مدنی چینل کے ذریعہ بیان کئے گئے قرآنی سورتوں کے فضائل کی تحقیق

مقبول احمد سلفی نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏جنوری 19, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
    مدنی چینل کے ذریعہ بیان کئے گئے قرآنی سورتوں کے فضائل کی تحقیق
    تحقیق : مقبول احمد سلفی
    داعی /اسلامک دعوۃ سنٹر-طائف(سعودی عرب)


    دعوت اسلامی جو بریلویوں کی دعوتی تنظیم کا نام ہے ،اس کے مرکزی شوری کے رکن عبدالحبیب عطاری نے ایک کتاب "جنتی زیور" کے حوالے سے مدنی چینل کے واسطہ سے قرآنی سورتوں کے فضائل بیان کئے مندرجہ ذیل سطورمیں ان کی تحقیق پیش کی گئی ہے ۔

    سب سے پہلے یہ جان لیں کہ قرآن خیروبرکت ، فوزوفلاح ، ایمان وہدایت اور ہربیماری سے شفا کی کتاب ہے مگریہ خوبیاں انہیں ملیں گی جو قرآن پر ایمان لاتاہو، اسے تدبرکے ساتھ عمل کرنے کی نیت سے پڑھتا ہواور قرآنی شاہراہ پر عمل پیرا ہو۔جو قرآن کو صرف مرض کی دوا سمجھ کر پڑھے ، گلے میں ، بازو میں،جسم کے کسی حصے میں لٹکائے ، اسے دھودھوکر پئے مگر اس پر عمل نہ کرتا ہوتو قرآن اس کو فائدہ نہیں پہنچائے گا۔

    دوسری بات یہ ہے کہ جس سورت کی کوئی مخصوص فضیلت کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں اسے بیان کرنایا اس کے صحیح ہونے کا اعتقاد رکھ کرعمل کرنا گمراہی ہے ۔ نیز یہ بات بھی ذہن نشیں رہے کہ کسی سورت کا متعین مرتبہ پڑھنا جو حدیث سے ثابت نہیں ہوبدعت کے زمرہ میں داخل ہے ۔

    اب آئیے بیان کئے گئے قرآنی سورتوں کے فضائل کا جائزہ لیتے ہیں۔

    (1) سورۃ الفاتحہ : سورہ فاتحہ سو مرتبہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے قبول ہوگی ۔
    تحقیق: ایسی کوئی صحیح حدیث نہیں ہے جس میں مذکور ہو کہ سوبار سورہ فاتحہ پڑھنے سے دعا قبول ہوتی ہے ، بیشک اس سورت کے بہت فضائل ہیں مگر مذکورہ فضیلت ثابت نہیں لہذا یسا اعتقاد رکھ کرکوئی سو مرتبہ سورہ فاتحہ نہ پڑھے ۔

    (2) سورۃ البقرۃ : سورہ بقرہ کی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے ۔
    تحقیق: یہ بات صحیح ہے ، مسلم شریف کی روایت ہے ، نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    لا تجعلوا بيوتَكم مقابرَ . إنَّ الشيطانَ يِنْفِرُ من البيتِ الذي تُقرأُ فيه سورةُ البقرةِ(صحيح مسلم:780)
    ترجمہ: اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، جس گھر میں سورة بقرہ کی تلاوت کی جاتی ھے شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ھے۔

    (3) آیت الکرسی : آیت الکرسی پڑھنے سے محتاجی دور ہوتی ہے ۔
    تحقیق: یہ بات بھی کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔

    (4) سورۃ الکہف: سورہ کہف کو ہمیشہ پڑھنے والا دجال کے فتنوں سے محفوظ رہے گا۔
    تحقیق: حدیث میں سورہ کہف سے متعلق دجا ل کے فتنے سے بچنے کا ذکر ہے مگر اس طرح، نبی ﷺ کا فرمان ہے :
    من حفِظ عشرَ آياتٍ من أولِ سورةِ الكهفِ ، عُصِمَ من الدَّجَّالِ(صحيح مسلم:809)
    ترجمہ: جو شخص سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا جائے گا۔
    بعض روایات میں تین ابتدائی آیات کا بھی ذکر ہے مگراسے علامہ البانی نے شاذ کہا ہے یعنی دس ابتدائی آیات صحیح ہیں۔ بعض روایات میں حفظ کے بجائے قرایعنی پڑھنا آیاہے مثلا مشکوۃ ، صحیح ابن حبان اور مجمع الزوائد وغیرہ میں۔ اس لئے حدیث سے جو ثابت ہے بس وہی بات اوراسی طرح سے بیان کی جائے ۔

    (5) سورۃ یاسین : والدین کی قبر پر ہرجمعہ سورہ یاسین کی تلاوت کرنے سے اس کے حروف کی تعداد کے برابر ان کے گناہ بخش دئے جاتے ہیں ۔
    تحقیق: اس سے ملتی جلتی ایک روایت ہے :
    (من دخل المقابر فقرأ سورة ( يّس ) خفف عنهم يومئذ ، وكان له بعدد من فيها حسنات )
    ترجمہ: جس قبرستان جاکر سورہ یاسین پڑھے تو اس دن مردوں کے عذاب میں تخفیف ہوجاتی ہے اور اس کےلئے اس کی تعداد کے برابر نیکی ہے۔
    اس روایت کو علامہ البانی نے موضوع کہا ہے۔(سلسلة الأحاديث الضعيفة / 1246)
    سورہ یاسین کے متعلق یہ جان لیں کہ اس کی فضیلت میں بے شمار روایات بیان کی جاتی ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے یاتوضعیف ہےیا موضوع ہے۔

    (6) سورۃ الدخان : سورہ دخان پڑھنے سے مشکل دور ہوجاتی ہے ۔
    تحقیق: یہ بات بھی سورہ دخان کے متعلق کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے بلکہ اس سورت کی فضیلت میں بعض روایات آئی ہیں مگرکوئی ثابت نہیں ہے ۔

    (7) سورۃ الجاثیۃ : جو قریب المرگ ہواس پر سورہ جاثیہ کا دم کرنے سے اس کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ۔
    تحقیق: یہ بات کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔

    (8) سورۃ الحجرات: سورہ حجرات کا پڑھنا اور دم کرکے پینا گھر میں خیروبرکت کے لئے مفید ہے ۔
    تحقیق: یہ بات کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔

    (9) سورۃ ق: سورہ ق پڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے ۔
    تحقیق: یہ بات بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔

    (10) سورۃ الرحمن: سورہ رحمن گیارہ بار پڑھنے سے تمام مقاصد پورے ہوتے ہیں ۔
    تحقیق: یہ بات بھی بلادلیل ہے ، اس کی کوئی اصل نہیں۔

    (11) سورۃ الواقعۃ: سورہ واقعہ جو شخص روزانہ پڑھے گا اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔
    تحقیق: اس سے متعلق یہ روایت آتی ہے ۔
    مَن قرأ سورةَ ( الواقعةِ ) كلَّ ليلةٍ لم تُصِبْهُ فاقةٌ أبدًا
    ترجمہ: جس نے ہررات سورہ واقعہ کی تلاوت کی اسے کبھی فاقہ نہیں پہنچے گا۔
    اس روایت کو شیخ البانی نے موضوع کہا ہے ۔ (السلسلۃ الضعیفہ :290)

    (12) سورۃ الملک : سورہ ملک کوہررات پڑھنے والا عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
    تحقیق: یہ بات ایک اثر سے ثابت ہے ۔
    عن عبدِ اللهِ بنِ مسعودٍ قال : من قرأ { تباركَ الذي بيدِه الملكُ } كلَّ ليلةٍ ؛ منعه اللهُ عز وجل بها من عذابِ القبرِ .
    ترجمہ: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جس نے تبارک الذی بیدہ الملک کی تلاوت ہررات کی تو اللہ اسے قبر کے عذاب سے بچائے گا۔
    لیکن دھیان رہے ،یہ فائدہ اسے ہی حاصل ہوگاجو اس پہ ایمان لائے ، اس کی قرات پہ محافظت کرے، اس میں بیان عبرتوں سے سبق لے اور اس میں وارد شفاعت کے احکام پہ عمل پیراہو۔ (فتاوى اللجنة الدائمة: 4 / 334 ، 335)

    (13) سورۃ المزمل : سورہ مزمل کو گیارہ بار پڑھنے سے ہرمشکل آسان ہوجاتی ہے ۔
    تحقیق:گیارہ کی تعداد کے ساتھ کوئی روایت نہیں البتہ بغیرگیارہ کے اس طرح کی ایک روایت ملتی ہے ۔
    من قرأ سورة المزمل رُفع عنه العسر في الدنيا والآخرة.
    ترجمہ: جس نے سورہ مزمل کی تلاوت کی تو اس سے دنیا وآخرت کی پریشانی اٹھالی جاتی ہے ۔
    اس روایت کو ابن جوزی رحمہ اللہ نے بلاشک بناوٹی کہا ہے ۔(الموضوعات:1/391)

    (14) سورۃ المدثر: سورہ مدثر کو پڑھ کر حفظ قرآن کی دعا مانگنے سے قرآن کریم کا یاد کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔
    تحقیق: یہ بات بھی کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے ، بناوٹی ہے۔

    (15) سورۃ النازعات: سورہ نازعات پڑھنے سے جان کنی کی تکلیف نہیں ہوگی ۔
    تحقیق: یہ بات بھی کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔

    (16) سورۃ الضحی: سورہ ضحی پڑھنے سے بھاگا ہوا آدمی واپس آجائے گا۔
    تحقیق: یہ بھی گھڑی ہوئی بات ہے ۔

    (17) سورہ الم نشرح : سورہ الم نشرح کو جس مال پر پڑھ دیا جائے اس میں خوب برکت ہوگی ۔
    تحقیق: یہ بات بھی بلادلیل ہے ،اس لئے اس کے صحیح ہونےکا اعتقاد رکھنا ویسے ہی ہے جیسے اس قسم کی باتیں گھڑنا ہے۔

    (18) سورۃ التین : سورہ تین ، تین مرتبہ پڑھنے سے اخلاق وکردار بہترین ہوتے ہیں ۔
    تحقیق: یہ بات بھی سو فیصد غلط ہے کیونکہ کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔

    (19) سورۃ العلق : سورہ علق میں جوڑوں کے درد کا علاج ہے ۔
    تحقیق: یہ بھی حدیث سے ثابت نہ ہونے کی وجہ سے غلط ہے ۔

    (20) سورۃ القدر: سورہ قدر جو صبح وشام پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی عزت بڑھائے گا۔
    تحقیق: یہ بات بھی غیرثابت شدہ ہے ۔

    (21) سورۃ البینہ : سورہ بینہ برص اور یرقان کا علاج ہے ۔
    تحقیق: غیرثابت شدہ ہے۔

    (22) سورۃ الزلزال: سورہ زلزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔
    تحقیق: سورہ زلزال چوتھائی نہیں، نصف قرآن کے برابرہے، اس کے متعلق ضعیف روایات ملتی ہے ۔مثلا
    { إِذَا زُلْزِلَتِ } تَعْدِلُ نِصفَ القُرآنِ.
    ترجمہ: اذازلزلت نصف قرآن کے برابر ہے ۔
    اسے علامہ البانی نے منکر کہا ہے ۔(السلسلة الضعيفة:1342)

    (23) سورۃ العادیات : جس آدمی یا جانور کو نظر لگ گئی ہواس پر سورہ عادیات پڑھ کر دم کردیں بہت مفید ہے ۔
    تحقیق: یہ بھی جھوٹی بات ہے ۔

    (24) سورۃ القارعۃ : سورہ قارعہ پڑھنے سے بلاؤں سے حفاظت رہتی ہے ۔
    تحقیق: یہ بھی ثابت نہیں ہے ۔

    (25) سورۃ التکاثر: سورہ تکاثرکوتین سوبار پڑھنے سے قرض بہت جلد ادا ہوجاتاہے ۔
    تحقیق: یہ بھی غلط بیانی ہے ۔

    (26) سورۃ قریش: سورہ قریش جان کی حفاظت کے لئے مجرب ہے ۔
    تحقیق: یہ بھی غیرثابت ہے ۔

    (27) سورۃ الماعون : سورہ ماعون بڑی مشکل کے وقت پڑھنا بہت مفید ہے ۔
    تحقیق: اس کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

    (28) سورۃ الکوثر: سورہ کوثر کی تلاوت سے بے اولاد صاحب اولاد ہوجاتا ہے ۔
    تحقیق: جھوٹے عاملوں کا فرضی نسخہ ہے ۔

    (29) سورۃ الکافرون: سورہ کافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔
    تحقیق: یہ بات صحیح ہے ۔
    وقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُوَنَ تعدلُ رُبُعَ القرآنِ.
    ترجمہ: اور قل یاایھاالذین الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔
    اسے علامہ البانی نے صحیح کہا ہے ۔ (صحيح الترمذي:2894)

    (30) سورۃ الاخلاص: سورہ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے اور اس کے بہت سے فضائل ہیں۔
    تحقیق: یہ بات بھی صحیح ہے ۔
    قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تعدلُ ثلُثَ القرآنِ۔
    ترجمہ: قل ھواللہ احد تہائی قرآن کے برابر ہے ۔
    اسے البانی صاحب نے صحیح کہا ہے ۔ (صحيح الترمذي:2894)

    (31،32) سورۃ الفلق وسورۃ الناس: سورہ فلق اور سورہ ناس سے جن وشیطان اور حاسدوں کے شر سے حفاظت رہتی ہے ۔
    تحقیق:یہ بات بھی صحیح ہے جومعوذتین کی تفسیر میں دیکھی جاسکتی ہے ۔

    یہاں 32 سورت وآیات کی فضیلت بیان کی گئی ہے ،ان میں سے صرف 6سورتوں کی فضیلت ثابت ہے اور 24سورت وآیات کی فضیلت سے متعلق باتیں ضعیف وموضوع اور گھڑی ہوئی ہیں ۔ جس مدنی چینل کا یہ حال ہواس کے ماننے والے اسلام سے کتنے دور ہوں گے اس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔آخر میں عبدالحبیب عطاری صاحب (جنہیں اپنا صحیح نام نہیں رکھنے آتا)نے ہرمشکل آسان کرنے کا ایک فرضی نسخہ بیان کیا ہے ۔ نسخہ یہ ہے۔

    ہرمشکل دورکرنے کا مدنی مجرب نسخہ : قرآن کے چودہ آیات سجدہ (حنفی فقہ میں صرف چودہ سجدے ہیں)ایک ہی مجلس میں پڑھیں اور چودہ سجدے کریں اور اللہ سے جس مشکل کی دعا مانگیں وہ مشکل دور ہوجاتی ہے ۔

    انصاف سے اندازہ لگائیں یہاں جتنی باتیں بتائی جارہی ہیں ،ان میں کہیں عمل پہ ابھارنے کا کوئی پہلو نظرآرہا ہے یا لوگوں کو تعویذ ودم اور فرضی نسخے جات کی طرف بلایا جارہاہے بلکہ یہ کہہ لیں "دعوت اسلامی والے" اور ان کے پیروکاروں نے بعض مخصوص اعمال گھڑلئے گئے ہیں جن کے ذریعہ تمام مقاصدحاصل ہوجاتے ہیں، ہرقسم کی پریشانی دورہوجاتی ہے ، فقرومحتاجی دورہوجاتی ہے، خیروبرکت کا حصول ہوجاتاہے، حفظ وامان مل جاتا ہے،بے اولاد کو اولاد اور بیمار ومریض کو شفا مل جاتی ہے ۔دین پر عمل کرنے کی کوئی حاجت نہیں پڑتی ۔

    کیا قرآن کے نزول کا یہی مقصدہے ؟قرآن کے نزول کا مقصد اسےحکمت وتدبر کے ساتھ پڑھنا ہے اور اس پر عمل کرنا ہے ، جو ایسا کرے گا اس کے لئے قرآن شفا ہی شفا ہے اور یہ بھی سن لیں جس نے دین میں نئی بات ایجاد کی یا کوئی بات گھڑ کے محمد ﷺ کی طرف منسوب کیا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ اس لئے دین کے تئیں حساس رہیں جو بات مستند ہواسے ہی پھیلائیں اوراسی پر عمل کریں ۔

    ویڈیولنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • مفید مفید x 1
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    جزاکم اللہ خیر ا شیخ ۔
    اگر اس طرح مدنی چینل کی بدعت و خرافات کے رد کا سلسلہ چلتا رہے تو ان شاءاللہ فائدہ ہوگا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
    وایاک

    اللہ تعالی اس بھائی کو جزائے خیر دے جنہوں نے یہ ویڈیو مجھے پراعتماد ہوکر بھیجا اور جب بھی وقت ملےاس کی تحقیق کرنے کو کہا۔گذشتہ کل کی بات ہے ، اور میں نے آج رات میں وقت نکال کر مختصرا اس کی تحقیق پیش کی تاکہ مدنی چینل کا اصل چہرہ بے نقاب ہوسکے ۔ یہ چینل اس وقت لوگوں میں بڑی تیزی سے گمراہی پھیلارہاہے ، ہمیں اس کی گمراہیوں سے عوام کو باخبرکرنا ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر ا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا شیخ۔ بہت مفید
     
  6. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیرا شیخ محترم -بہت ضروری ہے یہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں