محترم بابر تنویر بھائی کو سات ہزار پوسٹس کی مبارک باد

ابوعکاشہ نے 'مجلسِ تہنیت' میں ‏اپریل 23, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    اراکین مجلس و زائرین کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم بابر تنویر بھائی نے اردو مجلس فورم پر سات ہزار مراسلات مکمل کر لیے.
    ابو محمد بھائی کی مجلس فورم پر شمولیت 2010 دسمبر کے مہینے میں ہوئی.
    جون 2015 میں انتظامیہ میں شامل ہوئے.
    فورم پر بیش قیمت موضوعات کی تعداد300 تین سو سے زیادہ ہے.
    رحم دلی، نرمی، معاملہ فہمی کی وجہ سے ناصرف مجلس فورم بلکہ سوشل میڈیا پر جانی پہچانی شخصیت ہیں.کسی تعارف کے محتاج نہیں.
    میری اور انتظامیہ کی جانب سے بہت بہت مبارکباد. اللہ عزوجل ان کے لیے دنیا و آخرت میں آسانیاں فرمائے. آمین یا رب.
    بارک اللہ فیک و نفع بک.


    والسلام علیکم.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • اعلی اعلی x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    و علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

    ماشاء اللہ، بہت خوشی کی خبر ہے۔ ویسے میرے اندازے کے مطابق بابر بھائی انتظامی امور میں غالبا 2013 سے شامل ہیں۔ بہرحال بابر بھائی سے مکہ، مدینہ اور ریاض میں یادگار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ بہت خوش اخلاق اور مرنجاں مرنج شخصیت کے حامل ہیں۔ مجھے یہ لکھتے ہوئے ہنسی بھی آ رہی ہے اور رونا بھی کہ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ فون پر بات کرنے سے پہلے ہنسی چھوٹ گئی اور کبھی کبھار باتوں کے بجائے ہچکیاں بندھ گئیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی جنت میں بھی اسی طرح ملاقات کرائے۔

    بابر بھائی آپ کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر بہت بہت مبارک ہو!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    بابر بھائی 7000 پوسٹس کا سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد ہو

    اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے شر سے محفوظ رکھے اور فقط اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    وعلیکم اسلام و رحمتہ اللہ
    بہت مبارک ہو بابر بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    بلاشبہ ایسا ہی ہے ۔ ملاقتیں تو ہماری بھی ہوئیں ۔ لیکن زیادہ نہیں ۔ خواہش تھی کہ کچھ وقت ان کے قریب رہ کر ٹھنڈی ہوائیں لی جائیں ۔ کچھ سیکھا جائے ۔کسی بہانہ سے ریاض جانا ہوا۔ تو یہ تمنا بھی پوری ہوئی ۔الحمد للہ ۔ اللہ عافیت سے رکھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں