قصہ ایک چور سنی فورم کا....

ابوعکاشہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏جون 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جواب سے غیر متفق ہیں
    معذرت، شیخ، جہاں سوال پوچھا ہے وہیں جواب دیں.. آپ کبھی کبھار مجلس ہر آتے ہیں . پھر ہم آپ کو کہاں تلاش کریں گے، آپ یہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں.پھر انتظامیہ مناسب سمجھے گی تو قطع و برید کے ساتھ مطلوبہ سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا ان شاءاللہ...
    سوال تھا؛
    اگر پاکستان کے اہل حدیث علماء کی سرپرستی میں کسی سائیٹ سے چوری کا مواد کاپی کرکے کسی دوسرے فورم پر کاپی پیسٹ کرنا شروع کردیا جائے ۔ اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ۔ ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں ؟جزاک اللہ خیرا
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    کسی ویب سائیٹ یا فورم پہ موجود مواد کی مختلف حالتیں ہیں۔
    فورم یا ویب کے مالک یا رکن کی ذاتی تحریر ہو۔
    فورم یا ویب کے مالک یا رکن نے کسی دوسرے مصنف کی تحریر اپنی ویب یا فورم پہ لگائی ہو۔
    ایک شخص نے اپنی تحریرات ایک ویب یا فورم پہ لگائی اسکے بعد کسی دوسرے یا تیسرے فورم یا ویب پہ ان تحریرات کو لگا دیا ہو۔
    بہر صورت اس تحریر کو دعوتی مقاصد کے لیے کسی بھی دوسری ویب یا فورم پہ لگایا جاسکتا ہے۔
    لیکن
    پہلی دونوں صورتوں میں اصل مصنف کا نام درج کرنا ضروری ہے تاکہ علمی سرقہ نہ بن جائے۔ یا کم ازکم لفظ 'منقول' لکھ دیا جائے ، جس سے واضح ہو کہ تحریر یہاں پہ پیش کرنے والے کی تخلیق نہیں ہے، بلکہ کسی اور کی ہے۔ اور جب اصل مصنف کا علم نہ ہو تب بھی لفظ 'منقول' لکھنے سے ناقل اس تحریر کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں رہتا۔
    یا پھر جہاں سے تحریر لی گئی ہے اس ویب یا فورم کا لنک دیا جائے تاکہ تحریر کے اصل مصدر تک پہنچا جاسکے۔
    اور تیسری صورت میں چونکہ صاحب تحریر خود ہی اس تحریر کا مالک ہے وہ اس میں جسطرح چاہے تصرف کر سکتا ہے۔
    ان قوانین کی دلیل اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:
    إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا
    یقینا اللہ تعالى تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انکے اہل کی طرف لوٹا دو۔
    سورۃ النساء :58
    اسی آیت کے پیش نظر اہل علم یہ کہتے ہیں :
    من بركة العلم عزو القول إلى قائله۔
    علم کی برکت سے یہ بھی ہے کہ قول کو اسکے اصل قائل کی طرف منسوب کیا جائے۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کسی دوسرے فورم کے اراکین کی پوسٹ کردہ تحریریں اٹھا کر اگرچہ ان کا انتخاب ہی کیوں ناہو
    . یہ ان کی محنت ہے.ان کا مطالعہ ہے، چوری کر کے کسی دوسرے فورم پر من و عن پیسٹ کرنا. اور کافی سمجھ لینا کہ نام لکھ دیا ہے. یہ کونسا طریقہ ہے، اکابر کے اچھے جانشین ہیں..محنت کرنے کے عادی نہیں، .لا بارک اللہ فیکم.مزید کے لیے انتظار فرمائیں..
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    کسی بھی مصنف مثلا تفسیر ابن کثیر یا تفسیر احسن البیان سے مواد کاپی کر کے ویب یا فورم یا اپنی کتاب میں باحوالہ نقل کرنا بھی آپکی مسطورہ بالا تحریر کی زد میں آتا ہے ۔
    ملاحظہ فرمائیں:
    کسی دوسرے مصنف کی تخلیق کردہ تحریریں اٹھا کر اگرچہ ان کا انتخاب ہی کیوں ناہو
    . یہ ان کی محنت ہے.ان کا مطالعہ ہے، چوری کر کے کسی دوسرے فورم پر من و عن پیسٹ کرنا. اور کافی سمجھ لینا کہ نام لکھ دیا ہے. یہ کونسے دعوت دین کی خدمت ہے؟ ..یہ نام نہاد داعی جو ہمیشہ کام چور معروف ہیں.اب چوری شدہ مواد سے دین کی خدمت کررہے ہیں.. چور فورم کا مقصد یہی ہے. اکابر کے اچھے جانشین ہیں..محنت کرتے ہوئے موت پڑتی ہے.لا بارک اللہ فیکم.مزید کے لیے انتظار فرمائیں..

    صرف ملون الفاظ بدلے ہیں ‘ باقی تحریر آپکی ہی ہے!
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اور پھر محدثین کے بارہ میں کیا خیال ہے ؟
    جنہوں نے اپنے مشایخ کی مرویات کو صرف ایک لفظ "حدثنا فلان" لگا کر اپنے نام سے کتاب لکھ کر اس میں درج کر لیا ؟؟؟

    یاد رہے کہ یہ علم دین "نقل" کی بنیاد پر چل رہا ہے ۔ اسی لیے اسے علوم نقلیہ بھی کہا جاتا ہے۔
    ہاں یہ ضرور ہے کہ قول کی نسبت اسکے اصل قائل کی طرف کرنا ضروری ہے۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ کسی دلیل ہے ؟ صرف الفاظ کو بدل دیا گیا ہے ۔۔
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    میں نے قرآن سے دلیل دے کر با حوالہ نقل کا جواز ثابت کیا ہے۔
    یہ تو آپکو الزامی جواب ہے کہ آپ کے اصول کو اگر درست مان لیاجائے تو اسکا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
    یعنی یہ اصول جو آپ نے سمجھا ہے وہ درست نہیں!
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الفاظ کا ہیر پھیر درست ہے ؟
     
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اس ہیر پھیر کو اعلانیہ بیان کیا ہے کہ
    ملون الفاظ بدلے ہیں باقی تحریر آپ کی ہی ہے۔

    مقصود صرف بات سمجھانا ہے۔ لیکن فی الحال آپ سمجھنے کے موڈ میں نہیں۔
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس کا جواب بعد میں.. کیونکہ اب چوری کے طریقہ بھی بدل چکے.
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    پہلے اصل بات سمجھ لی جائے ۔ ایک فورم پرکسی اہل حدیث نے جو کہ وہاں کی انتظامیہ کے رکن ہیں ۔ کچھ دن سے اردو مجلس فورم سے تھریڈ کاپی کر کے وہاں پیسٹ کررہے تھے۔ اور فورم کا لنک نہیں دیا ۔ پہلے اگنور کیا گیا ۔ جب ان اراکین کی طرف سے شکایت ہوئی اور رپورٹ کیا گیا ، جن کے تھریڈ کاپی پیسٹ ہوئے،کیونکہ وہ صرف مجلس کے لئے شروع کیے گئے تھے ۔ تو سوال کر لیا گیا کہ شاید اس بہانے یاددہانی پر ایکشن لیا جائے ۔ اصل فورم کا لنک دے دیا جائے ۔ لیکن بارہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود ایسا نہیں ہوا بلکہ رویہ پہلے سے زیادہ متعصبانہ ہے، دھمکیاں مل رہی ہیں ۔اللہ خیرکرے ۔ شاید مقصد اردو مجلس فورم کی ساکھ کو خراب کرنا ہے ، فساد کرنا ہے، اراکین مجلس کو متنفر کرنا ہے ،اور نام دعوت دیں کا ہے ۔تو گزارش ہے کہ فورم آپ پانچ چھ اوربنا لیں ۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، لیکن کاپی کے گئے تھریڈ میں فورم کے لنک کا اضافہ کیا جائے ،تاکہ اصل مصدر موجود رہے ۔یا پھر ان تھریڈز کو حذف کیا جائے ۔
     
  12. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ابو عکاشہ صاحب نے یہاں:
    http://www.urdumajlis.net/threads/قصہ-ایک-چور-سنی-فورم-کا.37737/#post-492777
    لکھا ہے:
    اور پھر ہم سے لکھنے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔
    شاید اس لیے کہ وہ بات کو سمجھنا نہیں چاہتے اور فریق ثانی کی طرف سے وضاحت سننا نہیں چاہتے۔ اللہ کرے کہ ہمارا گمان غلط ثابت ہو۔
    خیر۔۔۔۔
    اس فورم کی مشاورتی کمیٹی میں مجھے بھی شامل کیا گیا ہے۔ اور مجلس پہ سوال ہونے سے قبل ہی میں نے اس رکن "اہل الحدیث" کو فون پہ کہا تھا کہ جہاں سے مواد اٹھائیں اسکا لنک دے دیں۔ جس پر فی الفور انہوں نے عمل نہیں کیا۔ لیکن بعد میں غالبا کل سے ہی وہ یہ کام شروع کر چکے ہیں۔ لہذا آپکا یہ اعتراض ختم ہوا۔
    دوسری اہم بات جو سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ شاید محترم ابو عکاشہ صاحب کو یاد ہو کہ میرا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ ہمارا مواد متعدد فورمز اور ویب سائٹس پہ ہونا چاہیے۔ اس کے لیے میں نے اردو مجلس کی اعلى انتظامیہ ، محدث فورم کی اعلى انتظامیہ اسی طرح صراط الہدى فورم میں بھی کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ جو علمی اور قیمتی مواد ہے وہ ایک ویب سے دوسری ویب ایک فورم سے دوسرے فورم پہ منتقل ہونا چاہیے لیکن پہلے فورم یا ویب پہ مواد لگنے کے کم از کم ایک ماہ بعد اور باحوالہ نقل ہو۔
    اس ضمن میں نے اپنی ویب سائٹس خصوصا دین خالص کے بارہ میں بارہا کہا ہے کہ فورم کے اراکین میں سے کسی کی ذمہ داری لگا کر سارا مواد کاپی کرلیں اور فورم پہ لگا دیں۔
    مجھے یاد ہے سب ذرا ذرا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو !​
    یہ باتیں میں نے ہر سلفی فورم کی انتظامیہ سے کی ہیں ۔ کیونکہ میرا نظریہ ہے کہ ہمارا مواد جتنی زیادہ جگہوں پہ ہوگا اتنا ہی بہتر رہے گا۔ خدانخواستہ کوئی ایک فورم یا ویب بند ہو جائے تو علمی سرمایہ نیٹ کی دنیا سے ختم نہ ہو۔

    اسی نظریہ کے تحت السنہ فورم پہ بھی یہ کام کرنے کا میں نے مشورہ دیا۔ انہوں نے کام شروع کر دیا ۔ ابتداء میں غلطیاں اور کوتاہیاں یقینا ہوتی ہیں جنہیں آہستہ آہستہ دور کیا جاتا ہے۔ اور یہی کچھ السنہ فورم پہ بھی چل رہا ہے۔ چند تھریڈز بلا حوالہ نقل کیے گئے تو میں نے حوالہ لگانے کا مشورہ دیا۔ اور یہ بات سمجھ آنے میں انہیں کچھ دیر لگی ، لیکن سمجھ چکے ہیں اور حوالہ بھی اب دیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی رکن غلطی سے یا جان بوجھ کر اب بھی حوالہ نہ دے تو یہ اسکا ذاتی فعل سمجھا جائے نہ کہ پورے فورم کو لتاڑ دیا جائے۔ ہاں آپکو ایسی بات نظر آتی ہے تو انتظامیہ کو خبردار کریں اور اس پہ ایکشن لینے کا انتظار کریں۔
    یاد رہے کہ ابھی وہ فورم ابتدائی مراحل میں ہے ۔ تجربات سے گزر رہا ہے۔ حتى کہ تا حال اسکی پالیسی اور اصول وضوابط بھی مرتب کرکے نہیں لگائے گئے۔ اور نہ ہی اس میں رجسٹریشن کے لیے کوئی تحریک شروع کی گئی ہے۔
    اتنی سی بات پہ اس قدر سیخ پا ہونے کی ضرورت نہ تھی۔
    باقی رہی بات دھمکیوں کی ، تو اگر کسی نے دھمکیاں واقعتا دی ہیں تو ہمیں بھی بتایا جائے کہ کیا دھمکی ملی ہے؟ ہو سکتا کہ غصہ میں آیا شیر کسی کے سانس لینے کی آواز کو بھی اپنی گستاخی اور دھمکی سمجھ بیٹھا ہو۔ ابتسامۃ!

    اور جو بات آپ نے بین الہلالین لکھی ہے اسکے بارہ میں عرض کروں گا:
    محفل نو میں پرانی داستانوں کو نہ چھیڑ​
    باقی رہا معاملہ نیت کا ، تو اسے اللہ ہی جانتا ہے کہ کس کی کیا نیت ہے؟ البتہ سارے فورم یا فورم کے تمام تر اراکین یا تمام انتظامیہ کے بارہ میں یہ گمان اچھا نہیں کہ انکی نیت کسی دوسرے کی ساکھ خراب کرنا وغیرہ ہے۔

    اور آخر میں ایک مرتبہ پھر میں کہوں گا۔ کہ اگر کسی بھی ویب سائیٹ یا فورم یا انکی انتظامیہ یا رکن کو کسی بھی دوسرے فورم یا ویب سے کوئی شکایت ہو ، تو اسکا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی شکایت ریکارڈ کرائے۔ اور پھر اسکے بعد کچھ ایام تک صبر کرے۔ کہ انتظامی معاملات فی الفور کبھی تو حل ہو جاتے ہیں اور کبھی نہیں ہو سکتے۔ اور اگر ہفتہ عشرہ گزرنے کے باوجود جواب نہیں ملتا یا عمل درآمد نہیں ہوتا تو پھر حق بنتا ہے کہ "واویلا" کر لیں۔
    شکایت درج کرانے کے لیے ہر فورم اور ویب پر خاص زمرہ موجود ہوتا ہے۔ جسکے بارہ میں شکایت ہے اسی ویب یا فورم پہ شکایت درج کرائی جائے۔ نہ کہ کسی کی شکایت کہیں اور کی جائے۔

    امید ہے کہ میری معروضات پہ غور فرمائیں گے۔
     
    Last edited: ‏جون 25, 2016
  13. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ایک اور اہم بات کہ
    کچھ تھریڈ جو لنک دیے بغیر کاپی کیے جا رہے ہیں وہ متعلقہ رکن کی اجازت سے کاپی ہورہے ہیں ۔ یا وہ رکن خود یہ کام کر رہا ہے۔ تو ایسی صورت میں لنک دینے کی اصولا کوئی ضرورت نہیں۔
    لیکن پھر بھی میں اس بات پہ زور دے رہا ہوں کہ وہاں بھی لنک لگا دیا جائے۔ اور امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔
    اور کچھ مواد ایسا بھی ہے کہ اسے جہاں سے اٹھا کر مجلس پہ لگایا گیا وہیں سے اٹھا کر السنہ فورم پہ بھی لگا جا رہا ہے۔ اس پہ بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
     
    Last edited: ‏جون 25, 2016
  14. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    انما المومنون اخوۃ.....
    دخل اندازی کے لۓ معذرت.
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    تھریڈ کو بند اس لئے کیا گیا کیونکہ ہمارا مقصد صرف اپنی بات پہنچانا تھا ۔ تاکہ اس پر ایکشن لیا جائے ۔ بحث و مباحثہ نہیں تھا ۔ وضاحتیں دینے کی ضرورت وہاں پڑتی ہے جہاں موقف کمزور ہو۔
    معذرت خواہ ہوں شیخ ، آپ کی یہ وضاحتیں عام اراکین کے لئے شاید فائدہ مند ہوں لیکن فورمز کے ذمہ داران کے لئے نہیں ، اورنہ ہی نیٹ کی دنیا میں مقبول ہیں۔ یہ بلکل یک طرف موقف ہے ،جو ڈیسکس ضرور ہوا ، کئی بار ہوا ہو گا ، جس پر آج تک نا تو کسی سلفی فورم پر عمل کیا گیا اورنا ہی کسی ویب سائیٹ پر ۔ لہذا کوئی اور وجہ تلاش کریں۔
    شیخ ، آپ نے یہ سب وضاحت کرکے مزید وقت ضائع کیا ۔ دو ٹوک بات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ باتیں بھلا کس کو معلوم نہیں۔
    عقلمندوں کے سمجھنے کے لئے ۔ کہ ایک نیا فورم لانچ ہوتا ہے ۔۔ وہاں کے انتطامیہ کے اہم رکن اردو مجلس فورم سے پورا فورم ہی کاپی پیسٹ کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ مزید اس کاپی پیسٹ کی وضاحت کیا کریں ۔ شیخ صاحب نے اصل وجہ لکھ دی کہ ان کے موقف پر عمل کرتے ہوئے ،مجلس سمیت دوسرے سلفی فورمز کے تمام مضامین نئے فورم کی ملکیت بن سکتے ہیں ۔ لہذا یہ کاپی کا سلسلہ درست ہے ۔اگرچہ باقی فورم سے دیر سے کاپی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اور ان کی دہشت اتنی تھی ۔ لنک دے دیا ۔
    ہم آپ کو بتا کرکیا کریں گے ۔ ایک اور فورم لانچ ہو جائے گا ۔ دو تین جماعتیں اور بن جائیں گی ۔ اس لئے جانے دیں ۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ مجلس پورا فورم کاپی پیسٹ کاسلسلہ خاص موقف پرتھا ۔گمان کیسے غلط ہو ا۔جب کہ دلیل کے طور پر شیخ کے موقف کی وضاحت اوروہ تھریڈز موجود ہیں ۔ اتفرقہ خود کرتے ہیں ۔ غلط گمان دوسرو ں پر
    شیخ درخواست ہے ، یہ اچھی باتیں سنی فورم کی انتظامیہ کو ضرور سکھائیں ۔انہیں بہت ضرورت ہوگی ۔ابھی ابتداء عشق میں ان کا یہ حال ہے ۔ آگے کیا ہو گا ۔ ہمیں شکایت کا پہلا حق مجلس پر بنتا ہے ، کیونکہ ہمارا مقصد فورم کے اراکین کو مطمئن کرنا ہے ، جہاں سے مواد کو غیر محسوس طریقہ پر چوری کیا گیا ۔
    اورہماری گزارش ہے کہ آپ کی بات پہنچ چکی ، ہماری بھی ۔ باقی فیصلہ اراکین خود کریں گے ۔ مزید بحث و مباحثہ کی بجائے یہ سلسلہ روکا جائے۔ اور جو تھریڈز کاپی ہوئے ، ان میں حوالہ مجلس کے فورم کے لنک کا اضافہ کیا جائے ، اور آئندہ کے لئے اردو مجلس فورم سے کاپی پیسٹ کا سلسلہ بند کر کے کوئی مثبت کام کیا جائے ۔امید ہے کہ غور فرمائیں گے ۔ شکریہ
     
    • متفق متفق x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    • مثلا آپ کا کوئی مضمون ہے ، آپ جہاں چاہیں شیئر کریں ۔
    • جو تھریڈ کاپی ہورہے ،اس رکن کی اجازت سے ؟ اس کو اس تھریڈ میں اپنا اجازت نامہ کی تصدیق کرنی چاہیے ۔ اس کے بعد انتظامیہ مجلس کو اعتراض نہیں ہو گا ۔
    • دوسرے کسی رکن کی تحریر کاپی ہونے کی صورت میں تھریڈ میں حوالہ دینا ضروری ہے. محدود مواد ہو. اب ہر تھریڈ کو کاپی کر کے حوالہ دیتے رہیں تو یہ غلط ہے
    • جو مواد جہاں سے اٹھا کرمجلس پر لگایا گیا ۔ کیا ایسا پرانا مواد دوبارہ کاپی ہونے کا کوئی فائدہ ہے ِ؟؟ کسی مثبت کے لئے بچوں کی ذمہ داری لگائی جائے ورنہ وقت ضایع ہو گا
     
    • متفق متفق x 1
  17. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آپ نے ادارے کوفرد سے بدل لیا ۔لفظوں کی ھیر پھیر کی اچھی کوشش ہے ۔ جب کہ یہاں ادارے کے تعلق سے بات ہورہی تھی
    جزاک اللہ خیرا ۔ تسلیم کرنے کے لیے کہ آپ لوگوں کی جانب سے تاخیر ہوئی۔ جس پر ہمیں شکایت کرنی پڑی۔ امید ہے آئندہ خیال رکھا جائے گا

    مجھے آپ کے خلوص کی قدر ہے لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں اس مشورے کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔ میں سرچ انجن آپٹی مائزیشن کے اصول یہاں نہیں لکھوں گی لیکن آسان الفاظ میں سمجھ لیں کہ ڈپلیکیٹ مواد ایک سے زیادہ ویب سائٹس پر پبلش کرتے رہنے سے گوگل اسے ریفرینس کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ جو کہ ٹریفک کو کم کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اردو مجلس کی انتظامیہ نے آپ کے مشورہ سے تعاون کیوں نہین کیا ۔ اور مزید آپ انجانے میں بہت سے فورمز کی ٹریفک کم کرنے کا سبب بنیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے یہ آرٹیکل دیکھ لیں :
    https://www.quicksprout.com/2014/11/03/should-you-repost-your-blog-content-on-other-websites/

    قیمتی مواد محفوظ رکھنے کے اور بہت سے طریقے ہیں ۔ جو غالبا اردو مجلس نے پہلے ہی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ ویسے عکاشہ بھائی تفصیل سے سب بیان کر چکے ہیں لیکن یہ چند ضروری نکات تھے جن کی وضاحت ضروری تھی ۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں