کراچی میں متعصب لسانی سیاسی جماعت کی دہشت گردی اور رینجرز کی قابل تعریف کارروائی

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کراچی میں کل کے انتہائی قابل مذمت واقعات کے بعد یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ملک کے حالات ایک بار پھر خراب ہونے جا رہے ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ شام تک ڈی جی رینجرز کے بہترین فیصلوں نے بہت تیزی سے صورت حال کو بدل کر رکھ دیا۔ پاکستان کے بارے میں کھلے عام زہر اگلنے والی کئی بے لگام زبانیں قابو کی جا چکی ہیں۔ خدا کرے کہ اب سیاسی قیادت بھی فیصلہ کن رویہ اپنائے اور متذبذب پالیسی کی وجہ سے ملک کا جو نقصان ہوتا رہا ہے اس پر قابو پاسکے۔ اس سے پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایمان دار اہل کار بڑی بےدردی سے دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں اب بھی ان کی لاشوں کو لٹکانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
    ایک لسانی سیاسی جماعت جو ملک میں تعصب پھیلانے میں پیش پیش ہے ہر طرح کی مجرمانہ حرکتوں کے باوجود اس کی چرب زبان قیادت ہمیشہ اپنے سیاسی رہنما کو کوئی اوتار بنا کر پیش کرتی رہی ہے ۔ کل اس بیرون ملک بیٹھے شخص کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کے متعلق جو گھٹیا زبان استعمال کی گئی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس کے پڑھے لکھے حامی اب کس طرح اس کی حمایت کریں گے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    کراچی کے حالات کے خراب ہونے کا ایک بڑا سبب ہمارے سیاستدانوں کا تذبذب یا ان کی مصلحتیں ہی ہیں۔
    یہ شخص ہر کچھ عرصے کے بعد پاکستان کے خلاف اشتعال انگيز بیان دیتا ہے لوگوں کو اکساتا ہے اور جب قانوں حرکت میں آتا ہے تو معافی مانگنے لگ جاتا ہے۔ آج یہ دوبارہ وہی کچھ کر رہا ہے۔ فوج سے معافی، رینجرز سے معافی۔ بہر حال اب وقت ہے کہ ہمیشہ کے لیے اس فتنہ کا سد باب کیا جاۓ۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,919
    رینجرز سمیت سیاسی جماعت ن لیگ نہیں چاہتی کہ اس غدار وطن جماعت کی صفائی کی جائے . اس سے پی پی پی کے مضبوط ہونے کا خدشہ ہے .
     
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    لگتا تو یہی ہے کہ اہل کراچی کو "ون ہو مسٹ نوٹ بی نیمڈ" سے نجات ملنے لگی ہے۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مسئلہ یہی ہے کہ سیاسی مسائل طاقت سے حل نہیں ہوسکتے، یہ وقت صبر اور تسلسل مانگتے ہیں۔ پاکستان کا بڑا مسئلہ تعلیم اور شعور ہے۔ جب تک عوام باشعور نہیں ہوتے تعصب کی بنیادپر سیاست ہوتی رہے گی اور ایسے بے کار لوگ رہنما بنے رہیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے
    کراچی ہی نہیں پورے پاکستان میں پہلے سے بہتر امن و امان کے حالات کا سہرا اللہ کی مہربانی سے پاک فوج بالخصوص ، اور کراچی میں رینجرز کو جاتا ہے
    تاہم ، ایک عفریت (الطاف) کو قابو کرنا ہی بس نہیں ، اسکے طلسم سے، سحر سے کم ازکم ایک بڑی آبادی کو تو سکون ملے گا لیکن ابھی منزل تھوڑی اور دور ہے
    رستہ مشکل ضرور پر ناممکن نہیں ، کانٹے بہت ہیں ، پی پی پی اے این پی اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کے لیے تو راستے کا ایک کانٹا تھوڑا دور ہؤا ۔۔
    ، کہیں قابل ستائش کارروائیاں مصلحتوں کی نظر نہ ہوجائے،
    فوج جنگی میدان میں تو جیت جائے مگر سیاست کے میدان میں سیاسی بندر نہ جیت جائے ۔
    اچھے کی امید ہے ۔۔۔۔ اب دیکھتے ہیں ، آگے کیا ہوتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    مسیلمہ کذاب کے کسی پیروکار نے شاید کہا تھا کہ
    "ہمیں اپنے قبیلے کا جھوٹا نبی قریش کے سچے نبی سے زیادہ محبوب ہے"

    الطاف کے پیروکار بہ زبان حال کچھ یوں کہتے ہیں کہ " حیدر آباد، دہلی اور آگرہ کا اردو سپیکنگ اگر قاتل بھی ہو، اگر ہندو بھی ہو تو کسی بھی پنجابی، سندھی، پٹھان سے بہتر ہے"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں