سعودیہ عربیہ ایپل ایپ سٹور میں بیلینس کیسے لائیں ؟

Aamirfarooq13 نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جون 16, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    السلام علیکم،
    ممبران آپ سے پوچھنا تھا اگر ایپل کمپنی کے ایپ سٹور میں بیلینس لانا ہو تو کیا کریں ؟ ایپل کا ایپ سٹور ہر ملک کے لیے علیحدہ کام کرتا ہے مثال کے طور پر آپ نے آئی ڈی بناتے وقت ملک امریکہ منتخب کیا ہے تو جب آپ آئی ڈی بنا کر فارغ ہوں گے تو آپ کو امریکہ کا ایپ سٹور نظر آئے گا، اور اگر آپ نے سعودیہ عربیہ ملک منتخب کیا ہے تو سعودیہ عربیہ کا ایپ سٹور نظر آئے گا، ان میں فرق یہ ہے کہ بعض ایپلیکیشن ملک کے حساب سے شو ہوتی ہیں اور وہ اسی ملک میں استعمال کی جا سکتی ہیں، جیسے ٹمبلر ایک ایپلیکیشن ہے جو امریکہ ایپ سٹور پر ملے گی اور اسی سٹور سے ڈاؤنلوڈ ہو گی سعودیہ عربیہ سٹور میں آپ کو ٹمبلر ایپ ملے ہی گی نہیں ، اور تو اور جو چیز آپ نے جس ملک کے سٹور سے خریدی ہے دوبارہ سے انسٹال کرنی ہو تو اسی ملک کے سٹور پر جا کے انسٹال کر سکتے ہیں ورنہ نہیں، اور کسی دوست کو اپنا ایپ سٹور کا تھوڑا سا بیلینس بھیجنا ہو تو وہ بھی تب ہی کام کرے گا جب سعودیہ عربیہ سٹور سے سعودیہ عربیہ ایپ سٹور پر جائے، [​IMG]
    اب کام کی بات میرے پاس نہ تو کسی بھی قسم کا بنک اکاؤنٹ ہے نہ ہی کوئی کارڈ ، مجھے اپنے سعودیہ عربیہ ایپ سٹور میں بیلینس منگوانا ہے وہ کیسے کیا جائے ؟
    یہاں بہت سی دکانیں ہیں جو ایپل کا آئی ٹیون گفٹ کارڈ بیچتی ہیں وہ ایک طرح کا موبائل بیلینس ریچارج کارڈ کی طرح ہوتا ہے جتنے بیلینس کا کارڈ لیا نمبر سکریچ کیا وہ ہی کارڈ نمبر ایپ سٹور میں جا کے ریڈیم میں انٹر کیا اور بیلینس آ جاتا ہے پر کارڈ بھی تبھی ریچارج کرے گا جب کارڈ امریکہ کا ہے اور ایپ سٹور بھی امریکہ کا ورنہ کارڈ کسی بھی کام کا نہیں،
    [​IMG]

    یہاں سعودیہ عربیہ میں پتہ نہیں امریکی ایپ سٹور کا کارڈ کیوں بیچتے ہیں جبکہ وہ سعودیہ عربیہ ایپ سٹور میں کام نہیں آتا، ایپل کمپنی نے دوسرے اور ممالک کے لیے بھی کارڈ متعارف کروائے ہیں تاکہ جس کے پاس بنک اکاؤنٹ یا مسٹر کارڈ وغیرہ وغیرہ نہ ہو تو وہ ایپلیکیشن کیسے خرید سکیں وہ بھی آسانی کے ساتھ، تھوڑا عرصہ پہلے یو اے ای ایپ سٹور کے لیے یو اے ای آئی ٹیونز گفٹ کارڈ متعارف کروایا تھا جسے یو اے ای والوں کو سہولت ہوگئی ہے، سعودیہ عربیہ میں ویسے سامسنگ نے اس بھی آسان کر دیا ہے اپنے موبائل بیلینس سے پلے سٹور کی ایپلیکیشن خرید سکتے ہیں نہ کچھ نیا کرنے کا مسئلہ نا کوئی اور جھنجٹ، ایپل پتہ نہیں ایسی سروس کب دے گا بار حال کچھ نہ کچھ کر کے حل نکالنا تو ہے اس لیے میں نے سرچ کی اور کچھ دکانوں پر بھی گیا وہاں سے کچھ کمپنیز کا بھی پتہ چلا کہ وہ اون لائن شاپنگ کی سروس دیتی ہیں بنا کوئی مسٹر اور ویزہ کارڈ کے، ان کا اپنا کارڈ آتا ہے جس کی مدد سے آپ اون لائن خریداری کر سکتے ہیں آپ سے گزارش ہے مہربانی کر کے بتائیے ان میں سے کون سے کارڈ کی مدد سے ایپل کے سعودیہ عربیہ ایپ سٹور میں بیلینس منگوایا جا سکتا ہے ؟

    [​IMG]
    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    ہمار ے لئے یہ نئی چیز ہے کہ ایپ اسٹور سے بیلنس بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔ مزید تفصیل کوئی آئی فون یوزر ہی بتا سکتا ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں