مجلس سے اٹھنے کی ایک بہت شاندار اور جامع دعا

اہل الحدیث نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏ستمبر 22, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    - *ایک بہت شاندار اور جامع دعا ...*

    ✨ سیدنا *عبد الله بن عمر* رضي الله عنهما کہتے ہیں کہ کم ہی ایسا ہوتا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم اپنے صحابہ کی کسی مجلس سے یہ دعا کیے بغیر اٹھے ہوں :

    ♦️ *اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا تَحُولُ بِهِ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ ،*
    اے الله! تو ہمیں اپنے خوف میں سے اتنا عطا کر کہ وہ ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے،

    ♦️ *ومِنْ طاعَتِكَ ما تُبَلِّغُنَا بِهِ جنتَكَ ،*
    اور اتنی اطاعت کی توفیق دے کہ وہ ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے،

    ♦️ *وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مَصَائِبَ الدُّنْيَا ،*
    اور اس قدر یقین کی قوت عطا کر دے کہ ہم پر دنیا کی سب مصیبتیں ہلکی ہو جائیں،

    ♦️ *اللَّهُمَّ مَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا، وَأَبْصَارِنَا، وَقُوَّاتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا، وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا ،*
    اے اللہ! جب تک تو ہمیں زندہ رکھ، ہمیں اپنے کانوں، اپنی آنکھوں، اور اپنی قوتوں سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دئیے رکھ، اور اس فائدے کو آگے ہماری نسلوں میں جاری کر دے،

    ♦️ *وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا ،*
    اور جن لوگوں نے ہم پر ظلم کیا، ان سے ہمارا انتقام لے، (یا) ہمارا انتقام انہی سے ہو جنہوں نے ہم پر ظلم کیا ہے،

    ♦️ *وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا ،*
    اور ہمیں ہمارے دشمنوں پر نصرت عطا فرما،

    ♦️ *وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا ،*
    اور ہمارے دین کو آزمائشوں سے دو چار نہ کر،

    ♦️ *وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا ، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا ،*
    اور دنیا کو ہمارے غموں کا محور اور ہمارے علم کا مُنتہی نہ بنا،

    ♦️ *وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا .*
    اور ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کریں.
    ( آمین اللھم آمین )
    - *(المستدرك للحاكم : ٥٢٨/١، سنن الترمذي : ٣٥٠٢، و ينظر : الكلم الطيب لإبن تيمية : ٢٢٦، عمل اليوم والليلة للنسائي : ٤٠١، صححه الشيخ الزبير علي زئي)*
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں