غیرملکی ایئرلائن 50 عازمین حج کو کراچی ایئر پورٹ پر چھوڑکرروانہ

کنعان نے 'خبریں' میں ‏جولائی 30, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    غیرملکی ایئرلائن 50 عازمین حج کو کراچی ایئر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے 50 عازمین حج کو چھوڑ کر چلی گئی۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 کو صبح 10 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہونا تھا تاہم غیرملکی ایئرلائن کی جانب سے کم گنجائش کا جہاز لگا دیا گیا جس کے باعث احرام باندھے ہوئے 50 عازمین حج ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے۔ جناح ٹرمینل میں رہ جانے والے مسافروں میں بچے، خواتین اور بزرگ عازمین شامل ہیں۔

    متاثرہ مسافروں نے جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں احتجاج شروع کر دیا اور ان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ نے مسافروں کو پانی اور کھانا تک فراہم نہیں کیا اور ناہی متبادل پرواز کا وقت بتایا جا رہا ہے۔ مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے سرکاری کوٹے کے مسافروں کو ترجیح دی گئی جب کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے جانے والے عازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ 8 گھنٹوں سے پانی تک نہیں دیا گیا اور ناہی متبادل ایئرلائن کا وقت بتایا جا رہا ہے، مسافروں کی شکایت


    ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
    شکریہ ایکسپریس نیوز
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں