قرآن ریڈیو سنتے سنتے 5 سالہ نابینا بچے نے قرآن مجید حفظ کر لیا

عائشہ نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏اگست 18, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سعودی قرآن ریڈیو 24 گھنٹے مسلسل قرآنی تلاوت نشر کرنے کے لیے مشہور ہے جس کے کچھ اچھے پروگرامز کا تذکرہ پہلے بھی اردو مجلس پر ہو چکا ہے۔ حال ہی میں ایک ایمان افروز خبر نظر سے گزری کہ ایک 5 سالہ سعودی نابینا بچے نے 3 سال تک اس ریڈیو کو سنتے سنتے مکمل قرآن مجید حفظ کر لیا۔والد کو بھی اس بات کا تب پتہ چلا جب بچے نے مسجد نبوی جانے کی فرمائش کی تو والد نے کہا کہ پہلے وہ اسے سورہ بقرۃ کی کچھ آیات سنائے، جس پر بچے نے مکمل سورۃ البقرۃ سنا دی۔ بچے کے والد اسے مختلف اساتذہ اور قراء کے پاس لے گئے جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ مکمل حفظ کر چکا ہے۔ اس باسعادت بچے کا داخلہ اب مسجد نبوی کے حلقہ قرآن میں ہو چکا ہے جو نابینا افراد کے لیے مخصوص حلقہ ہے۔
    حوالہ: http://www.arabnews.com/node/971521/saudi-arabia
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سبحان اللہ! وہ ذات باری تعالی جس پر بھی مہربان جاۓ۔
    کیا سعادت ہے اس بچے کی اور کتنے خوش قسمت ہیں اس کے والدین۔ اللہ اس بچے کو دین اسلام کا بڑا عالم اور دا‏عی بناۓ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    ریڈیو قرآن میں قرآن کے حوالے سے جو انعامی مسابقات کروائے جاتے ہیں فون پر وہ بہت ہی زبردست ہوتے ہیں۔
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ماشاءاللہ
    بہت پی بڑی سعادت بچے اور اسکے ماں باپ کے لیے.
    اللہ بچے کے علم ،عمل،رزق اور عمر میں برکت دے.آمین یا رب العالمین.
    اور ایک خاص پوائنٹ کہ گهر میں تلاوت لگتی ہو گی تو ہی بچے کو یہ سعادت نصیب ہوئی والدین واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں .
    جزاک اللہ خیرا سسٹر عین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی بالکل درست۔ خبر میں ذکر ہے کہ بچے کے والد نے ریڈیو کی فریکوئنسی سیٹ کر کے دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں