خریدار ، دوکاندار کو زیادہ پیسہ دے کر چلا گیا

مقبول احمد سلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دوکاندار غلطی سے خریدار کو زیادہ پیسہ دے دیتا ہے ، اگرخریدار ایماندار آدمی رہا تو زائدپیسہ واپس کردیتا ہے ورنہ اسے مال مفت سمجھ کر جیب میں رکھ لیتا ہے ۔ یاد رکھیں اگر ہم نے کسی کاناحق مال کاکھایا تواس کا حساب آخرت میں دینا پڑے گا ۔ اللہ تعالی حقوق العباد معاف نہیں کرتا وہ ظالم کی نیکی لیکر مظلوم کو دے دیتا ہے۔

    صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے صحابہ کرام سے پوچھا : تم میں مفلس کون ہے؟ صحابہ نے کہا : جس کے پاس درہم و دینار نہ ہوں وہ مفلس ہے۔ آپﷺ نے فرمایا:

    «المُفلِسُ من أمتي: من يأتي بصلاةٍ وصيامٍ وزكاةٍ، ويأتي وقد شتمَ هذا، وقذفَ هذا، وضربَ هذا، وسفكَ دمَ هذا، وأخذَ مالَ هذا، فيأخُذ هذا من حسناته، وهذا من حسناته، فإن فنِيَت حسناتُه قبل أن يُقضَى ما عليه أُخِذ من خطاياهم فطُرِحَت عليه ثم طُرِح في النار»
    ترجمہ:میری امت کا مفلس وہ ہے جو(روز قیامت) نماز، روزے اور زکوٰۃ کے ساتھ آئے گا۔ اور اس حالت میں آئے گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی کی چوری کی ہوگی، کسی کو مارا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا، کسی کا مال کھایا ہوگا۔ تو اس کی نیکیاں ان کو دے دی جائیں گی۔ اور اگر ان کا معاملہ پورا ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو ان کی برائیاں اس کے حصہ میں ڈال دی جائیں گی اور پھر جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔

    کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خریدار ہی دوکاندار کو بھول کر زیادہ پیسہ دے کر چلا جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں دوکاندار زائد پیسہ الگ سے محفوظ کرکے بطور امانت اپنے پاس رکھ لے اور جلد بازی نہ کرے بلکہ ایک مدت تک صاحب مال کی آمد کا انتظار کرے ، واپس آنے پہ اس کی امانت لوٹادے ۔ ایک مدت تک انتظار کے بعد بھی وہ خریدار واپس نہیں آیا تو اس پیسہ کو خریدار کی طرف سے صدقہ کردے ، اس کے حق میں صدقہ ہوجائے گا ۔صدقہ کے بعد اگر کبھی واپس آجائے تو آپ اسے بتلائیں کہ میں نے صدقہ کردیا ، اس نے قبول کرلیا تو ٹھیک اسے صدقہ کا اجر ملے گا ،اور اگر صدقہ قبول نہیں کیابلکہ اپنے حق کا مطالبہ کیا تو آپ اسے اس کا حق واپس کردیں ، پہلے کیا ہوا صدقے کا اجر آپ کو ملے گا۔ اللہ کا فضل بہت وسيع ہے۔


    واللہ اعلم
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ،
     
  3. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    ایک بدھ مت کے پیروکار کافر کا قصہ۔

    دوحہ قطر اگست ۲۰۰۴
    ایک ٹرانزٹ مسافر میاں بیوی، اپنےہوٹل میں بچوں کو اپنے ساتھیوں کے حوالہ کرکے کسی ضروری شاپنگ کےلئے نکل جاتے ہیں۔ اور ہوٹل سے دور کہیں ۱۵،۲۰ کلومیٹر کے فاصلہ میں موجود کسی شاپنگ مول میں سے کاروبار کرنے کے بعد واپس آجاتے ہیں۔
    اور عصر کے بعد ائرپورٹ جانے کی تیاری کرتے وقت استقبالیہ سے ایک فون کال میں ویئٹن ایریا میں موجود ایک آدمی کے بارے بتایا جاتا ہے کہ جو ٹرانزٹ مسافرین کے کسی گروپ سے ملنا چاہتے ہیں جو شاپنگ کے لئے کسی خاص مال میں گئے ہیں۔

    اور جب ریسیپشن میں مہمان آتے ہیں تو وہاں پر سریلنکا کے ایک بڈھسٹ کو پاتاہوں۔ پوچھنے پر بتاتا ہے کہ گروپ میں سے کچھ لوگ فلانے مول میں آئے تھے اور ہمارے دکان سے کچھ لوگوں نے ڈالر چینج کروائے تھے۔ پر حساب کرنے میں ہم سے غلطی ہوئی ہے اور ہم نے کم پیسے دیئے ہیں اور اس لئے کچھ ڈالر یہ ہی کوئی ۲۰ ڈالر واپس کرنے آیا ہوں۔
    اورہوٹل ڈھونڈھنے کا طریقہ بھی عجیب سا ہے۔ شاپنگ مال میں خریداری کرتے وقت کسی سیلزمین کو یہ بتایا تھا کہ کس ایریا میں واقع ہوٹل میں ٹہرے ہوئے ہیں تو اس علاقہ میں موجود مختلف ہوٹل چیک کرتے کرتے یہاں پہونچے ہیں۔ اور اتنا معلوم ہے کہ مالدیپیوں کا گروپ اور ٹرانزٹ مسافر ہیں۔

    کہنے کا مطلب کچھ لوگ کسی بھی مذہب کا ہوں تو اچھے اخلاق کے ساتھ ایماندار ہوتے ہیں۔ اور تھوڑے سے پیسوں کی بوجھ بھاری محسوس ہونے پر اتنا سفر کرکے حقدار کو لوٹانے آئے ہیں۔۔
    اور اس ایمانداری پر اس کو انعام کے طور پر کچھ ڈالر دینے لگے تو اس آدمی نے انکار کردیا اور کچھ بھی نہیں لی۔ اور واپس چلاگیا۔

    اور مسلمانوں میں بھی ماشاء اللہ ایسی کئی مثالیں یقینا موجود ہونگے۔ لیکن یہ واقعہ کافی عرصے سے ذہن میں خوشنما یاد کے طور پر موجود تھا تو سوچا موضوع کے۔مناسبت سے شیئر کرلوں۔

    شاید اس سے پہلے کسی فورم میں بھی یہ بات نقل کرچکا ہوں۔ واللہ اعلم۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں