اسلام ہلکی مار کا دین یا آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت کا دین؟

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جنوری 5, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہم نے "ہلکی مار" سے جواز نکال نکال کر اپنے معاشرے کی صورت کس طرح بگاڑ لی ہے وہ طیبہ تشدد کیس سے واضح ہے۔ حالاں کہ ہم اس دین کے ماننے والے ہیں جو آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کا حکم لے کر آیا تھا۔ میں کئی دن سے اس کیس کو فالو کر رہی تھی۔ آج کی خبر سے دل کو تسلی ہوئی کہ آخر کار چیف جسٹس نے اس کیس کو کھلی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    https://www.express.pk/story/701087/
    مایوسی کی بات کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن میرے بچپن کا ایک زینب نور کیس یاد آتا ہے زینب نور کو اس کے قاری شوہر نے بجلی کے جھٹکے لگائے تھے یہی کہہ کر کہ شریعت اسے اجازت دیتی ہے۔ کیس کے دوران اس کے کردار پر مسلسل کیچڑ اچھالا جاتا رہا۔ کیوں کہ ہمارے معاشرے میں جس عورت یا بچی پر تشدد ہو وہ لازما بدکردار ہوتی ہے اور اس کو مارنے والے حسن کردار کا اعلی نمونہ۔ کئی دن زینب نور کی اجڑی آنکھیں بہت سے دل والوں کو رلاتی رہیں۔ پھر اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر نے اس کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا۔ تب اتنا شور مچا تھا کہ لگتا تھا اب تو پاکستانی معاشرہ سدھر ہی جائے گا۔ لیکن چند ماہ لگے ہم سب بھول گئے۔ آج کئی سال بعد بھی ہم وہی کام کر رہے ہیں۔ کل زینب نور کیس کا شہرہ تھا آج طیبہ کیس کی باری ہے۔ اس معصوم بچی کاچہرہ آنکھوں کے سامنے سے ہٹتا نہیں۔ دل بار بار یہی سوال کرتا ہے آخر اتنے سالوں میں کیا بدلا؟ ہم کس دن وہ اسلامی معاشرہ بنائیں گے جہاں آنکھ کے بدلے آنکھ ، دانت کے بدلے دانت کا عادلانہ قانون نافذ ہو گا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستانی گھروں میں رائج ہلکی مار کا ایک اور کیس
    12 سالہ بچی جو ایک سیاست دان کے گھر ملازم تھی۔ دہی پینے کے جرم میں اس کے ہونٹوں کو گرم چھری سے جلایا گیا۔ موبائل چوری کے الزام پر اس کے پاؤں پر گرم لوہے کی سلاخ سے داغا گیا۔ گھر والے باہر جاتے وقت اسے واش روم میں بند کر کے جاتے تاکہ وہ فریج سے کچھ کھا نہ سکے۔ اس پر یہ تشدد کرنے والوں میں ماں کا درجہ پانے والی خواتین بھی شامل تھیں۔ سیاست دان کی اہلیہ نے کہا کہ بچی ماچس سے کھیلتی ہے خود ہی جل گئی، بعد میں اعتراف کیا کہ ہم نے اسے خریدا ہے۔
     
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں