وضو ٹوٹنے کے بارے میں سوال

ام محمد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اگست 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    آج کسی درس دینے والی خاتون نے بتایا کہ نامحرم پر نظر پڑنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے.
    کیا یہ ٹهیک ہے؟
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایسی کوئی بات نہیں۔
    آپ نواقض وضو اچھی طرح یاد کر لیں تا کہ اس طرح کی غلط مشہور باتوں سے جان چھوٹ جائے۔
    یہ لیجیے ان کی فہرست
    https://islamqa.info/ur/14321
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا سسٹر عین
    مجهے تو خود سن کر بڑی حیرت ہوئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں آپ کو ایسی ایک حیرت ناک لسٹ دے دیتی ہوں جو خواتین کے وہمی دماغوں کی پیداوار ہے اور ایک بڑی تعداد اسی لیے نماز کی پابندی نہیں کرتی۔
    بچے کا پیمپر بدلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔
    کپڑے بدلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔
    بچے کو نہلانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔
    کپڑے دھوئے ہیں اس لیے وضو نہیں ہے، یا کپڑے دھوئے ہیں تو اب دھونے والی کے کپڑے ناپاک ہیں، وہ نماز نہیں پڑھ سکتی جب تک سارے کپڑے دھل نہ جائیں اس چکر میں 4 نمازیں قضا۔۔۔
    انگریزی کریم لگائی ہے وضو ٹوٹ گیا۔۔۔
    سبزی کاٹتے ہاتھ پر چھری لگ گئی، خون کی ایک بوند نکل آئی، اب وضو ٹوٹ گیا ہے چلو کھانا پکانے کے بعد وضو ہو گا اور پھر نماز پڑھی جائے گی۔۔۔
    لپ اسٹک لگائی ہے اس میں الکحل تھا وضو تو ٹوٹ گیا ہے تو تقریب کے بعد نمازیں ساری اکٹھی رات کو پڑھی جائیں گی۔۔۔
    یہ ساری سنی سنائی خرافات ہیں جو خواتین کی درس دینے والی باجیوں کے ثواب میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ایسی باجیوں کو سننا ہی نہیں چاہیے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یہ بهی تو ہو سکتا ہے کہ باجی کوعلم ہی نہ ہو اس طرح اگر وہ دلائل سے مان جائیں تو ان کی اصلاح ہو جائے اور ساته اور بہت سے لوگوں کی بهی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کسی بھی چیز کا علم ان لوگوں سے حاصل کرنا چاہیے جو اس کے ماہر ہوں۔طالب علم اگر استاد کی تصحیح کا بوجھ سر پر لے لے گا تو خود کیا سیکھے گا؟ جس طرح ہم دنیاوی چیزوں کے بہترین برینڈز منتخب کرتے ہیں علم دین کے بھی بہترین علما سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ماشاءاللہ آپ کے شہر میں بڑے بڑے عالم موجود ہیں تو انہیں چھوڑ کر کم تر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں