لیپ ٹاپ کیمرہ ۔ احتیاطی تدبیر

اعجاز علی شاہ نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏نومبر 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آج کل ہیکنگ کے ذریعے کسی کمپیوٹر کے ویب کیمرے کو بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے جس سے پرائیویسی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔
    اس کا لوگوں نے یہ حل ڈھونڈا ہے کہ وہ کیمرے کے اوپر ٹیپ وغیرہ لگا دیتے ہیں۔
    میں نے اس کا ایک آسان حل یہ تلاش کیا ہے کہ کیمرے کو Device Manager میں جاکر Disable کیا جائے تاکہ کوئی ایپلیکشن اس کو چلا نہ سکے۔
    جب ضرورت ہو تو پھر اس کو Enable کرلیں !۔
    اب یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ہیکر اس کو پھر سے Enable کرسکتا ہے ! یہ ممکن ہے لیکن پھر بھی احتیاطی طور پر اس طرح کرنا فائدے سے خالی نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیمرہ استعمال ہو تو اس کی لائٹ بھی تو جلتی ہے؟ اس سے پتہ نہیں چل جاتا کہ استعمال ہو رہا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کچھ لیپ ٹاپس میں لائٹس نہیں ہوتی !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    نہیں ضروری نہیں ہے جیسے کہ اعجاز بھائی نے ذکر کیا ہے ۔ویسے میرا خیال ہے اگر ہیکر نے اتنی محنت کر کے کیمرہ ہیک کر ہی لیا ہے تو لائٹ ڈس ایبل کرنے کے لیے مزید ایک آدھ لائن کا کوڈ ڈالنا بھی کیامشکل ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہاں وہی پوچھنا چاہ رہی تھی کہ لائٹ ڈس ایبل کی جا سکتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    اچھی معلومات شیئر کی ہیں بھیا جی،ویسے اس حوالے سے کافی پڑھنے کو مل جاتا ہے پر میرے حساب سے یہ ہائی پروفائل کیسز میں ہیک ہوتا گا،دنیا میں لاتعداد ڈیوائسز ایکٹو ہیں،ایسے میں ہمارے کیمرے کو ہیک کرکے ہیکر نے کیامناظر یا معلومات حاصل کرنی ہیں۔ازرائے تفنن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح !
    یا پھر ان کا ہیک ہوتاہے جو ہیکنگ کرتے ہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    یعنی کہاوت کو سچ کرتے ہوئے دوسروں کے لیے گڑا کھودنے والوں کو ہی گرایا جاتا ہے گڑے میں،سمائلس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. Asif

    Asif -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2007
    پیغامات:
    161
    ان سے بچنا مشکل ھے بھتر ھے بندہ اگر ڈیکسٹوپ ھے تو کیمرے کی یو ایس بی نکال دے ، اگر لیپ ٹوپ ھے تو کیمرے کو کسی چیز سے بند کر دے اور ضرورت کے وقت ھی کھولے۔
    باقی Disable کو انیبل کرنا ہیکر کے لیے آسان کام ھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    افسوس ناک بات یہ ہے کہ صرف لیپ ٹاپ تک ہی ہیکنگ محدود نہیں رہی بلکہ موبائل اور ٹیبلیٹس بھی ہیک کی جا رہی ہیں۔
    کچھ دن پہلے میرے آفس کولیگ نے بتایا کہ اس کا موبائل جیب میں پڑا پڑا کافی گرم ہو جاتا ہے اور بیٹری بھی کافی تیزی سے گر رہی ہے۔ ایک آدھ دن اس نے اس بات کو نظرانداز کیا اور پھر فون کو ری سیٹ کر دیا۔ اس سے اگلے دن WhatsApp پر ہیکر صاحب نے رابطہ کر کے بتا دیا کہ آپ کا سارا فیملی ڈیٹا فیس بک وٹس ایپ ای میل کا ریکارڈ میرے پاس ہے۔ اور دھمکی دی کہ اگر آپ نے اتنے BitCoins مجھے نہ بھیجے تو سب کچھ انٹرنیٹ پر پھیلا دوں گا۔

    کچھ عرصہ پہلے ایسا ہی معاملہ لاہور کے ایک میڈیکل کالج میں سامنے آیا تھا جس میں طالبات کی ہیکنگ کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اور کچھ طالبات کی خودکشی تک نوبت پہنچی تھی۔

    اس حوالے سے کچھ احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔
    موبائل ڈیوائس یا ٹیبلیٹ کبھی ہلکی برانڈ کی نہ لیں۔ ان برانڈز کا فروخت کے بعد کوئی ولی وارث نہیں ہوتا۔ جبکہ اچھی مہنگی برانڈز وقتاً فوقتاً آپ کے موبائل ٹیبلیٹ کے لیے سافٹ وئیر اپ دیٹ دیتی رہتی ہیں جو آپ کی سیکورٹی کو بڑھاتی ہیں اور ہیکنگ کے عمل کو مشکل بنا دیتی ہیں۔

    اگر آپ Android User ہیں تو کبھی بھی Play Store کے علاوہ کہیں اور سے ایپ انسٹال نہ کریں۔

    WhatsApp فیس بک یا ای میل میں کسی اجنبی سے موصول پیغام میں اگر attachment ہو تو اسے کھولنے سے گریز کریں۔

    اپنا ڈیٹا یا وائی فائی بوقت ضرورت آن کریں اور بعد میں بند کرنا نہ بھولیں۔

    اپنا میموری کارڈ کسی دوسرے کے موبائل میں نہ ڈالیں۔
     
    Last edited: ‏جولائی 10, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مفید. واٹساپ اچھی ایپ ہے. مگر اس کی پرائیویسی کے حوالے سے لوگ مطمئن نہیں
     
  12. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56

    جی درست فرمایا۔ تاہم فیس بک نے جب سے WhatsApp کو خریدا ہے، کافی مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں سب سے قابلِ قدر End-to-End Encryption کو متعارف کرایا جانا ہے۔ اس سے پہلے WhatsApp کو ہیک کرنا چھوٹے بچوں کا کام ہوا کرتا تھا۔ ایسی Apps موجود تھیں کہ اجنبی لوگ ہماری پرسنل کال تک کی ریکارڈنگ کر لیا کرتے تھے۔ باقی چھوٹی موٹی خامیوں کا ذمہ دار کمپنی Android اور iOS کے پرانے ورژن کو ٹھہراتی ہے کہ ان میں ایسی سہولیات یا پروگرامنگ زبان میں کہا جائے کہ ایسے APIs ہی موجود نہیں کہ ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔ اسی لیے پچھلے سال سے کمپنی نے ایپل کے iOS 6 پر وٹس ایپ کو چلانا بند کر دیا ہے۔

    اگر باقی VOIP Apps کی بات کی جائے جیسے Viber, Line یا ٹیلی گرام وغیرہ تو ان میں بھی بے تحاشا خامیاں موجود ہیں لیکن چونکہ وہ اتنے وسیع پیمانے پر استعمال نہیں ہو رہے اس لیے وہ خامیاں منظرعام پر نہیں آتیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ماشاءاللہ. شکریہ. آپ کو کافی تجربہ ہے. کہیں آپ کی فیلڈ یہی تو نہیں ہے,
     
  14. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    بھائی ابوعکاشہ، دراصل میری فطرت میں تجسس بچپن سے ہی ہے اور کمپیوٹر سے دلچسپی کی وجہ سے ایسی چیزیں میرے زیرمطالعہ رہتی ہیں۔ WhatsApp والوں کو ای میل وغیرہ کر کے ان سے رابطہ میں رہتا ہوں۔ تازہ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ کمپنی کے پروگرامرز تجویز کر رہے ہیں کہ Android 4 یعنی آئس کریم سینڈوچ اور اس سے کم تر ورژن کو متروک قرار دیا جائے تاکہ مذکورہ خامیوں سے جان چھڑائی جائے۔ تاہم حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں