مغالطہ کیا ہے

بابر تنویر نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏جنوری 25, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شاگردوں نے استاد سے پوچها :

    سفسطہ / مغالطہ سے کیا مراد هے؟

    استاد نے کہا:

    اس کے لیے ایک مثال پیش کرتا ہوں.

    دو مرد میرے پاس آتے ہیں. ایک صاف ستهرا اور دوسرا گندا.
    میں ان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غسل کرکے پاک و صاف ہو جائیں.

    اب آپ بتائیں کہ ان میں سے کون غسل کرے گا؟

    شاگردوں نے کہا: گندا مرد.

    استاد نے کہا:
    نہیں بلکہ صاف آدمی ایسا کرے گا کیونکہ اسے نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو صفائی کی قدر و قیمت معلوم ہی نہیں.

    اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

    بچوں نے کہا: صاف آدمی.

    استاد نے کہا:
    نہیں بلکہ گندا نہائے گا کیونکہ اسے صفائی کی ضرورت ہے.

    پس اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

    سب نے کہا: گندا.

    استاد نے کہا :
    نہیں بلکہ دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو نہانے کی ضرورت ہے.

    اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

    سب نے کہا :دونوں.

    استاد نے کہا:
    نہیں کوئی نہیں. کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں جبکہ صاف کو نہانے کی حاجت نہیں.

    اب بتائیں کون نہائے گا؟
    بولے :کوئی نہیں.

    پهر بولے:
    استاد آپ ہر بار الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب درست معلوم ہوتا ہے. ہمیں درست بات کیسے معلوم ہو؟

    استاد نے کہا:

    سفسطہ اور مغالطہ یہی تو ہے.

    بچو!

    آج کل اہم یہ نہیں ہے کہ حقیقت کیا ہے؟

    اہم یہ ہے کہ میڈیا کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے.!

    امید ہے میڈیا کے چکروں کی سمجھ آ گئی ہو گی

    اگر آپ کو سمجھ آ گئی ہے تو دوسروں کو بھی سمجھا دیں

    جزاک اللہ خیرا
    (بشکریہ واٹساپ )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شیخ یہ مغالطہ تو نہ ہوا لخبطہ ہو گیا :ROFLMAO:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج کل ایک خاص پارٹی کے حامیوں کو میڈیا کی اصلاح کا بڑا شوق ہو رہا ہے۔ جب یہی میڈیا کنٹینرز سے نشر ہونے والے مغالطے لائیو چلا رہا ہوتا تھا تب بڑا اچھا لگتا تھا۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میڈیا کی ستم ظریفی پر ام ثوبان رحمہا اللہ کا پوسٹ کیا گیا لطیفہ یاد آگیا "باجی ٹھاہ ہ ہ ہ ہ ":



    http://www.urdumajlis.net/threads/26299/#post-402822

    خاص پارٹی کے پروردہ میڈیا ہائوسز پر اس وقت بھی ایسی ہی تنقید کیا کرتے تھے۔
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بھائ کچھ ایسا ہی ہے۔ اس وقت میڈیا ہی، وکیل بنا ہوا ہے، میڈیا ہی تحقیقات کر رہا ہے، میڈیا ہی عدالت اور میڈیا ہی فیصلہ سنا رہا ہے۔ جس طرف اپنا جھکاؤ ہو تو اس کے دھماکے کو ام ثوبان کے الفاظ میں "باجی ٹھاہ" کہ کر پیش کرتا ہے اور دوسری جانب کے کریکر دھماکے کو ایٹمی دھماکہ قرار دینے میں بھی کوئ عار نہین سمجھتا۔
     
    • متفق متفق x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میڈیا نے تحقیق کی ہے یا نہیں سانحہ ساہیوال میں مظلوم خون نے وسیم اکرم پلس کی حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے وڈیوز بنائیں، بچوں کو دیکھ کر شور کیا اور پٹرول پمپ پر بے یارو مددگار کھڑے بچوں کی تصاویر دنیا تک پہنچائیں تا کہ قوم کو پتہ چلے تبدیلی پنجاب کو فتح کر کے کیا کر رہی ہے۔ میڈیا ہاؤسز نے تو تب ہمت پکڑی جب سارا ملک چیخ پڑا۔مغالطہ تو وہ ہے جو چرسیوں کی حکومت کے نشئی وزیر یہ کہہ کر دیتے رہے کہ دہشت گردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 27, 2019
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سسٹر میرا اشارہ صرف میڈیا کی جانب تھا۔ اگر بات سیاستدانوں اور عوام کی ہو تو پھر۔ عام مشاہدہ یہ ہے کہ عوام اپنی راۓ نہیں بدلتے۔ جن کی نظر میں پہلے کوئ اچھا تھا وہ اب بھی اچھا ہے۔ اور جو برا تھا وہ اب بھی اور مستقبل میں بھی بلکہ مستقل طور پر برا ہی رہے گا۔ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے۔ اور میڈیا اسی طرح ہر شام کو دکان لگا کر بیٹھ جاتا تھا۔ اور پھر وہیں عدالت لگا مقدمات کے فیصلے کرنے میں مصروف ہو جاتا تھا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی سسٹر ملاحظہ فرما لیا۔ اس سے تو فگر پڑھنے میں غلطی ہوئ اور وہیں تصیح کر دی گئ لیکن بات اگر موضوع سے ہٹ کر مغالطوں کی کی جاۓ تو پھر وہاں تو مغالطوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے۔ ذرا اسے دیکھیں۔ کہاں تو ان لندن کی تو کیا پاکستان میں بھی کوئ پراپرٹی نہیں تھی۔ لیکن پھر ایسا مغالطہ لگا کہ کروڑوں کی جائدان برآمد ہوگئ۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ویسے بابر بھائی یہ سفسطہ کیا ہے اورکونسی زبان کا لفظ ہے، پہلی بار دیکھا سنا اور پڑھا ہے؟؟؟
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اسم نکرہ
    ١ - باطل استدلال، وہ استدلال جس کی بنیاد مغالطے پر ہو، مغالطہ، بے بنیاد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا!

    سفسطہ
    ( سَفْسِطَہ )
    { سَف + سِطَہ }
    ( عربی )

     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    و ایاک۔ لفظ میرے لیے بھی نیا تھا۔ اس لیے پہلے اس کا مطلب چیک کر لیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک فسطائیت بھی ہوتی ہے جس کا معنی آج کل ہر پاکستانی جانتا ہو یا نہ ہو، محسوس کرنے لگا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں