حج وعمرہ میں عورتوں کا قدم ڈھانکنا

مقبول احمد سلفی نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏اگست 19, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    857
    عورت کاجسم مکمل ستر میں داخل ہے اس لئے عورت سر سے لیکر پاؤں تک مکمل جسم کو اجنبی مردوں سے چھپائے گی خواہ حج وعمرہ ہو یا سفر ہو یا کوئی اور جگہ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : المرأةُ عورةٌ فإذا خرجتِ استشرفَها الشَّيطانُ(صحيح الترمذي:1173)
    ترجمہ: عورت (سراپا) پردہ ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کو تاکتا ہے۔

    احرام کی حالت میں رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو نقاب لگانے اور دستانے استعمال کرنے سے منع کیا ہے جیساکہ فرمان رسول ﷺ ہے :
    ولا تَنْتَقِبْ المرأةُ المُحْرِمَةُ ، ولا تَلْبَسْ القُفَّازَينِ .(صحيح البخاري:1838)
    ترجمہ: ا حرام کی حالت میں عورتیں نقاب نہ پہنیں اور دستانے بھی نہ استعمال کریں۔

    اس حدیث کی روشنی میں عورت حج وعمرہ میں احرام کی حالت میں نقاب اور دستانہ استعمال نہیں کرے گی مگر احرام کی حالت میں بھی اجنبی مردوں سے چہرہ اور ہاتھ کا پردہ کرنا ہے، یہ حکم اپنی جگہ باقی ہے صرف لباس کی شکل یعنی نقاب اور دستانہ منع ہے ، اس لئے نقاب و دستانہ کی جگہ اوڑھنی استعمال کرے گی اور اس سے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا پردہ کرے گی ۔

    عورتوں کے پیر ڈھکنے کی دلیل نبی ﷺ کا یہ فرمان ہے :
    مَن جرَّ ثوبَهُ خيلاءَ لم ينظُرِ اللَّهُ إليهِ يومَ القيامةِ ، فقالَت أمُّ سَلمةَ : فَكَيفَ يصنَعُ النِّساءُ بذيولِهِنَّ ؟ قالَ : يُرخينَ شبرًا ، فقالت : إذًا تنكشفَ أقدامُهُنَّ ، قالَ : فيُرخينَهُ ذراعًا ، لا يزِدنَ علَيهِ(صحيح الترمذي:1731)
    ترجمہ: جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا، ام سلمہ نے کہا: عورتیں اپنے دامنوں کاکیاکریں؟ ' آپ نے فرمایا:ایک بالشت لٹکالیں، انہوں نے کہا: تب توان کے قدم کھل جائیں گے، آپ نے فرمایا:ایک ہاتھ لٹکائیں اور اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔

    ابن حزمؒ نے ذکر کیا ہے :
    عن طائفةٍ من الصحابةِ أنَّ قدمَ المرأةِ عورةٌ(الإعراب عن الحيرة والالتباس:2/854)
    ترجمہ: صحابہ کی ایک جماعت سے منقول ہے کہ عورت کا قدم پردہ ہے۔

    خلاصہ کلام یہ ہوا کہ عورت جہاں عام حالتوں میں پیر ڈھکے گی اسی طرح حج وعمرہ میں بھی ڈھکے گی ۔

    واللہ اعلم
    کتبہ
    مقبول احمدسلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاک اللہ خیرا یا شیخ
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    جزاک اللہ خیرا شیخ!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں