مخبوط الحواس شخص کی مسجد حرام میں خود سوزی کی ناکام کوشش--

أبو مجاهد نے 'خبریں' میں ‏فروری 8, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    مکہ مکرمہ ۔۔۔ خمیس الزھرانی
    مسجد حرام کے سیکیورٹی حکام کے مطابق گذشتہ روز مسجد حرام میں ایک محبوط الحواس شخص نے خود سوزی کی کوشش کی تھی مگر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کیپٹن سامح السلمی نے بتایا کہ سوموار کو رات گیارہ بجے پولیس نے صحن مطاف سے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرکے اسے خود کو آگ لگانے سے روک دیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کے طرز عمل سے وہ نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
    https://urdu.alarabiya.net/ur/middl...-کی-خانہ-کعبہ-میں-خود-سوزی-کی-ناکام-کوشش.html
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    اللہ عزوجل بیت اللہ ،اور بلدالامین کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ عین شاہدین تو کچھ اور ہی کہ رہے ہیں ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    غلاف کعبہ کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے والے پاگل سوشل میڈیا پر بھی بہت ہیں۔ شاید انہی کا مرید ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں