پاکستان کے سات دفاعی اداروں پر امریکی پابندی

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جنوری 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان کے کامیاب میزائل پروگرام سے ایک زمانہ جلتا ہے۔ حالیہ مثال امریکا ہے جہاں سے سات پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
    اس پابندی کی حیثیت خاک بھی نہیں جیسا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا
    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سرکاری ادارے ایئرویپن کمپلیکس (اے ڈبلیو سی) میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس (ایم ٹی سی) اور نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن (نیسکام ) بھی شامل ہیں جو ملکی دفاع کے کام میں خود انحصاری سے مصروف عمل ہیں جس میں پاکستان کا میزائل پروگرام بھی شامل ہے۔
    "ہم اپنے دفاع کے لیے کام کر رہے ہیں کچھ چھپا نہیں رہے ہیں ہم اپنے ریسرچ پیپرز کو شائع کرتے ہیں اور پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مغرب سے ایروسپیس کے سائنسدان آتے ہیں اور ہماری کانفرنسوں میں شریک ہوتے ہیں۔۔۔ہمارا کھلا پروگرام ہے اور اپنے دفاع کے لیے کام کرنا ہر ایک (ملک) کا حق ہے"۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں