیبل سپون سرکہ
    1 ٹیبل سپون زیتون کا تیل
    آدھی چمچی مسٹرڈ
    آدھ چمچی رس بیری جیم
    نمک ، کالی مرچ حسب ذائقہ

    ویسے تو آپ اپنی پسند کی کوئی بھی سبزی یا پھل ڈال لیں ۔جو میں نے رکھی تھیں وہ یہ ہیں :
    سبزیاں
    کھیرا
    سلادکے 6-7 پتے
    مولی - باریک سلائسز
    چیری ٹماٹر

    پھل

    سٹرابیریز
    انگور

    ان سب کو مکس کر لیں ۔ اور سلاد تیار ہے ۔ سبزیوں میں آپ بندگوبھی ، بروکلی بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت خوب آزماتے ہیں کسی دن۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اچھا یاد دلایا ۔ مجھے تو عرصہ ہو گیا تھا یہ سلاد بنائے ہوئے۔ آج جاوں گی سبزیاں خریدنے پھر بناتی ہوں ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں