نمازی اور سترہ

sjk نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جون 30, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    السلام علیکم
    نمازی کے آگے سے بلی گزر جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے ؟ دوسرا سوال سترہ کے بارے میں ہے کہ کسطرح رکھا جائے لمبائی میں یا چوڑائی
     
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    ساتھ ساتھ میرا بھی اس سلسلہ میں ایک سوال ہے کہ اگر بغیر سترہ کے ، نمازی کے آگے سے کوئی عورت ، کتا یا گدھا وغیرہ گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
     
  3. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ
    محترمہ آپکے پہلے سوال کا جواب کچھ اسطرح سے ہے کہ صحیح مسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے ٹوٹنے کا سبب صرف اور صرف عورت ، گدھے اور کالے کتے کے گزرنے کو بنایا ہے ۔ یہ حدیث امام مسلم نے اپنی کتاب کی '' کتاب الصلاة '' کے باب ''نمازی کیلئے سترے کی مقدارکے بارے میں '' میں بیان کیا ہے۔ علامہ وحید الزمان کے ترجمے جو کہ کتب خانہ نعمانی لاہور پاکستان سے چھپی ہے کے مطابق اس حدیث کا نمبر1137ہے۔ اس لئے بلی کے گزرنے سے نماز باطل نہیں ہوگی مزید یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کو گھروں میں بار بار چکر لگانے والی قرار دیا ہے جسکی وجہ سے آپ ۖ نے اسکے جھوٹے کو بھی پاک قرار دیا ہے جیسے کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ''اسکا جھوٹا پاک ہے کیونکہ یہ بلی ناپاک نہیں ہے اس لئے کہ یہ تمہارے گھروں میں بہت زیادہ چکر لگانے والوں میں سے ہے '' اس لئے اس سے بچنا بھی بہت مشکل ہے ۔ جبکہ دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ سترہ لمبائی کی صورت میں رکھا جاتا ہے ناکہ چوڑائی کی صورت میںجیسے کہ صحیح مسلم میں'' کتاب الصلاة''اور باب ''نمازی کے سترہ کے بارے میں''حدیث موجود ہے کہ(( آپ صلی اللہ علیہ و سلم اپنی برچھی کو زمیں میں گاڑ کر سترہ بناتے )) اور گاڑنے کی صورت لمبائی میں ہوتی ہے
     
  4. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    جبکہ '' مون لائٹ آفریدی '' بھائی نے یہ سوال دوسروں کو بتانے کیلئے کیا ہے کیونکہ ان کے سوال کا انداز ہی کچھ اس طرح ہے کہ سوال سائل کے علمی ذوق کو ابھار کر بیان کررہا، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)اور جواب پہلے ہی گزر چکا ہے ۔:00016:
    واللہ اعلم بالصواب
    و السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ:00006:
     
  5. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    جزاک اللہ خیر بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں