نعت انبیا و مرسلیں میں آپ کا اونچا مقام

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏فروری 21, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    انبیا و مرسلیں میں آپ کا اونچا مقام
    آپ محبوب خدا ہیں آپ ہیں خیرالانام

    ساری دنیا جا رہی تھی راہِ کفر وشرک پر
    آپ نے آ کر دیا رشدوہدایت کا پیام

    آپ کی تبلیغ سے اک غلغلہ برپا ہوا
    ذکرِحق ہونے لگا ہر سو جہاں میں صبح وشام

    آپ ہیں ختم الرسل فخر رسل شاہ امم
    آپ ہی ہیں نوع انسانی کے لاثانی امام

    آپ کے ساتھی ہدایت کے ستارے ہیں سبھی
    اقتدا کی جس نے ان کی ہے وہی ذی احتشام

    شاعر: نورمحمد انور
    آڈیو ربط:

    ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں