ابوجند ل رضی اﷲ عنہ کفار مکہ کی قید میں

اعجاز علی شاہ نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جون 2, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

    ابوجند ل رضی اﷲ عنہ کفار مکہ کی قید میں

    حضرت ابوجندل رضی اﷲ عنہ مکہ میں مسلمان ہوگئے تھے. قریش نے انہیں قید کر رکھا تھا. صلح حدیبیہ کے موقع پر وہ موقع پا کر زنجیروں سمیت ہی بھاگ کر لشکر اسلامی میں پہنچ گیا. سہیل جو کہ قریش کا وکیل تھا اس نے کہا : اے محمد(صلی اﷲ علیہ وسلم) ! معاہدے کے مطابق ابوجندل کو ہمارے حوالے کیا جائے . نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک عہد نامہ مکمل نہ ہوجائے اس کی شرائط پر عمل نہیں ہوسکتا.
    سہیل نے بگڑ کر کہا کہ تب ہم صلح ہی نہیں کرتے. نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے حکم دیا اور ابوجندل قریش کے سپرد کردیئے گئے . قریش نے مسلمانوں کے کیمپ میںاس کی مشکیں باندیں ، پاؤں میں زنجیر ڈالی اور کشاں کشاں لے گئے. نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے جاتے وقت اس قدر فرما دیاتھا کہ ابوجندل ! اﷲ تیری کشائش کے لئے کوئی سبیل نکال دے گا.
    ابوجندل رضی اﷲ عنہ کی ذلت اور قریش کا ظلم دیکھ کر مسلمانوں کے اندر جوش اور طیش تو پیدا ہوا مگر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کا حکم سمجھ کر ضبط کرگئے. ابوجندل رضی اﷲ عنہ نے زندان مکہ میں پہنچ کر دین حق کی تبلیغ شروع کردی. جو کوئی اس کی نگرانی پر مامور ہوتا وہ اسے توحید کی خوبیاں سناتے. اﷲ کی عظمت و جلال بیان کرکے ایمان کی ہدایت کرتا. اﷲ کی قدرت کہ ابوجندل رضی اﷲ عنہ اپنے سچے ارادے اور سعی میں کامیاب ہوجاتا اور وہ شخص مسلمان ہوجاتا، قریش اس دوسرے ایمان لانے والے کو بھی قید کردیتے. اب یہ دونوں مل کر تبلیغ کا کام اسی قید خانہ میں کرتے. الغرض اس طرح ایک ابوجندل رضی اﷲ عنہ کے قید ہو کر مکہ پہنچ جانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک سال کے اندر قریباً تین سو اشخاص ایمان لے آئے.

    (سیرت ابن ہشام)
    ( ''صحیح اسلامی واقعات ''، صفحہ نمبر 91-90)

    قارئین!! نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے وقتی طور پرابوجندل رضی اﷲ عنہ کو کفار کے حوالے کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا بظاہر وہ صحیح نہیں لگتا تھا لیکن اس کا کتنا فائدہ ہوا کہ ابوجندل رضی اﷲ عنہ کی وجہ سے تین سو اشخاص نے اسلام قبول کیا. حقیقت میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ہر بتایا ہوا طریقہ کامیابی کی شاہراہ پر انسان کو چلنے پھرنے کے قابل بنادیتاہے. اﷲ ہمیں اتباع رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی توفیق دے . آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جزاک اللہ خیر اعجاز بھائی !

    ایک گزارش ہے کہ
    ہوگئے تھے ۔
    انہیں

    سناتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وغیرہ
    میرے خیال میں ایک صحابی کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا اچھا سا نہیں لگتا ۔

    باقی آپ جیسے مناسب سمجھیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    حسان بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا۔ آپ ابھی چیک کرلیجئے اور ایک گذارش یہ ہے کہ آپ ہمیشہ مجھے مطلع کرتے رہا کریں۔ جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    اچھی شئیرنگ۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جزاک اللہ بھائی ۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر اعجاز بھائی !
     
  7. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    جزاک اللہ

    بہت شُکریہ بھیا
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  9. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
  10. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    جزاک اللہ خیر اعجاز بھائی !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں