ابھی کچھ وقت باقی ہے

صدف شاہد نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    آزاد نظم

    وہ اچھا دور آنے میں
    ابھی کچھ وقت باقی ہے
    زمیں کی گود پر جب چاہتوں کی پرورش ہوگی
    بدن کی ﮈالی ﮈالی پر
    امنگوں آرزوؤں کے ہزاروں پھول مہکیں گے
    اگرچہ
    نفرتوں کے تیز کانٹے بھی
    گلوں کے ساتھ ہی ہونگے
    مگر
    انسان ان سے بچ کے چلنا سیکھ جاۓ گا
    فضا کے پیرہن پر جب
    کہیں بارود کے دھبے نہیں ہوں گے
    سماعت گولیوں کے شور سے نا آشنا ہوگی
    تعارف کیلیے
    حسب و نسب کا تذکرہ معیوب ٹھہرے گا
    اور انسان کی انسانیت پہچان ٹھہرے گی
    وہ اچھا دور آنے میں
    ابھی کچھ وقت باقی ہے

    اقبال قریشی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عمدہ شیئرنگ، دعا ہے کہ اللہ وہ وقت جلد لائے!
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب
     
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ انتخاب(y)

    خوش رہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں