نیند اور حلوہ

ابو حسن نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 28, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بڑی بیٹی کو مدرسہ سے عشاء کے بعد لینا تھا تو نماز کے بعد وہاں انتظار کرتا رہا اور پھر چھٹی ہوئی تو بیٹی کے استاد جو کہ میرے بھی استاد ہیں ان سے گپ شپ میں تاخیر ہوگئی

    اب منجھلی بیٹی کو بھی ساتھ جانا تھا تو اسے یہی کہا کہ مجھے تاخیر ہوگی لیکن تم " کھڑکی " سے دیکھنا جب ہم آئیں گے ،اب 50 منٹ سے زیادہ ہوگئے ہماری تاخیر کو تو اسے نیند آنے لگی

    اہلیہ نے " انجیر اور کجھور " کا حلوہ بنایا تھا " پستہ، بادام اور کاجو " ڈال کر ، اب اسے کہا کہ تم ابھی سونہ جانا آؤ میں تمہیں حلوہ دیتی ہوں اوراس سے تمہاری نیند بھی چلی جائے گی اور اتنے میں تمہارے بابا بھی آجائیں گے

    اب اسے حلوہ دیا جوکہ مزے سے کھا رہی ہے اور کچھ دیر میں سارا حلوہ ختم کرلیا اور اسے مزہ بھی بہت آیا حالانکہ اسکو میٹھا اتنا پسند نہیں ہے صرف خاص چیزوں کے علاوہ:)

    اب حلوہ ختم کرکے اپنی ماں کو کہتی ہے

    امی تھوڑا اور حلوہ دے دیں ابھی تھوڑی سی نیند باقی ہے:LOL::ROFLMAO:


     
    Last edited: ‏فروری 28, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہ ما شاء اللہ بہت خوب!

    یہ آپ سے محبت ہے کہ کہیں اور نیند نہ آ جائے اس لئے حلوہ اور کھا لیا جائے گو کہ خاص پسند نہیں!

    اللہ ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اصل میں عمومی طور پر وہ سوجی کا حلوہ نہیں کھاتی سوائے اس کے کہ میرے ہاتھ سے بنے یا رس ملائی ہو یا گجریلا اور کھجور او انجیر اسکی پسندیدہ ہے تو اسی مناسبت سے مزا بھی آیا اور پھر مزید مانگنے کیلئے نیند والا حربہ استعمال کیا

    ابھی کل جب مدرسہ گیا تو بڑی بیٹی حروف تہجی پڑھ رہی تھی اور میں چھپ کر بیٹھ گیا اب استاد " د " کا تکرار کروا رہے تھے اور مجھے دیکھا پھر بیٹی سے کہا تم دال کھاتی ہو ؟ گھر میں دال پکتی ہے ؟ بولی جی

    استاد : امی دال پکاتی ہے ؟ تمہارے بابا بھی تو پکاتے ہیں:)

    بیٹی : بس امی دال پکاتی ہے بابا قیمہ اور چنے پکاتے ہیں:LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    592
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت دلچسپ :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں