چکڑ چھولے!

رفی نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 14, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    [​IMG]

    السلام علیکم اردو مجلس!

    آہ، کافی عرصے کے بعد کچن کارنر میں آنا ہوا، کئی پرانے منظر نظروں میں گھومنے لگے، کہیں وہ دھوئیں والی چائے، تو کہیں نیم چڑھے کریلے، کہیں چپل کباب تو کہیں سینڈل کوفتے اور نہ جانے کیا کیا الا بلا ۔ ۔ ۔ ۔

    بہرحال الا بلا کو چھوڑیں اب کی بار جو چیز پیش خدمت کرنے جا رہا ہوں اس کے بعد آپ سب کچھ بھول جائیں گے جی تو آئیے بناتے ہیں چکڑ چھولے!

    جی تو پہلے اس کی وجہ تسمیہ جان لیتے ہیں، اتنا تو آپ جانتے ہی ہیں کہ چکڑ چھولے پنجابی کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ چکڑ یعنی کیچڑ اور چھولے یعنی چنے۔ اب کچھ خواتین و حضرات اپنی مہذب بننے کے چکر میں اسے چکڑ چنے بھی کہہ دیتے ہیں، اب آپ خود ہی سوچیئے کہ چکڑ چنے کہنے والوں کو کیچڑ چنے کہنے سے کیا دقت ہوتی ہے، سوائے اس کے کہ کیچڑ کہتے ہیں منہ کا ذائقہ خراب ہونا شرع ہو جاتا ہے۔ جبکہ یہ آپ بھی مانیں گے کہ چکڑ چھولے جتنا نام لینے کا سواد ہے اتنا کھانے کا نہیں۔ ویسے تو لوہے کے چنے بھی مشہور ہیں، جو نام لیتے ہیں دانت ہلنے لگتے ہیں یہ اور بات کہ خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے بھی چکڑ چھولوں سے زیادہ نرم ہوتے ہیں۔

    خیر بات ہو رہی تھی وجہ تسمیہ کی، ہاں تو اس بارے میں تاریخ مکمل خاموش ہے کہ چکڑ چھولوں کا یہ نام کیسے پڑا، لیکن میں خاموش نہیں رہنے والا، چاہے آپ مانے یہ نہ مانے اس بات سے اتفاق کریں گے کہ چنے یعنی چھولے ریتلی زمین پر ہوتے ہیں۔ اور ریتلی زمین پر چاہے جتنا مینہہ برس جائے کبھی کیچڑ نہیں بنتا۔ اسی طرح چنوں کو بھی جتنا گلایا جائے وہ اندر سے کہیں نہ کہں سخت رہ جاتے ہیں۔ لہذا جو چنے اس حد تک گل چکے ہوں کہ ایک نوے سالہ بابا جس کے منہ میں دانت نہ ہوں وہ باآسانی ان سے لطف اندوز ہو سکے تو اصطلاحاً انہیں چکڑ چھولے کہا جاتا ہے۔ اب وہ اس حد تک گل چکے ہوتے ہیں کہ ان کے اندر مزید کوئی چیز جذب کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رہتی تو باقی ماندہ مصالحہ ان کے گردا گرد جمع ہو کر کیچڑ سا بنا دیتا ہے۔ اب یہ کیچڑ کیسے بنانا ہے یہ آپ کے اوپر منحصر ہے کچھ لوگ اس میں پیاز ٹماٹر و گرم مصالحہ وغیرہ ہی کافی سمجھتے ہیں، تو کچھ اس میں مسور کی دال ڈال دیتے ہیں، جبکہ کچھ انڈے تو کچھ اس میں گوشت بھی ڈال دیتے ہیں، لیکن خیال رکھیئے گا کہ ان میں مرغ کا گوشت ہر گز مت ڈالئے گا، ورنہ چکڑ چھولوں کی جگہ مرغ چنے بن جائیں گے۔

    غرض جتنے منہ اتنی باتوں کے مصداق چکڑ چھولوں کی بھی ہر ایک کی ترکیب اپنی اپنی ہے، جبکہ جو اس میں ماہر ہوتا ہے وہ بھی ہر بار ایک جیسے نہیں بنا پاتا، کیونکہ اس کا دارومدار چنوں کے اوپر ہوتا ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں اور پکانے والا کتنے پانی میں ہے۔

    خیر ہمیشہ کی طرح میرے پاس چکڑ چھولوں کی دو بہت ہی مزیدار اور تراکیب ہیں، ایک آسان اور ایک ذرا سی مشکل ہے۔

    آسان ترکیب تو یہ کہ قریبی ہوٹل پر جائیں اور اس سے پوچھیں کہ کیا چکڑ چھولے ہیں اس کے پاس، یقین مانئے اس کے پاس نہ بھی ہوئے تو وہ کوئی بھی چنوں کا سالن آپ کو چکڑ چھولے کہہ کر تھما دے گا۔ جسے آپ مزے لے لے کر کھائیں گے، پر پتہ ککھ نئیں چلے گا کہ یہ چکڑ چھولے نہیں تھے۔

    اب دوسری ترکیب ذرا مشکل ہے، کرنا کچھ یوں ہے کہ زیادہ کچھ نہیں بس وہی ابوحسن بھائی والی ترکیب ڈھونڈنی ہے، لیں جیں اتنا تردد بھی کیوں، نیچے لنک پر کلک کریں:

    سفید چنے بغیرادرک ، لہسن ، پیاز، ٹماٹر


    لیجئے آدھا کام تو مک گیا، بس ان میں دو درمیانے پیاز باریک کٹے ہوئے اس وقت شامل کر دیں:
    پھر جب مرچوں یا پیاز میں سے کوئی ایک سیائی مائل ہونا شروع ہو تو آدھا کلو ٹماٹر باریک کٹے ہوئے اور بغیر چھلکے کے اس میں ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں جب ٹماٹر نظر آنا ختم ہو جائیں۔ چاہیں تو یہاں پر ابلے ہوئے انڈے، چنے کی دال کا پیسٹ، مسور کی دال یا گوشت میں سے کوئی بھی چیز ڈال کر پکا لیں۔ میری تجویز یہی ہے کہ جیسے لوہا لوہے کو کاٹتا ہے اسی طرح چھولوں میں چکڑ چنے کی دال کا ہی بنائیں۔

    باقی کام پھر اسی ترکیب کے مطابق کرنا شروع کردیں۔

    لیں جی آپ کے چکڑ چھولے تیار ہیں، اب آپ اسے مٹی ، سٹیل، سلور، تانبے یا لکڑی کی رکابی میں کھائیں یا براہ راست دیگچی میں سے یہ آپ کی مرضی، اور یقین مانیں کہ یہی اصلی اور خالص چکڑ چھولے ہیں، کیونکہ یقین میں بہت طاقت ہوتی ہے۔ اور یہ یقین آپ کو خود پر ہونا چاہئے کہ بہت سے لاہوریوں کو بھی چکڑ چھولوں کی یقینی ترکیب نہیں پتہ!

    اگر ترکیب پسند آئے تو تعریف ضرور کیجئے گا لیکن اتنی نہیں کہ چنے کے جھاڑ پر چڑھا دیں۔
     
    Last edited: ‏فروری 14, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    کون کہتا ہے کہ سیاست صرف سیاست دان ہی کرتے ہیں ۔ یہاں سادہ لوح خواتین کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔ کل ابوحسن بھائی کی ترکیب پڑھ کہ چنے منگوا لیے ۔ آج آپکی ترکیب پڑھ کہ اللہ سے معافی مانگی اور چنا پلاؤ بنا لیا ۔( نوٹ) کسی ایک ترکیب پہ متفق ہو کہ تھریڈ لگایا جائے ۔تاکہ ہم فائدہ اٹھا سکیں ۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شکریہ۔ آپ نے پیش کی ہے تو ناپسند کرنے کا چارا ہی نہین ہے۔ ہاں اب ہمیں بھی کوئ مناسب موقع دیکھ کر یہ ترکیب آزمانی پڑے گي۔
    ایک اور مزے کی بات یہاں بتا دوں۔ تھریڈ کے نیچے ایک سیمیلر تھریڈ بھی نظر آ رہا ہے۔ اور وہ تھریڈ ہے "عبد اللہ چکڑالوی، غلام احمد پرویز و غیرہ کے نظریات" اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ چکڑالوی اور چکڑ چھولوں میں "چکڑ" کے علاوہ اور کیا مماثلت ہو سکتی ہے؟ شاہ جی کچھ اس پر بھی روشنی ڈال دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہہہہہہہ!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہ توبہ ہے سسٹر! آپ کی میانہ روی کا بھی جواب نہیں۔ بھائیوں پہ بھروسہ کیا ہوتا تو یہ کنفیوژڈ پلائو نہ کھانا پڑتا۔ چلیں اب اسی پلائو کی ترکیب ہی شیئر کر دیں!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سیمیلیرٹی تو ہے، کیچڑ زدہ نظریات اور کیچڑ زدہ شخصیات!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بہن آپ دونوں ترکیبیں آزما کر دیکھ لیں اور پھر جو آپ کو مناسب لگے وہ ترکیب وقتا فوقتا آزماتی رہیں ،
    یہ چکڑ چھولوں کے " فوقا ہہہہہہا کڑام " نے ترکیبیں بتائی ہیں تو دونوں میں اختلافی پہلو تو ہوگا :)


    شاہ جی کی چِکڑُو چِکڑِی کر دیتا جے اے دونا شخصیات نو:LOL::ROFLMAO:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاه جی آپ بھی بہت سیدھے سادھے ہیں:ROFLMAO:

    فیس بکی مفتیان کے مندرجہ ذیل جملے کا اضافہ کردیتے یقین کرنا یقینی ہوجاتا:)

    " جب آپ یقین کرنے لگیں گے تو شیطان آپکو روکے گا " دیکھتے ہیں جیت کس کی ہوتی ہے؟ آپکی یا شیطان کی":LOL::ROFLMAO:

     
    Last edited: ‏فروری 14, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    رفی بھائی چکر چنے کی ترکیب سے ہٹ کر تمہید بہت دلچسپ رہی، بڑی سمائل!
    تصویر پھر بھی آپ نے پریکٹیکل کی کاپی پر فوٹو کاپی لگانے والوں جیسی لگائی ہے ذاتی تیاری سے کی گئی لگا دیتے تو رزلٹ مزید بہتر رہتا۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کنعان بھائ یہ چکڑ کو آپ نے چکر بنادیا۔ بیچارے چںے چکرا جائیں گے۔
     
  11. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بھائی بالکل آسان سا طریقہ ہے ۔ درمیانی پیاز براؤن کیجئیے تیل میں اور پھر لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چمچ شامل کریں ۔ جب انکی باس ختم ہو جائیں خوشبو آنے لگے تو ہری مرچیں اور پہلے سے بوائل کیے ہوئے چنے شامل کر دیں ۔ مصالہ جات اپنی مرضی کے ایڈ کریں میں چاولوں میں صرف گرم مصالہ اور نمک کالی مرچ ڈالتی ہوں ۔ حسب ضرورت پانی ڈال کہ چاول انڈیل دیں ۔ پندرہ منٹ کے بعد نوش کر لیں ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    معرفت کی باتیں ہیں سمجھیا کرو۔ اپنے شیخ بابر تنویر بھی کافی پہنچے ہوئے ہیں ایسی شخصیات کو ناکوں چنے چبوانے میں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یقین کریں میں نے آپ کو کسی خانقاہ پر مان لیا ہے :ROFLMAO:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام کنعان بھائی!
    تمہید پسند کرنے کا شکریہ، فوٹو ذاتی کاوش کا ہی لگانا تھا مگر پہلے آسان والی ترکیب تھی اس لئے اسی کی تصویر لگا دی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بابڑ بھائی خالص لاہوڑی زبان میں چکڑ کو لکھتے اور بولتے بھی چکر ہی ہوں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    میرا ذاتی خیال اے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب، عمدہ اور آسان ترکیب ہے۔ اسی طرح مزید تراکیب بھی الگ تھریڈ کی شکل میں ضرور شیئر کیجئے گا اور ساتھ ساتھ گوشہء نسواں کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش بھی کیجئے گا۔
     
    • متفق متفق x 1
  17. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بابر بھائی ٹائپنگ سپیڈ کی وجہ سے ٹائپنگ ایرر واقع ہو جاتے ہیں جس پر معذرت قبول فرمائیں شکریہ!

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ارے نہیں کنعان بھائ۔ یہ بات تو از راہ مزاح لکھی۔ اس قسم کی غلط ہم سے بھی اکٹر و بیشتر سرزد ہوتی رہتی ہیں۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  19. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415


    اس چِکڑُو چِکڑِی کی پر لطف باتوں میں "اک چکڑ ہور سی"

    یہ چکڑ 1994 کا ہے یعنی کافی پرانا چکڑ ہے

    لاہور میں الیکٹرک رپیئرنگ ورکشاپ پر کام سیکھنے کے دوران یہ واقع پیش آیا

    چونکہ یہانپر ڈرل،گراینڈر،پائپ کٹر اور موٹریں وغیرہ رپیئر کی جاتی تھیں اور ایک دن صبح ساڑھے 10 کے قریب ایک بندہ اپنی ڈسک گراینڈر لے کر آیا اور یہ ماربل رگڑائی کا کام کرتا تھا اور سیدھا کام سے آیا

    سلام و دعا کے بعد اس نے کہا کہ مجھے کام کرتے ہوئے شاک لگا ہے اب ہم نے اپنے طریقہ سے گراینڈر کو اچھی طرح ٹیسٹ کرلیا اورکوئی ایسا نقص نہیں ملا جو اس نے بتایا

    اب ہمارے تجربہ کا لڑکے نے اس سے سوال کرنا شروع کیے اور وہ بندہ بتارہا ہے

    کہ صبح 8 بجے میں نے کام شروع کیا اور دوگھنٹےتک کام کرتا رہا اس گراینڈر سے اور اس دوران کچھ بھی ایسا نہیں ہوا پھر میں نے کام روک دیا اور اس جگہ سے باہر نکل کر منہ سے کپڑا کھولا اور منہ دھویا پھر ایک گلاس پانی پیا اور پھر آکر کام شروع کیا اور جونہی گراینڈر ہاتھ میں لے کر "پاور آن " کی بجلی کا جھٹکا لگا

    اب اس لڑکے نے اسے کہا کہ تم دوگھنٹے تک کام کرتے رہے اور کچھ نہ ہوا اور جب پانی پیا اور پھر گراینڈر چلائی تو جھٹکا لگا ؟ وہ بولا ہاں

    یہ پھر اسے سمجھا رہا ہے کہ جب تم نے پانی پیا تو تمہارے پیٹ میں " چکڑ " ہوگیا اوراس " چکڑ " کی وجہ سے تمہیں جھٹکا لگا ہے :LOL: یہ سننا تھا کہ میری ہنسی جسکو میں نے بامشکل اس کس سامنے روکا اور ورکشاپ سے تیزی سے نکل گیا

    اب وہ بیچارا 120 روپے پر کام کرنے والا مزدور جو تعلیم سے نابلند ،اسکی باتوں سے مطمئن ہوکر چلا گیا اور میں نے اسے پوچھا کہ تم نے یہ " چکڑ " والا فارمولا اس بیچارے پر کیوں آزمایا ؟

    تو بولا اب اور میں کیا کرتا ؟ گراینڈر اچھی طرح سے ٹیسٹ کرلی اور اب نفسیاتی حربہ باقی رہ گیا تھا جو میں نے استعمال کیا اور اسکی بھی تسلی ہوگئی اب وہ آرام سے کام کرے گا کیونکہ کہ اسکا ڈر نکل گیا ہے(y)



     
    Last edited: ‏فروری 15, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں