دلوں کی سختی دور کرنے کا نسخہ

نصر اللہ نے 'متفرقات' میں ‏اپریل 13, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    1. ظاہری و پوشیدہ حالت میں اس بات کا احساس کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔

    2. اللہ کی نعمتوں کے بارے میں گفتگو کریں۔

    3. عاجزی و انکساری کے ساتھ گڑگڑا کر اللہ سے دعا کریں۔

    4. قرآن کریم کی تلاوت پر ہمیشگی، اور قرآن کی تفسیر کو انتہائی غور وفکر اور سمجھ کرپڑھیں۔

    5. رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام کی سیرت کا مطالعہ کریں۔

    6. اللہ کی راہ میں چھپا کرصدقہ کریں۔

    7. فقیروں مسکینوں اور بیواؤں سے نرمی سے پیش آئیں، اور یتیموں کے سروں پر ہاتھ پھیراکریں۔

    8. نیکی کا حکم دیں اور برائی سے منع کریں۔

    9. ماں باپ کے ساتھ نیکی کرتے ہوئے حسن سلوک سے پیش آئیں۔

    10. رشتے داری کو ملائیں۔

    11. مریضوں کی بیمار پرسی کریں، اور انکے دکھ درد بانٹیں۔

    12. اگر آسانی سے ممکن ہو تو میت کو غسل دیتے ہوئے وہاں حاضر ہوں۔

    13. قبرستان کی زیارت کریں (صرف مردوں کے لئے)۔

    14. اللہ تعالیٰ ذکر کثرت سے کریں۔

    15. رات کی نماز (تہجد) کا اہتمام کریں۔

    16. اچھے اخلاق اور خندہ پیشانی سے ملیں۔

    17. نوافل کو ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

    18. نیک لوگوں کی محفل میں بیٹھیں۔

    19. دنیا اور اس کے مال و متاع سے بے رغبتی اختیار کرتے ہوئے اللہ کے دیئے ہوئے مال پر قناعت کریں۔

    20. قیامت کے دن اللہ کے سامنے حساب کتاب کے لئے خود بھی پیش ہونا ہے اوراعمال نامے بھی حاضر ہونے ہیں اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

    21. جنت و جھنم کو (تصور) کے ساتھ یاد رکھیں۔

    22. دوسروں کے لئے ہمیشہ بھلائی و اچھائی کو پسند کریں۔

    23. خود پر ہونے والے ظلم پر لوگوں کو معاف کرتے ہوئے ان سے انتقام نہ لیں۔

    24. غیر مسلموں کو اسلام کی طرف دعوت دیں۔

    25. جن چیزوں سے اللہ ناراض ہوتا ہے خود کو ان سے بچائیں۔

    26. حلال روزی کمائیں۔

    27. لوگوں کو پانی پلائیں۔

    28. اپنی استطاعت کے مطابق مسجد تعمیر کرنے میں حصہ ملائیں۔

    29. اپنی استطاعت کے مطابق عمرہ ادا کریں۔ (بیت اللہ کی زیارت کریں)

    30. موت اور اس کی سختیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

    نوٹ: ایک عربی کتاب سے اقتباس، کتاب کا نام یاد نہیں، کیونکہ کسی کمرے میں بیٹھے ہوئے ایک کتاب کھولی تو یہ ہی سامنے آیا تو جلدی سے موبائل پر ہی تصاویر بنا لیں اور بعد وہاں سے ہی دیکھ کر ترجمہ کردیا۔
    جب بھی نام یاد آیا ان شاءاللہ یہاں لکھ دوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    لست شيخا۔۔
    مرشدي
    ابتسامة
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    کتاب کا نام
    بستان الذكر والتذكير
    شذرات من المعرفة۔۔۔نفحات من الإيمان
    لفاطمة محمد سراج۔
     
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    592
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں