مصر کی سب سے بڑی مسجد کا عنقریب افتتاح

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏جنوری 5, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کے افتتاح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ مسجد حرمین شریفین کے بعد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہو گی۔

    مصری حکام "مسجدِ الفتاح العلیم" کی تعمیر و تزئین کا کام مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مسجد قاہرہ کے مشرق میں 45 کلومیٹر کی مسافت پر واقع مجوزہ نئے انتظامی دارالحکومت میں بنائی گئی ہے۔
    مذکورہ مسجد 29 ایکڑ پر واقع ہے۔ اس کے 4 مینار ہیں جن کی بلندی 90 میٹر ہے۔ مسجد میں "آسمانی پیغامات" کے نام سے ایک میوزیم اور حفظ قرآن کا مرکز بھی ہے۔ مسجد کے صحن میں 33 میٹر قطر کا ایک مرکزی گنبد ہے جس کی بلندی 28 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ 4 ثانوی گنبد بھی ہیں۔

    منصوبے کی ذمے دار کمپنی کے ڈائریکٹر محسن صلاح کے مطابق یہ ریاست کی سرکاری مسجد ہو گی اور یہاں عیدین کی نمازوں اور مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کا مرکزی گنبد مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد شمار ہو گا۔
    اعلان کردہ اعداد وشمار کے مطابق مسجد کا رقبہ جامعہ الازہر کی مسجد سے 10 گُنا زیادہ ہے۔ اس کے اندرونی سُتونوں کی بلندی 45 میٹر ہے اور ایک سُتون کی بنیاد میں 500 مکعب میٹر کنکریٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مقدار ایک 7 منزلہ رہائشی عمارت کے منصوبے کے لیے کافی ہے۔

    مسجد میں مجموعی طور پر 17 ہزار کے قریب نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں داخل ہونے کے لیے 5 مرکزی دروازے ہیں۔ ان میں 3 مردوں کے لیے اور 2 خواتین کے لیے ہیں۔
    مسجد میں 300 بستروں پر مشتمل ایک رفاہی ہسپتال کے علاوہ تقریبات اور جنازوں کے لیے دو بڑے ہال بھی ہیں۔ مسجد میں پہلی اذان سال 2018 کے آخری جمعے کے روز دی گئی۔


    https://urdu.alarabiya.net/ur/edito...5/مصر-کی-سب-سے-بڑی-مسجد-کا-عنقریب-افتتاح.html
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    پاکستانی نژاد رابعہ کولیر نے بطور جج ’سول ڈسٹرکٹ کورٹ‘ کا حلف اٹھا لیا

    پاکستانی نژاد امریکی، رابعہ کولیر نے ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رابعہ چھ نومبر کو ریاست ٹیکساس کی 113 سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں۔

    رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، جنھوں نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پر نمودار ہوئیں۔ وہ ’ٹیکساس اسٹیٹ بار‘ میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

    چھ نومبر کے انتخابات میں رابعہ کولیر نے اپنے مدِ مقابل ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار، مائیکل لینڈرم کو 530516 کے مقابلے میں 645784 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ اُنھیں 54.9 جب کہ اُن کے مخالف کو 45.1 فی صد ووٹ پڑے۔
    اِس سے قبل، 2016ء میں ٹیکساس کی 11ویں ڈسٹرکٹ عدالت کے لیے ڈیموکریٹک رن آف دوڑ کے دوران کرسٹن ہاکنز نے اُن سے سبقت حاصل کی تھی۔ کرسٹن کو 59.24، جب کہ رابعہ کولیر کو 40.76 فی صد ووٹ پڑے تھے۔

    وہ ٹیکساس کی ’سدرن یونیورسٹی‘ سے ’ڈاکٹر آف لا‘ کی ڈگری لینے والی ہونہار اور پچھلے 12 برس سے ’ہیرس کاؤنٹی‘ کی نامور وکیل رہی ہیں۔ وہ وکالت کے شعبے میں کئی اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

    وہ اپنے شوہر، رابرٹ کولیر اور دو بیٹوں کے ساتھ نارتھ ہیوسٹن میں رہتی ہیں۔ وہ ’ہیرس کاؤنٹی ڈیموکریٹک لائرز ایسو سی ایشن‘ اور ’ایسو سی ایشن آف وومین اٹارنیز‘ کے بورڈ کی رکن رہ چکی ہیں۔

    https://urdu.alarabiya.net/ur/pakis...-بطور-جج-سول-ڈسٹرکٹ-کورٹ-کا-حلف-اٹھا-لیا.html
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں