کیا اس سے روزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا ؟

عبد الرحمن یحیی نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جولائی 7, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    کیا اس سے روزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا ؟
    رمضان المبارک کے آتے ہی علماء کرام سے اس طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں
    کہ
    مولانا ! کیا قے آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
    شیخ ! کیا ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
    مولوی صاحب ! کیا روزہ کی حالت میں کوئی چیز چکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
    اور کیا غلطی سے کھانے پینے سے روزہ ٹوٹتا تو نہیں ؟
    وغیرہ وغیرہ
    ایک مسلمان اللہ مالک الملک کے حکم کی اطاعت میں حلال چیزوں مثلا کھانے پینے سے رک جاتا ہے
    اور مشتبہ چیزوں کے بارے میں ڈرتا رہتا ہے کہ
    کہیں یہ چیزیں میرے روزے کو نقصان نہ پہنچائیں
    اُن کے بارے علماء سے پوچھتا اور سوال کرتا ہے
    تنہائی میں بھی شریعت کی منع کردہ باتوں کے قریب نہیں پھٹکتا
    کہ دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوں ، لیکن میرا اللہ مجھے دیکھ رہا ہے
    اور یہی تقوٰی کی روح ہے
    غور فرمائیے ! روزوں کی فرضیت کا مقصد بھی مسلمانوں کو متقی بنانا ہی ہے


    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿البقرة: ١٨٣﴾
    اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو (183)

    ضرورت اس امر کی ہے کہ یہی تڑپ ، جذبہ باقی مہینوں میں بھی ہمارے اندر موجود رہے
    لیکن
    باقی گیارہ ماہ اکثر مسلمان حرام کاموں کا ارتکاب بھی ڈھٹائی کے ساتھ کرتے ہیں
    یقین مانیں اگر یہ جذبہ اور تڑپ کہ ہر کام کرنے سے پہلے سوچیں کہ کیا جائز اور حلال ہے
    کیا یہ اللہ مالک الملک کو ناراض تو نہیں کرے گا
    کیا یہ کام رسول مقبول ﷺ کی تعلیمات کے خلاف تو نہیں

    زبان کے استعمال اور قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں
    تو یہی تقوٰی ہے
    اور اگر ایک مسلمان متقی بن جائے تو اس اور جنت کے درمیان موت کے سوا کوئی چیز حائل نہیں

    تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّا﴿مريم: ٦٣﴾
    یہ ہے وه جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے انہیں بناتے ہیں جو متقی ہوں (63)

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں