امریکی فوجی خاتون قبول اسلام کے بعد سعودیہ میں سکونت کی آرزو مند

عقرب نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏اگست 4, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عقرب

    عقرب Guest

    امریکی فوجی خاتون قبول اسلام کے بعد سعودیہ میں سکونت کی آرزو مند


    الاسلام اليوم
    سابق امریکی فوجی خاتون نے کہا ہے کہ وہ مملکۃ سعودیۃ عربیہ میں رہائش اختیار کرنے اور وہاں اپنی سرگرمی دکھانے کی خواہش مند ہیں۔ انھوں نے یہ بیان اسلام قبول کرنے اور ایک پاکستانی مسلمان سے شادی کرنے کے بعد دیا ہے۔

    فوجی خاتون فیری بلاک نے کہا وہ اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ سعودیہ میں رہنا چاہتی ہیں جن سے ان کا تعارف انٹرنیٹ کے ذریعہ ہوا تھا اور دونوں کی پہلی ملاقات مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی۔''

    انھوں نے واضح کیا کہ ان کے قبول اسلام کا واقعہ سنہ ١٩٩٨ کا ہے جب وہ ایک مصری مسلمان ڈرائیور سے متاثر ہوئیں تھیں جو خلیجی جنگ کے دوران ان کے لانے لے جانے کا ذمہ دار تھا اور اسی نے ان کو اسلام کی دعوت دی تھی۔ ''الوطن'' نامی اخبار کے مطابق ان سے پوچھے جانے پر کہ اسلام میں عورت کے مرتبہ کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟ ان کا جواب تھا:۔ ''عورت کے تعلق سے اسلام اور نصرانیت میں بڑافرق ہے، اسلام میں عورت کے حقوق واضح ہیں اس کی حمایت کی بھی ضمانت دی گئی ہے اور حجاب اور لباس کے احکام اس کے لئے پناہ گاہ ہیں جبکہ نصرانیت میں اس کے حقوق و حفاظت کی نہ ہی ضمانت لی گئی ہے اور نہ ہی اس کی تعیین کی گئی ہے، اور اس کی آزادی کا بھی اس میں کوئی تصور نہیں ہے نیز اس کے حدود بھی متعین نہیں ہیں''۔

    فیری بلاک سنہ ١٩٩١ کی خلیجی جنگ میں امریکی فوجوں کی شریک کار رہ چکی ہیں، آج کل آرمی ہسپتال کے سائنس اسکول کے پانچویں درجہ میں بحیثیت معلمہ خدمت انجام دے رہی ہیں۔ ان کے پہلے امریکی شوہر جن سے خلیجی جنگ کے بعد ہی علٰحیدگی ہو گئی تھی ان کی ایک بچی بھی ہے۔ خلیجی جنگ میں شرکت کے لئے امریکی فوج کے ساتھ روانگی کے وقت اس بچی کو ان کے مسلمان امریکی پڑوسیوں نے اپنے گھر رکھ لیا تھا۔ بچی ان کے ساتھ مسجد جانے لگی۔

    خلیجی جنگ سے امریکہ واپسی کے بعد بلاک نے فوجی زندگی کو خیرباد کہہ دیا، کیونکہ وہ جنگ میں حصہ لینا نہیں چاہتی تھیں۔ لیکن واپسی کے بعد انھوں نے اپنی آٹھ سالہ بچی کو بدلا ہوا پایا، اُنھوں نے دیکھا کہ وہ تو وضوء کے طریقہ سے بھی واقف ہوگئ ہے، اسی کے بعد انھوں نے اسلام قبول کرلیا۔

    الاسلام الیوم: ١٨مارچ ٢٠٠٨ء
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    سبحان اللہ
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ اکبر
    جزاک اللہ خیرا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں