نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی ہر اک صحابی ہے شان والا

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏اکتوبر، 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    انسان ہو گیا ہے پاس ادب سے خالی
    ناعلم دے رہے ہیں اپنے بڑوں کو گالی

    اسلاف کی برائی اب عام چکی ہے
    انسانیت کی غیرت شاید کہ سو چکی ہے

    سچائی کا جہاں میں منہ ہو گیا ہے کالا
    عالم میں ہو رہا ہے جھوٹوں کا بول بالا

    دنیا کی سرزمیں سے برکت چلی گئی ہے
    قدرت کی نعمتوں سے لذت چلی گئی ہے
    ـــــــــــ

    نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی
    ہر اک صحابی ہے شان والا
    نبی ﷺکے پیارے
    نبی کا دشمن تھا جب زمانہ
    مگر تھا قدموں میں اِک دیوانہ
    وہ کم تھا کوئی مجھے بتائے
    وفا میں اول وہ نام کیا ہے
    اٹھائے صدمے کہ جس نے سر پر
    ہے نام اس کا صدیق اکبر
    نبی ﷺکا پیارا ، نبیﷺ کا پیارا
    نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی
    ہر اک صحابی ہے شان والا

    سدا رہا کفر جس سے لرزاں
    وہ جس کے سائے سے بھاگے شیطاں
    جرار عادل امیر تھا وہ
    امیری میں بھی فقیر تھا وہ
    دعائے نبویﷺ کا وہ ثمر ہے
    عمر عمر ہے عمر عمر ہے
    نبی ﷺکا پیارا ، نبیﷺ کا پیارا
    نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی
    ہر اک صحابی ہے شان والا

    وہ جس کو آقا نے دی بشارت
    مگر عطا کی تھی جس کو جنت
    نبی کا داماد کہلوایا
    وہ بن کے دُلہا دوبار آیا
    شہید ہوا ہے جو پڑھ کے قرآں
    غنی وہ عثماں، سخی وہ عثماں
    نبی ﷺکا پیارا ، نبیﷺ کا پیارا
    نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی
    ہر اک صحابی ہے شان والا

    وہ فاتحِ خیبر ہمارا رہبر
    وہ سیدہ فاطمہ کا شوہر
    وہ نہضہ کے علم کا ہے بانی
    نہیں شجاعت میں اس کا ثانی
    علی علی ہے علی ولی ہے
    علی کا منکر وہ خارجی ہے
    نبی ﷺکا پیارا ، نبیﷺ کا پیارا
    نبی ﷺکی ساری جماعت اعلی
    ہر اک صحابی ہے شان والا
    نبی کے پیارے

    ​
    شاعر: ضیاء الرحمن صحت
    کلام شاعر بہ زبان شاعر http://dl.gulchinsong.ir/d/4350846​
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 28, 2016
    • اعلی اعلی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں