عبداللہ امانت محمدی کے اقوال چوتھی قسط

عبداللہ امانت محمدی نے 'متفرقات' میں ‏اگست 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    انسان کی اصلیت گفتار سےنہیں کردار سے پتا چلتی ہے۔

    ظلم و زیادتی سے لوگوں کے دلوں میں خوف نہیں نفرت پیدا ہوتی ہے۔

    ہم لوگوں کو ان کے مقام کے مطابق عزت نہیں دیتے اس وجہ سے لوگ ہمیں ہمارے مقام کے مطابق عزت نہیں دیتے ۔

    اللہ پاک کی پاکی بیان کرو تاکہ پروردیگار تمہیں گناہوں سے پاک کر دے ۔

    دھوکہ باز چند دن اچھا لگتا ہے اور ساری عمر برا جبکہ کھرا آدمی چند دن برا لگتا ہے اور ساری عمراچھا۔

    کسی کی بری عادت کو سراہنا اس کو مزید برائی پر ابھارنا ہے۔

    "میں"،عقل کومار دیتی ہے۔

    انسان کا ڈھانچہ رب کے حکم کا محتاج ہے پھر بھی رب کے حکموں کی نافرمانی کرتا ہے۔

    مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والو! مسلمان تو اتنے رحم دل ہیں کہ :" دعا کے ہتھیار سے بھی مارنے سے ڈرتے ہیں۔"

    اکثر لوگ ظلم کو ظلم اس وقت سمجھتے ہیں جب اپنے ساتھ ہوتا ہے۔

    اگر تم لوگوں کی صرف غلطیاں تلاش کرو گے تو کوئی بھی شخص بے عیب نہیں پاؤ گے۔

    بری عادت ترک کرنا بہت بڑی بہادری ہے۔

    اگر لوگوں سے مشکل کے وقت رابطہ کرو گے تو وہ تمہیں خود غرض سمجھیں گے اور اگر عام حالات میں ان سے رابطہ رکھو گے تو وہ تمہاری مشکل کو اپنی مشکل سمجھیں گے ۔(جاری ہے)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں