مسجد حرم الحرام میں خودکشی کرنے والے پاکستانی شخص کی چھلانگ لگاتے ہوئے

کنعان نے 'خبریں' میں ‏جون 9, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    مسجد حرم الحرام میں خودکشی کرنے والے پاکستانی شخص کی چھلانگ لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی

    09 جون 2018 (12:14)

    مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے حرم کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی اور اب اس شخص کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔


    مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی شب تراویح کے وقت حکام کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم غیر ملکی شخص مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں کود گیا۔

    محکمہ شیری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس 35 سالہ شخص نے عشاء کی نماز کے بعد تراویح کے وقت مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی جس سے فرش پر گرنے سے اس کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ موقع پر ہی وفات پا گیا۔


    شکریہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    ایک خبر میں ایشیائی ہے ایک دوسرے خبر میں ہیں کہ فرانسیسی شہری ہے۔

    لوکل خبروں میں ہیں کہ صوفیوں کا کوئی عقیدہ ہے کہ حرم میں مرنے پر ان کو اگلے جہاں میں کوئی خاص اجر ملنے کی امید پر ایسے کرتے ہیں۔

    اور یہ بھی لکھا ہے کہ حرم میں یہ کام بہت عام ہوتے جارہے ہیں۔ لیکن میڈیا میں آنے نہیں دیتے۔

    اللہ اعلم بالصواب۔
    اللہ ذہنی بیماریوں سے ہم سب کو بچائے۔ آمین۔

    ابھی تو پوری دنیا میں ذہنی بیماریوں میں مبتلا افراد دن بدن بڑھنے کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے رپورٹس میں کے بارے میں اخبار میں فیچر شائع ہورہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    یہاں کے اخبار کے مطابق مرنے والا فرنچ تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔

    والسلام
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,941
    ابھی تک ذمہ داران نے وضاحت نہیں کی اس کا تعلق کس ملک سے ہے. عمر 35 سال تھی. جمعہ کی رات نو بج کر بیس منٹ پر یہ حادثہ ہوا.
    https://mobile.sabq.org/jpYqRX
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں