حضرت بلال رضی اﷲ عنہ کے مصائب

اعجاز علی شاہ نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏اگست 9, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم​

    حضرت بلال رضی اﷲ عنہ کے مصائب​


    حضرت بلال حبشی رضی اﷲ عنہ یہ ان سات صادقین میں سے ہیں جو ابتدائے اسلام ہی میں مسلمان ہوگئے تھے. حضرت بلال رضی اﷲعنہ امیہ بن خلف کے غلام تھے اور بکریاں چرانے کی ڈیوٹی دیتے تھے.
    ایک دن ایک آواز آئی :
    '' اے چرواہے ! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟''
    یہ آواز دینے والے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم تھے جو اپنے سفر و حضر کے رفیق حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے ساتھ غارحرا میں موجود تھے. حضرت بلال رضی اﷲ عنہ آواز سن کر قریب آئے اور عرض کیا :
    '' جناب میری بکریوں میں کوئی بکری دودھ دینے والی نہیں اس لئے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کی تمنا پوری نہ کرسکا.''
    رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
    '' اگر اجازت ہو تو سامنے والی بکری کو دیکھ لیا جائے ہوسکتا ہے اس سے دودھ مل جائے.''
    سیدنا بلال رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا :
    '' مجھے کوئی اعتراض نہیں ' دیکھ لیجئے لیکن یہ ممکن نہیں کہ ایک دودھ نہ دینے والی بکر ی سے دودھ حاصل کرلیا جائے .. ''
    حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    '' اجازت دینا تیرا کام اور بکری کے تھنوں میں دودھ بھر دینا اﷲ تعالیٰ کا کام''.
    حضرت بلال رضی اﷲ عنہ نے بکری پیش خدمت کی.
    رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ کا نام لے کر جب بکری کے تھنوں کو ہاتھ لگایا تو بکری کے تھنوں سے دودھ جاری ہوگیا.
    اسی دن سے سیدنا بلال رضی اﷲ عنہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے گرویدہ ہوگئے.
    (ابن عساکر)
    ( رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے آنسو ' مصنف حافظ عبدالشکور ' صفحہ 29- 30)
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جزاک اللہ خیر ۔
     
  3. ابو وقاص

    ابو وقاص -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2008
    پیغامات:
    382
    جزاک اللہ خیر
     
  4. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    الحمدللہ بہت ایمان افروز۔
     
  5. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    37
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں