سوٹ کا رنگ اور بدعتی ملاں

ابو حسن نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جنوری 28, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !

    میرے والد محترم کا انتقال 2000 میں ہوا ،اللہ تعالی انکی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں نبی کریم کے جوار میں جگہ عطا فرمائے ،آمین

    قبرستان سے جب واپس گھر آئے تو عجیب منظر دیکھنے کو ملا ، میری رشتہ دار خواتین میں سے کچھ پانی کے چھینٹے پھینک رہی ہیں واپس آنے والوں پر ،

    اب میں نے پوچھا کہ یہ سب کیا ہے تو میرے والد کی چچا زاد یعنی میری پھوپھو کہتی ہیں یہ اس لیے کرتے ہیں کہ " روح واپس گھر نہ آئے "

    میں نے کہا آپ رو کس کیلئے رہی ہیں ؟

    بولیں اپنے بھائی کیلئے

    میں نے کہا اب اس بھائی کی روح سے پریشانی ہورہی ہے ؟

    کوئی جواب نہیں ،خاموش

    میں نے کہا بند کرو یہ تماشہ اور خرافات جسکا دین سے کوئی لینا دینا نہيں،
    گھر میں سب سے چھوٹا میں ہوں پر ان معاملوں میں سبھی مجھ سے بھاگتے ہیں ،الحمدللہ


    اب سب بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ عزیز و اقارب گاؤں سے آئے ہوئے تھے

    سوال آیا کہ " قل ،یعنی قل خوانی " قبل اس کے کوئی بولتا ،میں نے کہا "بالکل نہیں " پھر کچھ بولے کہ جمعراتوں کا کیا کرنا ہے ؟

    میں نے کہا جسکو جتنی محبت تھی وہ اتنی دعا کردے اپنے گھر سے اللہ تعالی ہر جگہ سنتا ہے ،کچھ نے کہا یہ تو وہابی ہوگیا ہے

    میں نے جواب دیا "میرا باپ بھی ایسا ہی تھا"

    -------------
    اب میری ہمشیرہ پاس ہی مسجد میں کھانا بھیج دیتی مدرسہ کے بچوں کیلئے اور میں اس سے بے خبر تھا

    مسجد نام " مدینہ مسجد " اور امام و خطیب " قاری ایوب " بریلوی

    ہمشیرہ نے ایک دن بتایا کہ " قاری ایوب " آئے تھے اور کہہ رہے تھے اپنے والد کے صدقہ کیلئے مجھے "سوٹ سلوا کر دیں "

    میں نے ہمشیرہ سے کہا کوئی بات نہیں یہ اسکی آخری بار دستک تھی ہمارے دروازے پر ،اب وہ کبھی ادھر کی طرف رخ نہيں کرے گا

    " قاری ایوب " میری ورکشاپ کے سامنے حویلوی میں اکثر آتا جاتا تھا " گیارویں کے ختم پر " کئی ایک بار اس سے گپ شپ ہوچکی تھی اور وہ میرے عقیدے کو اچھی طرح جانتا تھا

    دو دن بعد وہ مجھے حویلوی سے نکلتا دکھای دیا اور میں نے اسے آواز دی "قاری صاحب "
    وہ میرے پاس آیا اور سلام و دعا کے بعد مخاطب ہوا جی میاں صاحب ؟

    ابو حسن : قاری صاحب آپ میرے گھر گئے تھے

    قاری صاحب : حیرانی سے " آپ کے گھر ؟ "

    ابو حسن : جی قاری صاحب آپ میرے گھر گئے تھے

    قاری صاحب : میاں صاحب مجھے کچھ یاد نہیں آرہا کہ میں آپ کے گھر گیا ہوں؟

    ابو حسن :( یہ اسلیے کہہ رہا تھا کہ یہ مجھے میرے والد کی نسبت سے نہيں جانتا تھا ) وہ فلاں گھر مسجد کے پاس اور میں نے اپنے بڑے بھائی کا نام لیا تو "قاری صاحب" چونک گئے

    قاری صاحب : میاں نعیم آپکا بھائی ہے ؟

    ابو حسن : جی ،اور ہمشیرہ بتارہی تھی کہ آپکو "نیا سوٹ " چاہیے ؟ تو "قاری صاحب" کونسے رنگ کا سوٹ آپکو پسند ہے ؟ قاری کا تو" فیوز ہی اُڑ گیا " کہ یہ کہاں ماتھا مار بیٹھا ہوں

    قاری صاحب : میاں صاحب مجھے قطعا نہیں پتہ تھا کہ وہ آپکا گھر (ساتھ ہی بولے ) اپنا گھر ہے

    ابو حسن :کوئی بات نہیں اب پتہ چل گیا ہے نہ آپکو ؟ تو "قاری صاحب" بتائیں کونسے رنگ کا سوٹ آپکو پسند ہے ؟ ( اب قاری کی رسی تڑوا کر بھاگنے والی حالت تھی)

    قاری صاحب : نہ نہ میاں صاحب کسی سوٹ کی ضرورت نہیں

    ابو حسن :"قاری صاحب" آئندہ آپ کا کوئی طالب علم یا آپ ایسے کسی مقصد کیلئے میرے دروازے پر آئے تو پھر نہ کہیے گا کہ "میاں صاحب " نے زیادتی کی

    قاری صاحب : نہ نہ میاں صاحب آپ بے فکر رہیں ہم میں سے کوئی بھی اب نہيں آئے گا آپ کی طرف ،اب مجھے اجازت دیں
     
    Last edited: ‏نومبر 2, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہ بھائی قاری صاحب کو ایک عدد سبز چادر ہی چڑھا دیتے، اتنا کٹر وہابی پن بھی ٹھیک نہیں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    قاری صاحب لڑکھے نہیں تھے آگے کو کہ چادر چڑھاتا:LOL:
     
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    فیس بک پر ایک دوست بدعتیوں کے متعلق پوسٹ کرتا رہتا ہے ،کبھی ویڈیو اور کبھی فوٹو وغیر اور میں کمنٹ میں لکھ دیتا ہوں

    سڑو وہابیو سڑو

    بس " پھر جو نہیں جانتے " دھڑا دھڑ دلائل دینا شروع کردیتے ہیں

    کچھ وقت تک تو خاموشی اختیار کرتا ہے پھر لکھ دیتا ہے بھائی جس کو آپ دلائل دے رہے وہ خود کٹر وہابی ہے :LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں