عورت اوردرس دینے والی یہ خواتین

عمر سلطان نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جون 12, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    جواب دینا آپ کا حق ہے لیکن پہلے بات کو سمجھیں، میں نے اپنے تحفظات دوسرے اقتباس میں لکھ دیئے ہیں، ان پر بھی اگر ہوسکے تو تبصرہ کیجئے۔
     
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    حیرت ہے یہ چیز کیا اس وقت لاگو نہیں ہوتی جب آپ اپنی ذاتی رائے دیتے ہیں ؟ویسے جن لوگوں کو سمجھ میں آنا تھا آگیا ہو گا، آپ میرا جواب اتنا ہی علمی سمجھ لیں ، جتنی آپ کی پوسٹ علمی تھی۔
    میں اپنی بات کروں تو میں اظہار رائے کو غلط نہین سمجھتی نہ کسی اور کے لیے نہ اپنے لیے۔نہ ہی بے تکے اعتراضات پسند کرتی ہوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی میں نے ہی کہا اور الحمدللہ ابھی بھی اسی بات پر ہی قائم ہوں ۔اگر آپ کو اصلاح کرنی مقصود ہو تو آپ ہی اس بات کے خلاف لے آئیں دلیل کہ علماء اکرام کی یہ ذمہ داری نہیں ۔
     
    • متفق متفق x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی محترم عمر سلطان صاحب بندے نے یہ تو نہیں کہا کہ مرد اپنی نظروں کی حفاظت کرے اور اپنی عورتوں کو کسی بھی انتہاء تک جانے کی اجازت دے دے۔ آپ کیوں ایک سیدھی سی بات کو غلط معنی پہنا رہے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جو مرد اپنی نگاہوں کی حفاظت کرتا ہے۔ وہ کبھی اپنی ماں بیٹی اور بہن کو بے پردہ ہونے اور بے حیائ کی اجازت نہیں دے گا۔
    سبحان اللہ! یا تو آپ بات کو سمجھتے نہیں یا تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ اب آپ نے ایک تھریڈ میں تحریر کے بارے میں "زبردست تحریر" کے کمنٹس کیے ہیں۔ وہین سے ایک تبصرہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔
    جواب میں آپ یہ بھی فرما سکتے ہیں کہ " اللہ کا خوف کریں میں تو کسی چینل کا مالک نہیں ہوں"
    مجھے یقین ہے کہ آپ ایسے نہیں ہوں گے۔ لیکن یہاں بات میری یا آپ کی ذات کی نہیں بلکہ عمومی طور پر ہمارے معاشرے کی جانب اشارہ تھا۔
    پسند کی شادی سے میری مراد وہی تھی جس کی جانب آپ نے اپنے تھریڈ کے مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ اشارہ کیا تھا۔ زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
    میں آپ کی مجبوری کو سمجھ سکتا ہوں۔ بہر حال کوئ مسئلہ نہیں ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    مسکراہٹ!!!
    رائے تو نعمان بن ثابت بھی دیتے تھے، لیکن ایک ضعیف روایت ان سے منسوب ہے کہ اگر میرے کسی "قول" پر تمہیں دلیل مل جائے تو اسے دیوار پر ماردو، یہ تو ایک مثال تھی سمجھانے کہ لئے اور سمجھنے والوں کے لئے شاید کافی ہو،
    پوسٹ میری نہیں تھی، نیچے
    "ماخوذ" لکھا ہے، شاید وقت کی کمی کے سبب آپ کی نگاہوں سے اوجھل رہ گیا ہو، آپ نے اپنے علم کی بات کی مجھے ذرا علم کی تشریح جو آپ سمجھتی ہیں آپ کی نظر میں ہے وہ ذرا بیان کردیجئے،
    اعتراضات بےتکے نہیں ہوتے بس بات سمجھ کی ہوتی ہے چلیں ایک اعتراض آپ کو پڑھائیں۔

    فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
    تو اس سے بےرخی برتتا ہے۔
    سوال ذہن آیا ہوگا کس سے؟
    أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ۔
    (صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا۔

    اہل علم حضرات بات کریں کیونکہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ میں سب کی باتوں کا جواب دوں پیشگی معذرت قبول فرمائیں۔
     
  6. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    مسکراہٹ!
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    پہلی بات یہ ہے کہ آپ عربی فونٹ کواردو سے بدل دیا کریں ،کیونکہ پڑھنے میں مشکل ہورہی ہے ۔نستعلیق جمیل نوری استعمال کریں ۔ ایڈیٹر سے دستیاب خطوط سے منتخب کرلیاکریں۔ پھرمزید بات ہوگی ان شاء اللہ
    ماشاء اللہ،آپ عالم دین ہیں ، تعارف نہیں کروایا۔ جبکہ آپ سے پوچھا بھی گیا تھا ۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/میرا-تعارف.37646/#post-492269
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی بلکل معاف کیا۔ بس ایک ہی افسوس ہے کہ آپ نے معذرت کرنے میں کافی دیر کی۔ خیر دیر آید درست آید۔میں اطمینان سے باقی لوگوں سے گفتگو جاری رکھتی ہوں ۔ امید ہے وقت کی کمی کے باعث آپ میرے پیغامات پڑھنے کی زحمت نہیں کریں گے۔
    جی بلکل متفق۔ دوہرے معیار اور ڈھٹائی کا ویسے بھی خواتین کہاں تک مقابلہ کر سکتی ہیں ۔عافیت اسی میں ہوتی ہے کہ خاموشی سے اپنا کام کر کے الگ ہو جائیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    یہ سب فصلی بٹیرے رمضان میں نظر آتے ہیں..پھر سارا سال غائب.عوام ان بہروپیوں کو خوب جانتے ہیں..

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  10. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    یہ معذرت نہیں ہے، لہذا اس خوش فہمی سے آپ فوراََ باہر کی جانب آئیں، دوسری بات مجھے فارسی سے نفرت ہے، آئندہ خیال رکھئے گا، عذر اور معذرت کا فرق جو نہ سمجھ سکے،میری سمجھ میں وہ ناسمجھ ہے۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  11. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    مسکراہٹ!!!
    ہوا سے اُس کا تعرف جاننا چاہتے ہیں، پہلے یہ بتائیں کہ آپ کس دارالعلوم سے فارغ التحصیل ہیں، اور یہ پیادے جو ساتھ ملائے ہوئے ان کی بھی تعلیمی اسناد پیش کردیجئے گا، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ اُس لیول پر آؤں خیر،

    ہم دونوں بات کرتے ہیں کیا خیال ہے؟۔ باقی ان مربیوں سے کہیں تحمل سے ہماری گفتگو سنیں۔ آپ کا جواب "ہاں" میں ہے تو بتایئے۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  12. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ واقعی یہ فصلی بٹیریں ہیں، لیکن کیا بس اتنا کہہ دینے سے ہم ان فصلی بیٹروں کی پھیلائی جانے والی گمراہی کو چُپ سادھ کر دیکھتے رہیں؟ میں نہیں سمجھتا اعتراض اور احتجاج میں فرق ہوتا ہے عوام صرف احتجاج کرسکتی ہے کیونکہ بہت کم اُن میں سے ایسے ہیں جو علم نہیں رکھتے دین کہ علم کی حوالے سے بات کی اچھا جو لوگ علماء ہیں کیا وہ ٹی وی نہیں دیکھتے؟ دیکھتے ہونگے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو توصیف راشدی صاحب مولانا طارق جمیل کی وڈیو پر کبھی رد پیش نہیں کرتے۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    میں نے تو عالم ہونے کا کہیں دعوی نہیں کیا. بلکہ اس تھریڈ میں کوشش ہے کہ اہل علم لکھیں . ہم استفادہ حاصل کرتے رہیں . الحمد للہ. آپ کو بات سمجھ نہیں آرہی. اس لئے گفتگو کا اندازہ حد زیادہ مہذبانہ ہے. مجھے اب سمجھنے میں مشکل ہورہی ہے کہ آپ کا اعتراض کیا ہے، کس بات پر گفتگو کو جاری رکھا جائے؟
    عمر سلطان صاحب مجھے انا سسٹرکی بات درست معلوم ہوتی ہے. آپ نے بے حیائی کی تفسیر کرتے ہوئے عورت پر جو مقدمہ کیا وہ آپ ہار چکے ہیں. اس کی مثال اسی تھریڈ میں موجود ہےکہ آپ عورت سے بات کرتے ہوئے اخلاقیات بھول گئے ،یا شاید آپ انہیں اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ گفتگو کریں . اب ذرا سنبھل کر بات کیجئیے گا. جتنی بات ہو اتنا جواب دینا ہے.
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  14. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    بحث برائے بحث کا میں قائل نہیں ہوں، رہی بات بےحیائی کی تفسیر تو تحریر کے نیچے ماخوذ لکھا ہے لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی آپ قاضی کا کردار بھی ادا کرتے ہیں لیکن مقدمہ نپٹانے کا یہ یکطرفہ معیار درست نہیں خیر دلوں کا حال تو فاطرالسماوات والارض کو ہی پتہ ہے یہ کہنا کہ میں اخلاقیات بھول گیا تو میرے فاضل دوست آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ میں نے محترمہ سے گفتگو شروع نہیں کی بلکہ وہ خود ہی درانداز ہوئیں اس لئے یہ لینے دینے کے معیار قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔

    یہ غلط بات ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ یہ سنگین الزام ہے، لیکن میری اس بات سے آپ بھی اتفاق کیجئے کہ بات کرنے کے اسلوب ہوتے ہیں میں نے جتنی بھی بات کی وہ اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے کی نہ میں کوئی غلط لفظ کہا نہ ہی مجھے غلط لفظ سننا پسند ہیں ہاں اس سے پہلے والے جواب میں جو الفاظ میں نے استعمال کیئے تو وہ اس لئے کہ یہ گروپ کے پرانے ممبران ہیں اور طاقت ور ہیں لیکن طاقت پر تمیز کی لگام ضروری ہے۔ میرا مقصد کسی پوسٹ کا پیش کرنے کہ صرف اتنا ہوتا ہے کہ ہم کو اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہئے کہ کس طرح کے فتنے ظہور ہورہے ہیں، باقی میری ساری کوشش علی اللہ ہے۔
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں جناب ہم اب اس کثیف ہوا کا تعارف نہیں جاننا چاہتے۔ باقی یہ جو آپ نے اپنا لیول یہاں ظاہر کیا ہے۔ ہمارے خیال میں یہی آپ کا اصل لیول ہے۔ کہتے اپنے کو اہل علم ہیں اور اسلوب لا علموں والا ہے۔
    دوسروں کو پیادہ کہنے والے شايد اپنے آپ کو فیل سمجھتے ہیں۔
    یہ ہم آپ پر واضح کردیں کہ یہ ہمارا لیول ہر گز نہیں ہے۔ لیکن آپ شائد اسی لہجے کے عادی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    مقدمہ تحریر میں تھا، جس میں بے حیائی کا ذمہ دار عورت کو ٹھہرایاگیا ۔ بے حیائی کی تفسیر کے نیچے ماخوذلکھا ہے تو سب اس تحریر پرتبصرہ کررہے ہیں ۔ لیکن آپ اس تحریر پرنہیں بلکہ تبصرہ پر تبصرہ فرما رہے ہیں ۔ بے حیائی یکطرفہ کیسے ہوسکتی ہے ،معلوم نہیں ۔تھریڈاوپن فورم پرہے کوئی بھی دراندازہوسکتا ہے اور گفتگو کرسکتا ہے ۔کام کی بات ہو تو مزید گفتگو جاری رکھی جائے ،نہیں تو ہر پوسٹ کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا ۔
    آپ خوداقرار کررہے ہیں کہ لکھا ہے تو پھر الزام کیسے ہے ۔ آپ کی اتنی بدتمیزی پراگر انتظامی امور سرانجام دیتے ہوئے قاضی کا کردار ادا کیا جائے تو کیا غلط ہے ۔ بے حیائی سمیت ہر قسم کی برائی قوانین کی پابندی نا کرنے کی وجہ سے وجودمیں آتی ہے ۔ آئندہ کے لئے یہ بھی مقصد میں شامل کرلیں کہ رائے کے اختلاف کی آزادی ہے ۔ لیکن احترام واجب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  17. عبدالرحمن بھٹی

    عبدالرحمن بھٹی نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مئی 6, 2016
    پیغامات:
    123
    ”مؤمن“ مرد دیکھ رہے ہیں اس کا ڈر ایسے پروگرام کرنے والوں کو ہوگا تو وہ کچھ محتاط رہیں گے۔
     
  18. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    زیادہ حیرت نہیں ہوئی تعارف تو آپ کہ جواب میں تھا جسے سرخ رنگ دے کر نمایاں کردیا تھا، مجھے آپ سے شکوہ نہیں،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  19. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    محترم "منتظم" آپ پہلے بات کو سمجھیں،،، یوں ہی بے پر کی اڑائے جارہے ہیں اور آپ کہ حواری،،، وہ بھی دیخ سے زیادہ چمچہ گرم کی مثال بننے وہئے ہیں،،، میں نے ایک تحریر پیش کی جس میں ایک خاتوں چند روشن خیال مردوں کے سامنے بیٹھ کر محبت کی شادی پر بغلیں بجارہی تھیں،،، اور اُن لادین لوگوں سے اُن کا موقف لیا جارہا تھا ،،،

    الزام یہ تھا کہ!!!
    میرا اعتراض یہ تھا کہ اس طرح کہ پروگرامز میں علماء کو بھی مدھو کرنا چاہئے،،، تاکہ وہ اس ملک میں جو اسلام کے نام پر بنا تھا جس کا ترانہ ایک چوھدری نے لکھا تھا اس میں شریعت کہ وہ ضابطہ بتائیں جس کی حد میں رہ کر محبت کو جائز تسلیم کیا جاسکتا ہے،،، اب رہی قانون کی بات تو قانون جب محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ہمیں قرآن وحدیث کہ ہوتے کسی دستور کی ضرورت نہیں تو پھر یہ لنڈے کہ روشن خیال انگریز یہ شریعت کے قوانین مرتب کریں گے،،، جن کے لیڈروں کو سورہ اخلاص تک درست پڑھنی نہیں آتی؟؟؟

    میں نے اس تحریر کے ضمن میں جو معروضات پیش کی تھیں وہ یہ کہ علماء حق کو چاہئے کہ وہ اس پروگرام کے حوالے سے نیپرا میں اپنے شکایت درج کرائیں کہ جو لوگ اس پروگرام میں موجود شرعی مسئلے پر بات کررہے تھے وہ کس اسلامی جامعہ کہ فارغ التحصیل ہیں یا جو محترمہ میزبان ہیں وہ کس مدرسہ کی عالمہ ہیں؟؟؟۔۔۔ پھر آپ میں سے ہی کسی منچلے نے کہہ دیا کہ علماء کا کام قرآن وحدیث سے دلیل پیش کردینا ہے جس نے عمل کرنا ہے کرے جس نے نہیں ۔۔۔۔۔ الخ ،،، "واللہ اعلم"

    دلائل پیش کرنا اپنے مؤقف پر کوئی بڑا کام نہیں ہے،،، لیکن ان چھوٹی باتوں کو سمجھنے کہ لئے جو دلیل مانگے تو پھر سلام ہے اس کی عقل پر۔




     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    آپ کو بات گھمانا آتا ہے ۔ یہ کام آپ کر رہے ہیں ۔ وہ تحریر آپ کی نہیں ۔ ماخوذ تھی ۔ پھر آپ کا اصل اعتراض کہاں تھا ۔ کوئی تبصرہ نہیں تھا ۔بات کی ابتداء عورت کی بے حیائی سے شروع ہوئی ۔ اور آپ موضوع سے ہٹ گئے ۔ اور میں نے یہی لکھا تھا کہ ہر معاشرے میں اس طرح کے روشن خیال لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ لوگوں کو شعور دلائیں۔ ان میں اچھائی یا برائی میں فرق بیان کریں ۔اس طرح فرد کی اصلاح کی ابتداء سے بہتری آتی ہے ۔
    آپ کی مکرر بدتمیزی پر سلام ہے ، جس طرح یہ روشن خیال دین اور مذہب سے بغاوت رکھتے ہیں ۔آپ جیسے اور بہت سے دین کی تڑپ رکھنے والے لوگ کہیں زیادہ اس مصیبت میں مبتلا ہیں۔ اور آپ نصیحت کررہے ہیں علماء کو کہ وہ آپ کے لئے پیمرا سے شکایت کریں ۔ پہلے اپنے لئے کچھ اصلاح کا بندوبست کریں ۔ کسی اور کا وقت ضائع نا کریں ۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں