تعلیم و ترقی

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏نومبر 18, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    تعلیم و ترقی(Education& Development)

    ہر کوئی جانتا ہے کہ اسلام میں تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اور اس کی اہمیت کا اندازہ لگانے کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ پہلی وحی جو آپ پر نازل ہوئی اس کی ابتدا لفظ اقرا یعنى "تو پڑھ " سے ہوتی ہے۔اسی وجہ سے ہمارے اسلاف نے تعلیم پر پوری توجہ دی اوردنیا کے اندر زندگی کے ہر میدان بشمول سائنس طب و ریاضیات وغیرہ میں اپنی ترقی کا ڈنکا بجایا۔
    کیونکہ
    تعلیم ہی کسی قوم کی ترقی کا راز ہے ۔ لہذا جو قوم جس قدر تعلیم یافتہ ہوتی ہے وہ اتنی ہی ترقی یافتہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تھے تو سب سے زیادہ ترقی یافتہ بھی تھے۔اور دوسری قومیں ان کی محتاج و دست نگر تھیں۔ لیکن جب مسلمان تعلیم کے میدان میں دیگر قوموں سے بہت پیچھے ہوگئے جیسا کہ آج کل ہے تو وہ آج دوسروں کے محتاج و ان کے دست نگر ہیں۔

    آئیے ہم تمام مسلمان مرد و عورت یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے ضرو ر آراستہ کریں گے۔ تعلیم کو پھیلائیں گے اور جو مسلمان معاشی تنگی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیںکر سکتے ہیں ان کی حسب استطاعت مدد کرنے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اور ایک بار پھر پوری دنیا میں علم و ہنر کے میدان میں اسلام کا پرچم لہرائیں گےتاکہ یہ امت اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ بحال کر سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
    بہت کم لوگ علم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان سے بھی کم ہیں جو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم کا حق برابر دیتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں