گوگل کروم سے secure search ٹول بار ختم کرنا

حیا حسن نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏مئی 13, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    google chrome secure search ٹول بار

    گوگل کروم سکیور سرچ ٹول بار ، ایک سرچ ٹول بار ہے، جب گوگل کو اوپن کرتے ہیں تو یہ خود با خود گوگل پیج پر موجود ہوتا ہے، آپ گوگل سرچ بار میں کچھ ٹائپ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ ٹائپ گوگل سکیور ٹول بار میں ہو جاتا ہے، اور اس ٹول بار سے آپ کی مطلوبہ چیزیں نہیں سرچ ہوتی، کچھ اس ٹول بار سے سامنے آنے والی searches کا انٹرفیس بھی اچھا نہیں ہوتا، جس سے یوزر پریشان ہو جاتا ہے، دوسرا اس سے آپ کو مطلوبہ نتائج نہیں ملتے،


    ابھی جو آپ کو طریقہ بتایا جا رہا ہے، اس کے ذریعے آپ گوگل سے اس کو ہٹا سکتے ہیں. انشاءاللہ

    سب سے پہلے تو امیج میں یہ دیکھ لیں کہ secure search tool bar ہوتا کیسا ہے؟​

    [​IMG]

    جب ہم گوگل کو اوپن کرتے ہیں تو کرسر اس سرچ بار میں چلا جاتا ہے خود سے، اور جب تک آپ اس کو ہٹائیں ناں کرسر یہیں پر رہتا ہے، اس کو ہٹانے کے لیے تصویر میں کراس کا نشان نظر آ رہا ہو گا، مگر تھوڑی دیر بعد آپ کوئی ٹیب کھولیں گے تو یہ پھر آ جائے گا، اس سے مستقل طور پر چھٹکارا پانے کہ لیے اس طریقے پر عمل کریں.
    طریقہ:
    سب سے پہلے گوگل chrome اوپن کریں ور سیٹنگز میں جائیں.

    upload_2017-5-13_19-29-20.png
    سیٹنگز میں جا کر دیکھیں show advanced settings لکھا ہو گا اس کو کلک کریں.

    upload_2017-5-13_19-34-51.png

    یہاں پر نیٹ ورک سیکشن network ڈھونڈیں

    upload_2017-5-13_19-38-59.png

    اب نیٹ ورک میں change پراکسی settings پر کلک کریں، تصویر میں واضح نظر بھی آ رہا ہے.

    upload_2017-5-13_19-42-54.png

    اب change پراکسی settings پر کلک کرنے سے ایک باکس اوپن ہو گا، دھیان رکھیے کہ آپ connections پر ہوں، تصویر میں دیکھیں.

    upload_2017-5-13_19-44-39.png
    یہاں سے lan settings میں جائیں.

    upload_2017-5-13_19-46-12.png

    lan settings پر کلک کرنے سے ایک اور باکس اوپن ہو گا.
    address جہاں لکھا ہے، اس کے آگے ایک باکس ہے، اس باکس میں جو کچ بھی لکھا ہے اس کو ڈیلیٹ کر دیں.
    میرے پاس ایڈریس بار خالی ہے کیوں کہ میں نے وہاں جو بھی لکھا تھا وہ ڈیلیٹ کر دیا ہے. آپ نے بھی وہاں جو بھی لکھا ہے اس کو ڈیلیٹ کرنا ہے.
    اس کے علاوہ 2 چیک باکس موجود ہیں، پہلے چیک باکس کو checked رہنے دیں دوسرے کو ان چیک کر دیں.
    automatically detect settings پر ٹک کا نشان لگے رہنے دیں، اس کو نہیں ہٹانا.
    use automatic configuration script پر سے ٹک کا نشان ہٹا دیں، اس کو چیک نہی کرنا.

    upload_2017-5-13_19-52-42.png

    اب ok پر کلک کریں.

    اب settings میں reset settings میں جائیں reset پر کلک کریں.


    upload_2017-5-13_19-55-11.png

    اب chrome بند کر کے اس کو دوبارہ اوپن کریں. انشاءاللہ یہ مسلہ حل ہو جائے گا.​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • تخلیقی تخلیقی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں