اصلاح آخرت

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏ستمبر 5, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ابن حزم لکھتے ہیں کہ :

    دنیا کے تمام حالات درہم برہم ہو جانے کے بعد آدمی کی سوچ و بچار بالآخر اسے اس نتیجے پر پہنچائے گی کہ اصل کام وہی ہے جسے محض "اصلاح آخرت" کی غرض سے کیا جائے ۔
    اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی آرزو کے حصول میں کامیاب بھی ہو جائیں تو اس کا انجام حزن و ملال پر ہی ہوگا ۔ وہ اس چیز کے چھن جانے کی بناء پر ہو یا اسے ازخود چھوڑنے کی بناء پر ان دونوں باتوں میں سے ایک کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ۔
    جب کہ اللہ عزوجل کی رضاء کے لئے کئے جانے والے عمل کا انجام فوری طور پر اور آخرت کے لحاظ سے بھی فرحت و سرور ہو گا ۔ فوری طور پر اس طرح کہ جن چیزوں کی وجہ سے لوگ پریشان رہتے ہیں ۔ آپ ان کی بہت کم پروا کریں گے، علاوہ ازیں آپ دوست اور دشمن کے نزدیک قابل تعظیم ہوں گے ۔
    آخرت کے لحاظ سے اس کا عظیم صلہ "جنت" ہے
    ( الأخلاق والسير ابن حزم)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں