کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل، رپورٹ

بابر تنویر نے 'خبریں' میں ‏اگست 19, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    اقتصادیاتی آگہی کے ایک ادارے نے رہائشی سہولیات کے حوالے سے دنیا کے بہترین اور بد ترین 140شہروں کی فہرست شائع کر دی ۔ کراچیدنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل ہوگیا۔

    اس فہرست میں پسندیدگی اور سہولیات کے حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر ہے جبکہ بد ترین شہروں میں دمشق سرفہرست ہے ۔

    شائع کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی کا دنیا کے ناقابل رہائش 10 بدترین شہروں میں چھٹا نمبر شامل ہے۔

    کییف، زمبابوے کا ہرارے، کیمرون کا شہر دوآلا، الجزائر سٹی، پاپوا نیو گنی کا پورٹ موریسبی، بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا، طرابلس، لاؤس اور دمشق بھی بدترین شہروں میں شامل ہیں۔

    بہترین رہائشی سہولیات کے حامل شہروں میں میلبورن کے ساتھ ساتھ ویانا، وینکوور اور ٹورنٹوکا نام بھی شامل ہے۔

    لنک جنگ اردو
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں