نئے رکن ابو حسن کو اردو مجلس پر خوش آمدید!

رفی نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جنوری 21, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    السلام علیکم اردو مجلس!

    @ابو حسن

    ہم آپ کو اردو مجلس پر تمام انتظامیہ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ نے اردو مجلس کی رکنیت اختیار کی ۔

    ہمیں یقین ہے کہ اردو مجلس پر نہ صرف آپ کو سیکھنے کیلئے بہت کچھ ملے گا بلکہ یہاں پر گزرا ہوا ہر لمحہ آپ کے لیے یادگار ہوگا ، ان شاءاللہ

    آپ سے درخواست ہے کہ آپ اردو مجلس کے اراکین سے یہاں اپنا تعارف کروائیں، اور یہ بھی بتائیے کہ اردو مجلس پر آپ کا آنا کیسے ہوا۔

    والسلام علیکم

    انتظامیہ اردو مجلس!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سب سے پہلے میں "اردو مجلس فورم " کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فورم میں جگہ دی ،وقتا فوقتا فورم کی زیارت کرتا رہتا تھا اور اسکا سبب "محترم شفقت الرحمن مغل" ہیں اور پھر سوچا کیوں نہ فورم میں شمولیت کرلی جائے اور فورم سے مزید مستفید ہوا جائے ،اللہ تعالی آپ سب کی کاوشوں کو اپنی رضا کیلئے قبول فرمائے اور دنیا و آخرت میں آپ سب کو بہتر بدلہ عطا فرمائے ،آمین

    میرا نام میاں سعید ہے اور تعلق لاہور سے ہے ،11 سال سعودیہ میں گزارنے کے بعد کینیڈا منتقل ہوگیا ،فی الحال کینیڈا میں مقیم ہوں ،قرآن و سنت کا طالب علم ہوں ،مختلف علماء سے مستفید ہونے کی توفیق ملی اور خود سے مطالعہ کا شوق ہے ،اللہ تعالی اس فورم کو ہم سب کیلئے خیر کا ذریعہ بنائے اور ایک دوسرے کے شر سے محفوظ رکھے ،آمین
     
    Last edited: ‏فروری 12, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    و علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

    ماشاء اللہ، بہت اچھا لگا آپ کا تفصیلی تعارف پڑھ کر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    محترم رفی بھائی آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے ،مجھے یہ بتائیں کہ نئے موضوع کو تحریر کرنا ہو تو اسکا کیا طریقہ کار ہے ؟ تحریر کیسے ارسال کی جائے فورم پر ؟ جزاک اللہ خیر
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    ابو حسن بھائی پہلے آپ یہ دیکھ لیں کہ آپ کی تحریر اردو مجلس کے کس زمرے سے مطابقت رکھتی ہے۔ متعلقہ زمرے میں جا کر اوپری جانب بائیں طرف آپ کو ایک بٹن نظر آئے گا "نیا موضوع شروع کریں" اس پر کلک کریں۔ موضوع کو عنوان دیں اور اس کے نیچے ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر دیں اس کے بعد اگر دیکھنا چاہیں کہ آپ کی تحریر شائع ہو کر کیسے لگے گی تو "شائع ہونے سے پہلے منظر" پر کلک کریں۔ یا پھر براہ راست "نیا مو ضوع بنائیں" کا بٹن کلک کریں بس ہو گئی آپ کی تحریر شیئر!
     
    • متفق متفق x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جزاک اللہ خیرا رہنمائی کیلئے ، پہلی تحریر فورم میں ارسال کی ہے امید ہے "ان شاء اللہ " سب کو پسند آئے گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں