صوفیاء کے نزدیک طریقت و حقیقت کیا ہے؟

باذوق نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جون 6, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    صوفیاء کے نزدیک طریقت و حقیقت کیا ہے؟

    حقیقت نزدصوفیاء ظہور ذات حق است بے حجاب تعینات ومحو کثرت موھومہ در نورذات
    حقیقت صوفیاء کے نزدیک رب کے ظہور کو کہتے ہیں جو بے حجاب ہو یعنی پردے سے باہر جس میں صرف وحدانیت ہو کثرت موہومہ جو ظاہر میں نظرآتی ہے اس کے نور میں محو ہوچکی ہے۔

    اماالحق والحقیقۃ فی اصطلاح مشائخ الصوفیاء فالحق ہوالذات والحقیقۃ ھی الصفات مشائخ
    صوفیاء کی اصطلاح میں حق اللہ کی ذات کا نام ہے اور حقیقت اس کے صفات کا۔

    والشریعۃ التزام العبودیۃ والحقیقۃ مشاہدات الربوبیۃ
    شریعت بندہ کا عبادت الہیہ کا التزام اور حقیقت رب کا مشاہد کرنا ہے۔

    وہر کہ مفید آنچہ پیغمبر علیہ السلام فرمودہ است وی ازاہل شریعت است وہرکہ کند آنچہ پیغمبر کردہ است وی ازاہل طریقت است ،وہرکہ بیندآنچہ پیغمبر دیدہ است وی ازاہل حقیقت است.
    جو شخص وہ کرتا ہے جو پیغمبر نے کیا ہے وہ اہل شریعت میں سے ہے اور جو وہ کرتا ہے جو پیغمبر نے کہا ہے وہ اہل طریقت میں سے ہے اور جو شخص وہ دیکھتا ہے جو پیغمبر نے دیکھا ہے وہ اہل حقیقت میں سے ہے۔

    بحوالہ:
    کشاف اصطلاحات الفنون ، ص:920

    ===
    الطریقۃ ھی فی اصطلاح الصوفیاء طریق موصل الی اللہ تعالی کما ان الشریعۃ طریق موصل فی الجنۃ
    صوفیاء کی اصطلاح میں شریعت جنت تک جانے کا راستہ ہے اور طریقت براہ راست رب تعالی کی ذات تک جانے کا راستہ ہے

    مشائخ صوفیاء کی اصطلاح میں حق تو ذات ہے اورحقیقت صفات اور اس سے مراد ذات و صفات حق تعالی لیتے ہیں۔
    چنانچہ جب مرید کو چھوڑکر اور خواہشات نفس کی حدود سے نکل کر عالم احسان تک پہنچتا ہے تو کہتے ہیں کہ علم حقیقت تک پہنچ گیا اور حقیقتوں کا عالم بن گیا اگرچہ ابھی وہ عالم صفات و اسماء میں ہوتا ہے
    اور جب مرید ذات تک پہنچ جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ حق تعالی تک رسائی پاگیا۔

    بحوالہ:
    امدادالسلوک ص:172 ، مؤلفہ: رشید احمد صاحب گنگوہی دیوبندی.

    اقتباس از:
    مقالات اھل الضلال : عطاءاللہ ڈیروی​
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں