اور کتنی دیر

سیما آفتاب نے 'شعری مجلس' میں ‏فروری 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    [​IMG]

    جاہ و جلال, دام و درم اور کتنی دیر
    ریگِ رواں پہ نقش قدم اور کتنی دیر

    اب اور کتنی دیر یہ دہشت، یہ ڈر، یہ خوف
    گرد و غبار عہدِ ستم اور کتنی دیر

    حلقہ بگوشوں، عرض گزاروں کے درمیان
    یہ تمکنت، یہ زعمِ کرم اور کتنی دیر

    پل بھر میں ہو رہے گا حسابِ نبود و بود
    پیچ و خم و وجود و عدم اور کتنی دیر

    شام آ رہی ہے، ڈوبتا سورج بتائے گا
    تم اور کتنی دیر ہو، ہم اور کتنی دیر

    (افتخار عارف)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    شام آ رہی ہے، ڈوبتا سورج بتائے گا
    تم اور کتنی دیر ہو، ہم اور کتنی دیر

    بہت عمدہ، شیئرنگ کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    پسندیدگی کا شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں