مغربی ممالک کا حجاب اور حجاب زدہ مسلماں

ابو حسن نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏فروری 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ترقی پذیر مغربی ممالک میں حجاب زدہ اکثریت سے آمنا سامنا بھی ہوا اور ایک پوسٹ پر جوابی رائے لکھتے چند ایک واقعات درج کیے تو سوچا کیوں نہ اِنکو تحریری شکل دے کر مجلس میں شئیر کردوں

    چونکہ اِن ممالک میں بسنے والے عام مسلمان گھرانوں کی عورتوں اور لڑکیوں میں حجاب کا مقصد یہ ہے کہ آپ نے حجاب سر پر اُوڑھ لیا تو سمجھو بحثیت مسلمان عورت کے " ستر " کا حق ادا ہوگیا

    اب نیچے تنگ لباس پہنا ہوا ہے یا "مِنی سکرٹ" یا پھر" نیم عُریاں لباس " حتی کہ ایک کو تو ساحل سمندر پر " بِکَنِی " پر حجاب پہنے ہوا دیکھا حالت دیدنی ہوگئی اور اہلیہ کو بتایا تو وہ دیکھ کر شدد رہ گئی

    ٹوارنٹو کے ساحل سمندر کی طرف ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسکو "سنٹرل آئس لینڈ " اور اسکے ساتھ کچھ اور چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جن میں ایک منشیات اور اسلحہ کے سمگلروں کی اماج گاہ تھی اور پھر اس پر حکومت نے دھیان دیا اور اِن پر کاروائی کرکے اِن سب چیزوں سے اِسکو صاف کیا ، گزشتہ برسوں وہاں پر جانے کا پروگرام بنا جس میں خاندان کی 7 فیملیاں تھیں

    گھر سے پکاکر لے گئے اور ساحل سے فیری پر سوار ہوئے اور پہنچ گئے اب ظہر کے بعد اہلیہ اور اسکی بہن اورمیری بیٹی نے پُل پر جانے کا ارادہ کیا اور یہ آدھے پُل کی شکل کا بنا ہوا ہے اور 300 میٹر سمندر میں ہے اور کچھ 50 فٹ اونچائی پر ہوگا اور آپ اُوپر جاکر آرام سے دور دور تک دیکھ سکتے ہیں

    اب ہم اسطرف کو چلنے لگے اور میری نظریں اچانک ایک منظر کو دیکھ کر حیران رہ گیں اوروہ ایک پل ابھی تک کی زندگی کا عجیب تجربہ تھااور میں نے جلدی سے اپنا رخ دوسری طرف کرلیا اور اہلیہ کوکہا میری داہنی طرف دیکھو حجاب کا بہترین استعمال ،اسکی جو نظر پڑی تو شدد رہ گئی اور استغفار پڑھنے لگی

    یہ منظر کچھ یوں تھا کہ ایک عرب لڑکی " بِکَنِی " پر حجاب اُوڑھے ہوئے تھی اور وہ ظاہری طور پر اپنے مسلماں ہونے کی پہچان دکھا رہی تھی اور یہ واقعہ واپس آکرجب اہلیہ نے سب رشتہ دارعورتوں کو سنایا تو سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے کیونکہ یہ سبھی برقعہ اورنقاب والیاں تھیں

    ایک مرتبہ چھٹی کے دن میرا برادر نِسبتی مجھے کہنا لگا کہ میں " اقبال فوڈ " پر جارہا ہوں آپ نے کچھ لینا ہے تو چلیں ، یہ ایک بڑی دکان ہے جہاں پر سودا سلف کی تمام چزیں اورہرقسم کا تازہ گوشت بھی موجود ہوتا ہے اور گوشت والا حصہ الگ ہے جہانپر15 کے قریب قصاب کام کرتے ہیں اور ٹوکن لیکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور باری آنے پر جو چاہئیے وہ آپ کو دے دیتے ہیں

    اب یہ گوشت والے حصہ کی طرف چلا گیا اور میں دوسری طرف بحرحال جب ہم دونوں لائن میں لگے اور قیمت ادا کرکے نکلے اس دوران مجھے بتانے لگا کہ بھائی ابھی ایک لڑکی آئی اور اس نے یوں لباس پہنا تھا اور وہاں پر ایک نقاب والی آپا کھڑی تھیں جن کے ساتھ دو بیٹیاں حجاب پہنے تھيں 8 سے 10 برس کیں اور وہ اپنی ماں سے پوچھ رہی تھی کہ ایسا لباس پہن سکتے ہیں ؟ اب ماں انکو بتا رہی تھی کہ ابھی ادھر نہیں دیکھو گھر جاکر سب بتاؤں گی

    اب یہ مجھے بتا رہا تھا اور میرا دھیان کچھ خاص اس بات پر نہ تھا اور ہم گاڑی میں بیٹھے اورسرخ لائٹ کی وجہ سگنل پر جاکر رکے اور پیدل چلنے والے سامنے سے گزر رہے تھے کہ میری نظر سامنے کے منظر پر پڑی تو ساری بات ایک فلم کی صورت میں آنکھوں میں چل گئی

    ایک افغانی نژاد لڑکی سڑک پار کرنے کیلئے چل رہی تھی اور اسنے سر پر حجاب اوڑھا ہوا اور نیچے " منی سکرٹ " پہنی ہوئی جس میں اسکی تقریبا پوری ٹانگیں ننگی دکھائی دے رہی تھیں نظر پڑتے ہی "لاحول ولا قوۃ " پڑھا

    وہ بچیاں اپنی ماں سے حجاب کے ساتھ " منی سکرٹ " پہنے کی بارے میں سوال پوچھ رہی تھیں کہ ایسا لباس ہم بھی پہن سکتے ہیں ؟ اور ماں فی الوقت خاموش کروا رہی تھی اور ایسے گھٹیا پن پر پیچ و تاب کھارہی تھی کہ اب اس کا برا اثر میری بیٹوں کے ذہن میں نہ کہیں بیٹھ جائے

    کینیڈا میں میرا پہلا رمضان تھا اب تراویح کیلئے قریبی مسجد میں ہم دونوں میاں بیوی جاتے اور تراویح ختم ہونے پر مرد حضرات کھڑے ہوکر اپنی عورتوں کا "کار پارکنگ " میں انتظار کر رہے ہوتے ،اور اس دوران ایک دوسرے سے سلام و دعا کا تبادلہ ہوتا رہتا ایک بات مجھے پریشان کررہی تھی اور وہ ایک پاکستانی بھائی کی اہلیہ تھی جو باقائدگی سے مسجد آتیں لیکن انکا لباس ایسا ہوتا کہ سمجھو نماز کے بعد مرد حضرات کے صالحہ اعمال غارت یعنی " دعوت نظارہ"

    ایک شام اس بھائی سے سلام و دعا کے بعد بات کی کہ جناب آپ دونوں اتنی محبت اور طلب سے تراویح کے اہتمام کیلئے آتے ہو اور ظاہری سی بات ہے اپنے لیئے اور اللہ کو راضی کرنے کیلئے آتے ہو لیکن کبھی آپ نے اپنی اہلیہ کے لباس پر غور کیا ہے ؟

    وہ " نائٹی " پہن کر آتی ہیں جسم میں واضع جسم دکھائی دے رہا ہوتا ہے اور یہ لباس گھر میں اپنے شوہر کیلئے ہے نہ کہ مسجد میں پہن کر آنے کیلئے

    اللہ کیلئے اس بات پر دھیان دیں اور یہ نہ سمجھیں کہ کینیڈا میں ہیں تو اسلام نے اس قسم کے لباس کی اجازت دے دی بلکہ 10 قسم کی عورتوں پر سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے خود لعنت فرمائی " جن میں ایک ننگے بدن دکھنے والی "اور ساتھ میں یہ فرمایا کہ جنت میں داخل نہ ہونگی حتی کہ اسکی خوشبو بھی نہ سونگھ پائیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو 500 سال کی مسافت سے سونگھی جاسکے گی، أو كما قال

    تو جناب اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اور مزید جاننے اور تصدیق کیلئے آپ امام و خطیب سے ضرور رابطہ کیجئے گا

    یہ بھائی بولے کہ نہیں نہیں معذرت والی کوئی بات نہیں آپ نے اچھا کیا مجھے بتایا اور پھرسلام کیا اور چلے گئے ،اہلیہ نے پوچھا کن سے باتوں میں مشغول تھے ؟ میں نے مذاقا کہا کہ تہاری "دعوت نظارہ " والی سہیلی کے شوہر سے :LOL:
    اہلیہ نے مجھے تلما کر جواب دیا " میری کوئی سہیلی ایسی نہيں"

    ٹورانٹو میں ہر سال دسمبر کے آخری دنوں میں ایک اسلامی کانفرنس منعقد ہوتی ہے جسکا نام " RIS " یعنی " Reviving the Islamic Spirit "اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور اس کے بانی دونوجوان ہیں جن میں ایک میرا بہت قریبی رشتہ دار ہے اور اسے چونکہ شروع سے دینی اعتبار اور میرے عقیدہ کے بارے میں علم ہے تو کبھی بھی مجھے اس نے کانفرس میں شرکت کی دعوت نہیں دی کیونکہ انکے نزدیک میں ٹھہرا سلفی وہابی:ROFLMAO:

    اس کانفرس کے بارے میں اہلیہ نے کچھ اس انداز میں بتایا ہے کہ یہ ایک اسلام کے نام پر مسلمان لڑکے لڑکیوں کا " ڈیٹنگ یا سیٹنگ پوائنٹ " ہے یا جن کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی تو انکو لوگ اس کانفرنس کا مشورہ دیتے ہیں اور اس سال تبلیغی جماعت کے مبلغ " مولانا طارق جمیل صاحب" بھی آئے تھے اور پھر پاکستان جاکر انہوں نے ایک بیان میں اس کانفرس متعلق بات کی جس میں کہا کہ " وہاں پر99.9 فیصد لڑکیوں کے سر پر سکارف ہوتا نيچے چاہے پتلون اور شرٹ ہوتی اور 2 ،4 سو اگر بغیر حجاب کے ہیں " تویہ کوئی بڑا عدد نہیں ہے "

    چونکہ یہانپر رہتے ہوئے خریداری کیلئے شاپنگ مال میں جانا ہوتا ہے اور کئی ایک دکانوں پر مسلمان بچیاں اسی طرح کے لباس پہنے کھڑے ہوتی ہیں اور جب مسجد کی طرف سے پارک میں پروگرام ہوتا ہے تو بعض برقعہ نقاب والیاں بھی ایسی ہوتی ہیں کہ جن کیلئے میں یہ کہتا ہوں " ایسے پردے کو شرعی پردے کی اشد ضرورت ہے"

    جیسے پاکستان میں پرانی چیزیں بیچنے کیلئے "OXL " ویب سائٹ ہے ایسے ہی یہانپر " kijiji" ہے اور اہلیہ نے بیٹیوں کے لیئے کچھ دھاگے اور موتی خریدے اور اس عورت سے کہا کہ اگر تو میرے گھر پہنچادے تو بہت اچھا ہوگا میرے لیئے یہ میرے گھر سے کچھ 25 کلو میٹر کے فاصلہ پر رہتی تھی تو اس نے کہا کل میں اس طرف آنے والی ہوں تو میں پہنچا دونگی

    اب ایڈریس لے لیا اور فون نمبر کا تبادلہ کیا دوسرے دن وہ آئی اور" کار پارکنگ " سے فون کیا میری اہلیہ بیٹیوں کو لیکر نیچے گئی اور جب اس عورت سے سامنے ہوا تو اسکو "نقاب برقعہ " بہت عجیب لگا یہ تقریبا 50 برس کی گوری عیسائی عورت تھی ،اب اسکے اور اہلیہ کے مکالمات ہوئے

    اہلیہ : آپ کے یہاں تک آنے کا بہت شکریہ

    گوری : کوئی بات نہیں پر مجھے تمہیں اس طرح دیکھ کر بہت عجیب لگ رہا ہے

    اہلیہ : آپ کیلئے تعجب والی بات کونسی ہے ؟

    گوری : یہی جو تم نے اپنا منہ سر چھپا رکھا ہے

    اہلیہ : لیکن مجھے اس میں کوئی بھی عجیب بات نہیں لگ رہی

    گوری : ہم عورتوں کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں اور تم ہی یوں حالت بنائے پھر رہی ہو؟

    اہلیہ : عورتوں کے حقوق یہی ہیں نا کہ انکو انکی مرضی سے سب کچھ کرنے کی اجازت ہو ؟

    گوری : ہاں ! بالکل یہی بات

    اہلیہ : تو میں نے یہ اپنی مرضی سے ایسا کیا ہے پھر دوسرے کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

    گوری : یہی تو تم "ان پڑھ " لوگوں مسئلہ ہے کہ بات کو سمجھتے نہیں

    اہلیہ : آپ میرے ظاہر حلیہ سے اندازہ قائم کرنے کی کوشش نہ کریں

    گوری : یہی بات ہے ! تو میں نے کہا اور اگر تم پڑھی لکھی ہوتی تو یوں حلیہ نہ بناتی ؟

    اہلیہ : چلو آپ کا یہ اندازہ غلط ثابت کردیتی ہوں میں " LLB Degree " ہولڈر ہوں اور اسکے علاوہ تین ڈگریاں میرے پاس ہیں اب یہ دوسرا جھٹکا اسے لگا ڈگریوں کا سن کر

    گوری : تم اتنی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اسطرح بنی ہوئی ؟

    اہلیہ : علم انسان کو شعور دیتا ہے نہ کہ بے راہ روا بناتا ہے اور میرے رب اور مذہب مجھے اسی کی تلقین کرتا ہے جسکو میں بخوشی اپنا رہی شعور رکھتے ہوئے

    گوری : تم اپنی بیٹیوں کو بھی ایسا بناؤ گی

    اہلیہ : میں انکو اپنے مذہب کی تعلیمات بتاونگی اور صحیح اور غلط کا بتاؤنگی

    گوری : میں تمہاری بچیوں کیلئے دعا کرونگی کہ وہ ایسی نہ بنیں

    اہلیہ : میری بیٹیاں ان شاءاللہ صحیح و غلط کی پہچان کرنے کا شعور حاصل کرلیں گی تو وہ خود ہی اس پر عمل پیرا ہوجائیں گی

    گوری : میں یہ سامان تمہیں نہیں دینا چاہتی اور میں کسی اور کو بیچوں گی

    اہلیہ : یہ آپکی مرضی ہے اور میں زبردستی آپ سے خریدنا نہیں چاہتی لیکن آپ قرآن کے ترجمہ کو پڑھنا اور اگر آپ چاہیں تو میں آپکو تحفہ میں آپکے گھر بھیج سکتی ہوں

    گوری : میں ٹرائی کرونگی

    اور پھر سامان دئیے بغیر چلی گئی ،اب بیٹیاں ماں سے پوچھتی ہیں کہ وہ آنٹی سامان نہیں لائی ؟

    اہلیہ : بیٹا وہ آنٹی نے کسی اور کو دینا تھا اس ليے نہیں دیا اور" تمہارے بابا " اس سے بھی اچھا والا لادیں گے



     
    Last edited: ‏فروری 19, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    ادھورا عنوان!
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تعصب کی انتہاء ہے۔
     
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایسا ہمارے ساتھ پہلی بار ہوا ہے وگرنہ ایسا سننے میں بھی نہیں آتا
     
    Last edited: ‏فروری 19, 2018
    • متفق متفق x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی عنوان پورا ہے لیکن ایک غلطی ہے،"کی "

    مغرب کا حجاب اور حجاب زدہ
     
    Last edited: ‏فروری 19, 2018
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    "کی" کو "کا" کر بھی دیا جائے تو کیا فرق پڑے گا؟
    قاری کیسے مکمل کرے گا؟؟؟
    مغرب کا حجاب اور حجاب زدہ مسلمان
    یا
    مغرب کا حجاب اور حجاب زدہ گورے
    میری ناقص رائے میں حجاب زدہ پر وقف جملے کو ناقص بنارہاہے۔ آپ اچھے لکھاری ہیں اس لئے آپ سے امید بھی زیادہ بہتر کی ہوتی ہے۔

    جیسے کی بھی رہتا تو اسے درج ذیل طریقوں سے مکمل کیا جا سکتا تھا:
    مغرب کی حجاب اور حجاب زدہ خواتین
    یا
    مغرب کی حجاب اور حجاب زدہ عوام
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہی ٹھیک رہے گا

    مغربی ممالک کا حجاب اور حجاب زدہ مسلماں

    مسلمان کی بجائے " مسلماں " لکھ دیں
     
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں