حجر اسود زمین پر اللہ کا دایاں ہاتھ ہے ؟

ابوعکاشہ نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏اکتوبر، 21, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حجر اسود زمین پر اللہ کا دایاں ہاتھ ہے ؟

    الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ يَمِينُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ

    ہجر اسود زمین پر اللہ تعالی کا دایاں ہاتھ ہے ؟

    یہ حدیث من گھڑت ہے ، نبی اکرم ﷺ سے ثابت نہیں ۔
    امام ابن جوزی رحمہ اللہ ۔۔ علل المتناھیہ ۔۔ میں فرماتے ہیں :
    "یہ حدیث صحیح نہیں ہے "

    اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں
    ـ یہ ایسی اسناد سے نبی کریمﷺ سے منقول ہے جو ثابت نہیں
    ایسی صورت میں اس حدیث کے معنی پر غور و خوض کی کوئی ضرورت نہیں
    ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
    "یہ ابن عباس کا قول معروف ہے ۔ ابن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں "
    حجر اسود زمین پر اللہ کا دایاں ہاتھ ہے جس نے اس سے مصافحہ کیا اور بوسہ دیا گویا اس نے اللہ تعالی سے مصاٖفحہ کیا اور اس کے دائیں ہاتھ کو بوسہ دیا"
    ابن عباس سے منقول الفاظ پر جو بھی غور و فکر کرے تو اسے یہ بات سمجھ آجائے گی ،کہ اس میں کوئی اشکال نہیں ،کہ اس نے یمین اللہ فی الارض کے الفاظ بولے ہیں ،مطلق یمین اللہ نہیں کہا ۔ جبکہ دونوں میں فرق بلکل واضح ہے ۔ جس نے حجراسود کو استیلام کیا ،یعی ہاتھ لگایا اور بوسہ دیا گویا کہ اس نے اللہ کے دائیں ہاتھ کا مصافحہ کیا ۔ اور اس کو بوسہ دیا ۔
    اور یہ بات تو بلکل واضح ہے کہ مصافحہ کرنے والے نے اللہ تعالی کے دائیں ہاتھ سے قطعا مصافحہ نہیں کیا ۔ یہ تو انہوں نے بطور تشبیہ بیان فرما دیا ۔ پوری حدیث اول تا اخر یہ بتا رہی ہے کہ حجر اسود قطعی طور پر صفات باری تعالی میں شامل نہیں ہے ۔اور یہ بات ہر صاحب ذی شعور اچھی طرح جانتا ہے ۔
    ابن عثیمین ۔ مجموع الفتاوی والرسائل
    https://islamqa.info/ar/239962
     
    • اعلی اعلی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بارک اللہ فیک بہت اہم موضوع
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں