تاریخ کا مطالعہ کیسے ۔۔۔ ؟!

باذوق نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جون 8, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم بشیر بھائی

    میں نے سوال آپ سے کیا تھا اور آپ کے جواب کا انتظار کر رہا تھا کیونکہ اگر آپ اپنا موقف پیش کر دیتے تو اس میں میں آپ دونوں کے جواب دے دیتا۔

    والسلام
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم بشیر بھائی
    ایک طرف آپ اپنی زبانی لکھ رہے ہیں کہ مسعود احمد صاحب اھل تشیع کی لکھی گئی کتابوں کو 80 فی صد یا 95 فی صد جھوٹ کہا ھے اور دوسرہ طرف مسعود احمد صاحب اپنی کتابوں میں جو لکھ رہے ہیں وہی باتیں اھل تشیع بھی کہتے ہیں میں نے اپنی زبانی نہیں کہا ان کی کتابوں کے صفحہ نمبر بھی ساتھ ہیں۔
    اب آپ ہی یہ بتائیں کہ جو نیچے دو عبارتیں مسعود احمد صاحب کی کتاب سے کوٹ کی ہیں‌ کیا یہی باتیں اھل تشیع نہیں کہتے۔
    والسلام




     
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    Question: 5974

    میری پیدائش ایک حنفی دیوبندی گھرانے میں ہوئی تھی۔ جب میں جوان ہوا تو اپنے ایک دوست کی تبلیغ سے میں جماعت المسلمین میں شامل ہوگیا۔ میں اصل حقیقت جاننا چاہتا ہوں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط؟
    اس جماعت کے بارے میں میری رہنمائی فرماویں اور یہ بھی بتائیں کہ حقیقت کو کیسے حاصل کریں۔



    Answer: 5974

    فتوی: 770=719/ ل



    حیدرآباد سے شائع ہونے والا رسالہ اشرف العلوم (جنوری، فروری، مارچ 2006) میں حضرت مولانا سرفراز خاں صفدر زیدت معالیکم کے قلم سے جماعت المسلمین کے عقائد خود ان کی کتابوں کے حوالے سے کچھ اس طرح مذکور ہیں:

    (۱) سب ایمانیات کو مان کر اور سب احکام اسلام پر عمل کرکے بھی آج کوئی مسلمان نہیں جب تک وہ پہلے مجتہدین کی تقلید سے نکل کر مسعود احمد کو امام مفترض الطاعة نہ مانے۔
    (خلاصہ تلاش حق:41)

    (۲) قرآن پاک ہر لحاظ سے مکمل ہے، مگر اس میں نہ نماز کا طریقہ ہے نہ کسی اور عمل کا۔
    (تفہیم الاسلام: 226)

    (۳) قرآن کا اسلام تو بڑا آسان ہے، دعاء مانگ لو صلاة ہوگئی، پاکیزگی اختیار کرلو زکاة ادا ہوگئی، صلاة میں ریاح خارج ہوجائے وضو سلامت رہے، ناچ،رنگ کی محفلیں قائم کرو کوئی ممانعت نہیں، فنون لطیفہ سے دلچسپی لو کوئی حرج نہیں، تاش و شطرنج سے لطف اٹھاوٴ کوئی مضائقہ نہیں، اور قحبہ خانہ کھول لو کوئی ممانعت نہیں۔
    (تفہیم الاسلام:232)

    (۴) قرآن پاک میں عریانیت کا درس ہے
    (ایضا: 246-248)۔

    قرآن میں بھی ایسی آیات پائی جاتی ہیں جن سے بظاہر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منزلت کو بڑا دھکا لگتا ہے
    (ایضا: 247-248)۔

    کیا ان آیات سے دشمنانِ اسلام کو ہنسنے کا موقع نہیں ملتا
    (ایضا: 428)۔

    قرآن کی قطعیت پر قرآن کی آیات سے بھی چوٹ پڑتی ہے، سیتارتھ پرکاش وغیرہ کتابیں ملاحظہ ہوں
    (ایضا:255)۔

    وہ مسلم رہ کر بھی قرآن کا انکار کرسکتے ہیں، مسلمانوں کا ایک جم غفیر تحریف پر ایمان رکھتا ہے
    (ایضا:269)۔

    معلوم ہوا کہ مسعودی فرقہ کے امام مفترض الطاعة کے عقیدہ میں قرآن نہ مکمل ہے نہ قطعی ہے۔ قرآن دشمنان ِاسلام کو اسلام پر ہنسنے کا موقع دیتا ہے، قرآن رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و منزلت کو بڑا دھکا لگاتا ہے۔ قرآن عریاینت کا درس دیتا ہے، ناچ رنگ ، تاش، شطرنج اور جکلے کھولنے سے منع نہیں کرتا، قرآن کی تحریف کا قائل بھی مسلم ہے۔ قرآن کا انکار کرنے سے بھی انسان مسلم ہی رہتا ہے۔

    مذکورہ بالا عقائد سے اس فرقے کا گمراہ اور ناحق ہونا واضح ہو گیا، نیز اس فرقے کا اپنے لیے جماعت المسلمین نام تجویز کرنا کفار مکہ کے اپنے بتوں کے نام رکھنے کی طرح ہے کہ وہ بتوں کو تراش کر کسی کا نام اسماعیل کسی کا ابراہیم رکھتے جب کہ حضرت ابراہیم وحضرت اسماعیل علیہما السلام سے ان بتوں کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا تھا۔ یہ تو ان کے عقائد تھے۔ حقیقت کو حاصل کرنے کا راستہ یہی ہے کہ آپ پہلے کی طرح حنفی دیوبندی ہوکر علماء اور صلحاء کی خدمت میں حاضری دیں اور ان سے قرآن و حدیث کی تعلیم سیکھیں تاکہ آپ آئندہ کسی باطل فرقے سے متأثر ہو کر اس کو اختیار نہ کر لیں۔
    اللھم احفظنا منہ وأرنا الحق حقًا وارزقنا اتباعہ وأرنا الباطل باطلاً وارزقنا اجتنابہ۔


    دارالافتاء دارالعلوم دیوبند
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    وعلیکم السلام !
    ''تلاش حق '' میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے مندرجہ بالا عبارت نہیں ملی ۔۔۔۔۔؟؟اور جنہوں نے '' تلاش حق '' پڑھی ہے ۔۔۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کتاب سوالا جوابا ہے ۔۔۔ کیونکہ اس میں مسعود احمد بی ایسی نے کسی کے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے تھے ۔۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ کسی سوال کو پڑھ کر یہ عبارت کو کوٹ کر دی گئی ہو ۔۔ واللہ اعلم اگر کسی بھائی کے پاس ہو تو پلیز دیکھ کر بتائے تاکہ تصدیق ہو سکے ۔ کیونکہ مجھے یہ عبارت نہیں‌ملی ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 12, 2009
  5. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568

    میرے بھائی آپ نے جب سرفراز صاحب کے حوالے سے ذکر کیا ہے تو آپ مولانا ارشاد الحق اثری کی کتاب " سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینے میں " کا مطالعہ فرمائیں سرفراز صاحب کی ثقاہت علمی دیانتداری کا حال واضح ہوجائے گا

    1 مین نے اپنی کتابوں میں " تلاش حق " تلاش کیا لیکن فی الوقت مجھے مل نھ سکی میں اس کتاب کا حوالہ کہیں سے چیک کروں گا اگر آپ وہ پیج اسکیں کردیں تو بہتر ہوگا باقی یہ یاد رکھیں کہ وہ مسعود صاحب ہی جو صحابہ کے وکیل ہیں اور کی تصانیف پڑھ صحابہ کرام سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے
    2 تفھیم اسلام کا پہلا حوالہ دینے میں سرفراز صاحب نے خیانت علمی کا مظاھر کیا ہے مسعود صاحب یہاں منکریں حدیث اس خوشنما دعوے کا رد فرما رہے ہیں جو کہتے ہیں کہ قرآن ہرلحاظ سے مکمل ہے اور حدیث کی کوئی ضرورت نہیں
    3 حوالہ اگر نقل کرکے سرفراز صفدر نے مسعود احمد کو بدعقیدہ ثابت کیا ہے تو یہ بھی انکی علمی خیانت ہے
    یہ عبارت سرار غلام برق جیلانی کی عبارت کے جواب میں جو کہتا ہے قرآن کا اسلام بڑا مشکل یہاں جان ومال کی بازی لگانی پڑتی ہے
    مسعود صاحب نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اگر حدیث کی قیود کو ذکر نہ کیا جائے واقعتا قرآن کا اسلام بہت ہی آسان ہے اور بالخصوص ان معانی کی روشنی میں جو معانی خود منکریں حدیث کرتے ہیں
    4 لاحول ولاقوۃ الابااللہ اللھم انا نعوذ بک من ھذا الخیانۃ العلمی
    میرے بھائی یہ عبارت بھی منکریں حدیث کے جواب میں جن کوآداب مجامعت کی روایتیں عریانیت کا درس دیتے ہوئے نظر آتی ہیں مسعود صاحب نے قرآن مجید سے چند آیات نقل کر کے بتایا ہے کہ اگر آپ لوگوں سوچ کا یہ عالم ہے تو اس شبہے سے قرآن بھی محفوظ نہیں رہ سکتا
    اسی طرح میں نے باقی مقامات کو چیک کیا ہے سب عباراتوں سرفراز صاحب نے قطع و برید سے کام لیا ہے آپ وہ کتاب حاصل کریں اور مطالعہ کریں آپ کو پتہ چل جائے کہ یہ کتاب عقیدہ فاسد کرتی ہے یا پختہ اور یہ بھی یاد رہے یہ کتاب مشھور منکرحدیث غلام برق جیلانی کی کتاب دواسلام کے جواب میں لکھی گئی ہے اور اسی کتاب کی وجہ اللہ تعالی نے غلام برق جیلانی کو ھدایت دی اور اپنے انکار حدیث والے فاسد عقیدے سے رجوع کرلیا
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم بشیر بھائی

    میں مسعود احمد صاحب کو نہیں جانتا آپ نے ان کا ذکر کیا تو جاننے کو کوشش میں ان پر کوئی بھی ایسا میٹریل حاصل نہیں کر سکا جیسا آپ نے فرمایا تھا۔

    میں جہاں ہوں وہاں پر کتابیں نہیں ملتیں اسی لئے انٹرنٹ سے ہی کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ نکالتا ہوں۔ اور اچھا لکھا ہو تو سٹڈی کر لیتا ہوں اور اگر کچھ میری سمجھ سے باہر ہو تو چھوڑ دیتا ہوں لیکن ان کے لکھے کو غلط نہیں کہتا کیونکہ ان کے صحیح اور غلط پر فیصلہ انہی کے لیول کے بندے کرتے ہیں۔ شائد اس عبارت پر آپ کی نظر نہیں پڑی یہ اس کا لنک بھی ساتھ ہی تھا جہاں سے یہ عبارت لی گئی ھے دوبارہ پھر لنک دے دیتا ہوں


    دارالافتاء دارالعلوم دیوبند ۔ یہ لنک ھے اس عبارت کا

    یہ ایک اور لنک اسی فارم کے ایک دھاگہ کا دے رہا ہوں اس کا بھی آپ مطالعہ کر سکتے ہیں۔

    غیر مسلم کی وراثت اور فرقہ مسعودیہ ۔ اس لنک کو بھی مطالعہ کر سکتے ہیں


    بشیر بھائی مراسلہ نمبر 17 میں اس بات کا اقرار آپ اپنے ہوش و ہوش میں خود بھی کر چکے ہیں تو مزید آپ کو تلاش کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ جو اوپر دارالفتاء والوں نے مسعود احمد صاحب کی کتابوں کے صفحوں پر جو عبارتیں نکل کی ہیں‌ کیا اتنا بڑا ادارہ کسی پر کوئی غلط بات کیسے کہہ سکتا ھے۔ اور اس ادارہ کے مفتیاں صاحبان کے پاس اتنا بڑا رتبہ ھے کہ وہ کسی دوسرے پر غلط اور ٹھیک بات پر لکھ سکیں۔

    بشیر بھائی آپ پشیماں نہ ہوں آپ کے پاس جو علم ھے اسے میں خوش آمدید کہتا ہوں اگر وہ کتابوں کے صفحوں پر وہ عبارت موجود نہ ہوتی تو اب تک یہاں پر لگ گئی ہونی تھی اسی لئے میں یہ دھاگہ اب چھوڑتا ہوں اتنی لمٹ ہی اچھی ھے۔

    والسلام





     
  7. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    والسلام علیکم مجھے بھی افسوس ہے کہ یہ کتابیں نیٹ پر دستیاب نہیں ورنہ میں سب بھائیوں کی ضرور رہنمائی کرتا آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے بھی سرچ کرنے کی کوشش کی
     
  8. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    بھائی اس مکتبہ فکر کے ایک بہت بڑے عالم کی دیانت علمی آپ ملاحظہ کر چکے مسعود صاحب کی عبارات کو کس طرح قطع وبرید سے کام لے کر
    انہیں مورد الزام ٹھرایا اس مکتبہ فکر کے ایک مستند عالم کو یہ حال تو چھوٹے چھوٹے ارکان کا کیا حال ہوگا جی ہاںان کی ثقاہت اور علمی دیانت کے مظاھر آپ اس کتاب میں پڑھ لیں کلک ھیئر

    کسی سے لاکھ اختلاف صحیح لیکن اس طرح خیانت تو نہیں کرنی چاہئے میں خود جماعت المسلمین سے اختلاف رکھتا ہوں
    لیکن مسعود صاحب کی علمی خدمات کا وسعت قلبی سے معترف ہوں انہوںنے تفھیم اسلام میں حجیت حدیث کو ثابت کیا اور حدیث کا دفاع کیا ان کی یہ کتاب پڑھ ان کے لئے زبان سے بے اختیار دعائیں نکل جاتی ہیں
    بھائی آپ نے جس ویب کا حوالہ دیا وہ قطعا معتبر نہیں اور نہ ہی ان کے نقل شدہ حوالوں پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے مسعود صاحب کی کتب اصلیہ کو ضروردیکھیں[/SIZE]
     
  9. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    بھائی جان میں بھی آپ کی طرح علم کا متلاشی ہوں اللہ تعالی ہمیں علم کے صحیح اور مستند ذرائع کی پر گامزن رکھے اور کھرے اور کھوٹے کی سمجھ عطا فرمائے
    میں ان عبارات کے بارے وضاحت کرچکا ہوں میرے پاس اگر اسکینر موجود ہوتا توتفھیم اسلام پوری اسکیں کر چکا ہوتا بھرحال ان شاء اللہ بہت جلد اس کا پی ڈی ایف ورجن مل جائے گا اور ملتے ہی آپ کو ذاتی پیغام کے ذریعے مطلع کروں گا پھر آپ سے بھی تاثرات لئے جائیں گے کہ کیا سرفراز صاحب کی دیانت علمی مسلمہ ہے یا غیر مسلمہ
    میں اس دھاگے کو باذوق صاحب کی وضاحت بعد سمیٹ چکا تھا
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 13, 2009
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں