پنسل اور انسان

صدف شاہد نے 'شعری مجلس' میں ‏جولائی 12, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    پنسل اور انسان

    پنسلوں کے ایک کاریگر نے پنسل سے کہا
    آخرش بازار میں جانے کا لمحہ آگیا
    جا کے اب میدان میں جوہر دکھا
    تو مری تخلیق ہے تجھ سے محبت ہے مجھے
    بادلِ نخواستہ کرتا ہوں پر ،تجھ کو جدا
    کچھ نصائح تجھ کو کرتا ہوں مگر قبل از وداع
    …………………………
    بہتریں پنسل ہو گر بننا تجھے
    تجھ پہ لازم ہے کہ تو یہ پانچ باتیں جان لے
    صدقِ دل سے پھر عمل کرنے کی ان پر ٹھان لے
    گر ہے کچھ دنیا میں کرنے کی طلب
    خود کو دے دینا کسی کے ہاتھ میں
    عاجزی سے،ہو کے مخلص، با ادب
    ………………………
    اور پھر وقتاً فوقتاً تجھ کو ہے
    شاپنر سے روز و شب چِھلنا ضرور
    ایک پنسل کو یہ دکھ سہنا ہی ہے
    اس کی نوک اس کے لئے گہنا ہی ہے
    …………………
    ہاں غلط گر تجھ سے کچھ لکھا گیا
    اس کی تو اصلاح کرنا لازماً
    ہاں مٹا کر پھر سے لکھنا لازماً
    …………………
    سکہّ و لکڑی ہے جسمِ ظاہری
    اصلیت ہے دور باطن میں چھپی
    …………………
    غور سے سن لے یہ نکتہ آخری
    اس میں پوشیدہ ہے علم و آگہی
    جس بھی کاغذ کو چھوئے تُو جانِ من
    اس پہ تیرا نقش اُترے لازماً
    اس کو مل جائے انوکھا بانکپن
    ایک پنسل کی یہی پہچان ہے
    ایک پنسل کی یہی تو شان ہے
    ……………………
    نام پنسل کے تھا عرشیؔ جو پیام
    اب وہی پیغام ہے انساں کے نام
    کام کر سکتا ہے تُو بے شک بڑے
    اپنی ضد پہ گر نہ ہر لحظہ اڑے
    سونپ دے خود کو خدا کے ہاتھ میں
    کہہ سمعنا اور اطعنا ساتھ میں
    ……………………
    اور پھر وقتاً فوقتاً جھیلنا
    کچھ نہ کچھ محنت ،مشقت ،ابتلا
    ابتلا انسان کا ہے شاپنر
    جس قدر چِھلتا ہے ،جاتا ہے نکھر
    مشکلیں مضبوط کر دیں گی تجھے
    گرمئیِ ایماں سے بھر دیں گی تجھے
    ……………………
    تیرے ہاتھوں میں ہے توبہ کا ’’ربر"
    جو مٹا دے گا خطائیں بیشتر
    ……………………
    ظاہری صورت تری گو ، تن میں ہے
    اصلیت تیری مگر باطن میں ہے
    ……………………
    آخری نکتہ بھی سُن لے جانِ جان
    تجھ میں پوشیدہ ہے طاقت کا جہاں
    تو کہ جن لوگوں کے بھی ہو درمیاں
    مہرباں تجھ پر ہوں یا نا مہرباں
    چھوڑنا ان سب پہ ہے اپنا نشان
    عزم کی بننا ہے تجھ کو داستاں
    ہے یہی پیارے ترے شایانِ شاں

    ماخوذ

    ارشاد عرشیؔ ملک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب بہت مفید، شئرنگ کا شکریہ
    یہ بندے کی انا اور ضد ہی ہو جو کہ اسے اکثر ناکامی سے دوچار کر دیتی ہے۔
    بہت عمدہ اور سبق آموز۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جی بالکل
    حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ بھیا
    شاد و آباد رہیں آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں