صدر پرویز مشرف کے استعفے کا اعلان

aymen_aou نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اگست 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. aymen_aou

    aymen_aou محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 23, 2008
    پیغامات:
    44
    صدر پرویز مشرف کے استعفے کا اعلان

    پاکستان کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے پیر کی دوپہر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایوان صدر سے براہ راست خطاب میں کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    پرویز مشرف نے آج استعفی دے دیا

    ’ملک و قوم کی خاطر‘ مستعفی ہونے کا اعلان: مشرف


    پاکستان کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے پیر کی دوپہر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    یہ اعلان انہوں نے ایوان صدر سے براہ راست خطاب میں کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔


    صدر جنرل پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر سن انیس ننانوے کو بغیر کسی خون خرابے کے فوج کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا اور اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو حراست میں لے لیا تھا۔
    وکلاء نے صدر مشرف کے خلاف تحریک چلائی

    پیر کو ان کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی ان کے آٹھ سال دس ماہ اور چھ روزہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔صدر مشرف فی الحال پاکستان میں ہی رہیں گے۔

    صدر پرویز مشرف اپنے پیشرو فوجی صدر ضیاءالحق کے طویل اقتدار یعنی گیارہ سال حکمرانی کا ریکارڈ توڑ نہیں سکے۔ تاہم دونوں فوجی صدور کے لیے اگست کا مہینہ بھاری پڑا۔

    ضیاء الحق سترہ اگست انیس سو اٹھاسی کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ صدر مشرف نے اٹھارہ اگست کو استعفیٰ دیا۔

    صدر کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے اعتراض کیا کہ وہ پہلے تقریر ریکارڈ کروائیں جس پر ایوان صدر نے اعتراض کیا اور نجی ٹی وی چینلوں کو براہ راست تقریر کے لیے بلا لیا۔

    جس کے بعد پی ٹی وی نے بھی براہ راست تقریر نشر کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ریکارڈ شدہ تقریر نشر کرنے کا فیصلہ پی ٹی وی کے نئے ٹاپ مینیجر نے کیا۔

    بی بی سی اردو
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    اچھی خبر سنانے پر بہت بہت مبارک
    اللہ ایسے غداروں کو ملک سے باہر کرے۔ آمین
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    آمین بھائی!
    مین نے سوچا آپ نے یہ تھریڈ ضایع کردیا ہے کیونکہ کچھ دیر کے لیے یہ تھریڈ ادھر نہیں تھا۔۔۔
    خیر اب پتہ چلا کہ ہم دو بھائیوں نے یہ تھریڈ لگایا تھا۔ :)
    آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو بھائی۔
    والسلام علیکم
     
  5. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    اچھا ہوا ملک سے ایک اور امریکی یار کا خاتمہ ہوا ،آمریت کا سورج ڈوب گیا،
     
  6. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    الحمدللہ !
    بہت خوشی کی خبر ہے ۔ !:00032:

    سب کو اس پر مبارک ہو ،
     
  7. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اب اللہ نہ کرے کہ اس سے بدتر آئے ۔
    اگر اس سے بھی بدتر آگیا تولوگ اس نئے صدر سے تنگ آکر اس پرویز کو دعائیں دینے لگیں گے۔
     
  8. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    ویسے پاکستان میں اکثر ایسا ہوتا آیا ہے۔
     
  9. aymen_aou

    aymen_aou محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 23, 2008
    پیغامات:
    44
    مشرف پر مقدمے کی درخواست

    جمہوری وطن پارٹی کے دو دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار تھانوں میں مستعفی ہونے والے پاکستانی صدر پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے حوالے سے مقدمات درج کرانے کی درخواستیں دے دی ہیں۔
    نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک دھڑے کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کوئٹہ میں سٹی تھانے میں پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی، سابق وزیراعلی جام محمد یوسف اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

    طلال اکبر بگٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں پرویز مشرف اور ان کے ساتھی ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ سٹی تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ یہاں کوئٹہ میں درج نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ واقعہ یہاں کوئٹہ میں پیش ہی نہیں آیا۔

    اس کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی میر عالی گروپ نے ڈیرہ اللہ یار میں پرویز مشرف کے استعفے کے بعد ریلی نکالی اور پرویز مشرف کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیرہ اللہ یار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی میر عالی گروپ کے رہنما گل حسن بگٹی نے مقامی تھانے میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن دسمبر دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا اور چھبیس اگست دو ہزار چھ کو ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد بلوچستان میں جمہوری وطن پارٹی نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی تھی۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں