سلیکن-Silicon /Silicon Valley کیا ہے ؟

Aamirfarooq13 نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جون 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    [​IMG]

    سلیکن کیا ہے ؟ آج کل جو موبائل کی چپ بن رہی ہے اس میں سلیکن کا استعمال ہوتا ہے یہ کیا چیز ہے دھات ہے ؟ کوئی مٹی کی ریت ہوتی ہے ؟ یا کوئی ایسی چیز جسے پگلا کر اس میں کوئی کیمیکل ملا کر اسے سلیکن کا نام دے دیا ہے ؟


    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آپ نے چار تصویروں اور ایک جملے کی مدد سے چپ - chip کی مکمل تاریخ پوچھ لی ہے۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ مختصرا تمام سوالات کے جواب دے دوں ۔
    سیلیکان- Silicon کی تعریف
    بچپن میں کیمسٹری میں ہم ایک periodic table پڑھا کرتے تھے جو کہ بنیادی کیمیائی ایلیمنٹس پر مشتمل ہوتا تھا ۔یعنی وہ قدرتی عناصر جن کو مزید کسی اور ایلیمنٹ کو بنانے کے لیے توڑا نا جا سکے جیسے کہ آکسیجن ، یورانیم ، سونا وغیرہ ۔ سیلیکان - silicon اسی ٹیبل کا حصہ ہے اور اس کا 14 نمبر ہے۔آپ اس کو مزید اور حصوں میں تقسیم نہیں کر سکتے ۔ یہ قدرتی طور پر زمین کا حصہ ہے جیسے آکسیجن وغیرہ۔لیکن یہ اپنی خالص حالت میں زمین سے نہیں ملتا بلکہ سیلیکا (ریت کی صورت ) یا پھر سیلیکم کے ساتھ ہوتا ہے۔
    چپ - chip میں سیلیکان کا استعمال

    چپ بنانے کے لیے ٹرانزسٹر - transistor کی ضرورت ہوتی ہے۔ٹرانزسٹر کو بنانے کے لیے semi conductor میٹیریل چاہیے اور سیلیکان کی خصوصیات سیمی کنڈیکٹر جیسی ہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ سیلیکان سے اچھے سیمی کنڈیکٹر موجود نہیں ہیں لیکن سیلیکان کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ سیلیکان آکسیجن کے بعد سب سے وافر مقدار میں پایا جانا والا ایلیمنٹ ہے ۔ اور یہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے۔
    silicon valley
    silicon valley امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے کو کہا جاتا ہے۔ آپ اسے ایک طرح کا نک نیم کہہ لیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکنالجی کی دنیا کی بڑی اور مشہور کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز اس علاقے میں پائے جاتے ہیں ۔اور سیلیکون پر مشتمل چپس وغیرہ بنائی جاتی ہیں ۔
    چند مشہور کمپنیز کے نام : انٹل -Intel, ایچ پی - HP , ایپل ، IBM , Yahoo,Cisco System, نیشنل سیمی کنڈیکٹر، نوکیا ، Dell , Asus , sony , facebook , google
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    یہ کمپنیز چپ بناتی ہیں یا یہ اس علاقے میں موجود ہیں ؟ انا جی آپ نے جو معلومات دی ہیں یقین کیجئے کسی ایک فورم کے ایکسپرٹ کے پاس اتنی معلومات نہیں تھی، بار حال انا اگر آپ خام میٹریل تصویروں کے ساتھ سمجھاتی تو ذہن میں چیزیں نقش ہو جاتیں اور آخر میں کوئی ایسی ویڈیو جو اس کو بناتے ہوئے دیکھائے ، مثال کے طور پہ میں کچھ تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کرتا ہوں تاکہ اگلی دفعہ جب آپ کچھ بتائیں تو میرے لیے سمجھنے میں آسانی ہوگی

    Native Silicon [​IMG]

    Semiconductor
    [​IMG]







    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بہت ہی بہترین معلومات ہیں !
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں