واہ میں اسلحہ فیکٹری کے قریب دو خودکش حملے

aymen_aou نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اگست 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم السنہ بھائي!
    کیسی بچوں والی باتیں کرتے ہیں آپ محترم۔۔۔۔۔؟
    معصوم لوگوں کو مارنا کہاں کا انصاف ہے۔۔۔۔۔۔
    اگر کوئی کتا کاٹے تو کیا اس کا علاج یہی ہے کہ اس کتے کو بھی اسی کی طرح کاٹا جائے۔۔۔۔۔۔
    یار! اتنی چھوٹی سی بات آپ کو سمجھ میں کیوں نہیں آتی کہ یہ ساری چال امریکہ کی ہے۔۔۔۔۔لاتعداد تنظیمیں نکلی ہوئی ہیں پاکستان میں جوکہ سی ائی اے، را اور موساد کی کرتی دھرتی ہیں اور ہر تحریک طالبان تحریک کہلاتی ہے اور اس کے پس پردہ یہی طاغوتی قوتیں کام کرتی ہیں کہ آپ جیسے جذباتی اور کم علم مسلمانوں کو استعال کرسکیں۔۔۔۔بس اتنی سی بات ہے جو سمجھنی ہے۔۔۔۔۔
    رہی بات معصوم لوگوں کو مارنے کی تو اسلام اس کی کبھی بھی اجازت نہیں دیتا چاہے وہ معصوم لوگ امریکی یا برطانوی ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔یہ توپھر اپنے پاکستانی مسلمان بھائی ہیں۔۔۔۔۔
    ان کو مارنا اسلام نہیں کہلاتا میرے بھائي۔۔۔۔۔۔۔
    یہ معصوم لوگ تو وہاں پر (فیکٹری میں) برسوں سے کام کرتے ہیں، یہ باجوڑ یا قبائلی علائقوں میں تو ابھی آپریشن شروع ہوا ہے۔۔۔ان میں ان کا کیا قصور۔۔۔۔۔
    اللہ کا خوف کریں بھائی۔۔۔مسلمان کو مارنے کی ترغیب کسی بھی مسلمان کا شیوہ نہیں۔
    امید کہ میری بات کو سجھ چکے ہونگے۔۔۔اگر نہیں تو اللہ تعالی آپ کو ھدایت نصیب فرمائے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  2. اھل السنۃ

    اھل السنۃ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2008
    پیغامات:
    295
    میرے سوال کا جواب شاید کسی کے پاس نہین اس لئے ادھر اُدھر کی باتیں ہو رہی ہیں میں جزباتی بھی ہوں اور کم علم بھی اسی لئے تو پوچھ رہا ہون کیا کوئی عالم صاحب نہیں؟؟؟؟؟
     
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اس انٹرویو میں موصوف کی آواز کی تصدیق کی اشد ضرورت ہے کہ آیا یہ آواز واقعی موصوف ہی کی ہے ۔؟
    یہ آواز کسی اور کی بھی ہوسکتی ہے ۔جب تک اس کی تصدیق نہ ہوجائے ۔

    دوسری بات ، اگر یہ واقعی ملا عمر تھے اور براہ راست ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے تو کیا حکومت کے پاس یہ ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ اس کے مقام کا پتہ کروالیتے اور اس کو گرفتار کرلیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
     
  4. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    پاکستانی عوام کے "مفاد" اور "سہولت" کے ليے تحريک پاکستان طلبان کے ترجمان مولوی عمر نے واہ کينٹ کے خود کش حملوں کی ذمہ داری محض ايک ٹی وی انٹرويو ميں قبول نہيں کی تھی بلکہ انھوں نے متعدد ٹی وی انٹرويوز ميں بہت سے نامور صحافيوں کو انٹرويوز ديے تھے جس میں انھوں نے واہ کينٹ ميں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    اگر آپ سمجھتے ہيں کہ جس ويڈیو کا لنک ميں نے پہلے ديا تھا وہ جعلی ہو سکتی ہے تو ميں آپ کو ايک دوسرے ٹی وی نيٹ ورک کے ٹاک شو کا لنک دے رہا ہوں جس ميں ايک بار پھر مولوی عمر نے واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوۓ مستقبل ميں ايسے مزيد حملوں کا عنديہ ديا ہے۔

    http://www.friendskorner.com/forum/f155/bolta-pakistan-21st-august-2008-a-61299/

    يہ نقطہ بھی اہم ہے کہ يہ انٹرويوز براہ راست نشر کيے گۓ تھے اور جن صحافيوں نے يہ انٹرويو کيے تھے وہ صحافتی دنيا ميں جانے پہچانے اور نامور تصور کيے جاتے ہيں۔

    ان ويڈیوز کے جعلی ہونے کے حوالے سے آپ کے تحفظات اگر صحيح تسليم کر ليے جائيں تو ايسا صرف اسی صورت ميں ممکن ہے اگر تمام صحافی، ٹی وی پروڈيوسر، تکنيکی ماہرين اور يہاں تک کہ ٹی وی مالکان بھی اس "سازش" ميں شامل ہوں۔ منطق کے اعتبار سے يہ مفروضہ قابل فہم نہيں۔ مولوی عمر کے الفاظ ان کے فلسفے کی ترجانی کر رہے ہيں اور وہ بہت سے لوگوں کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  5. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بھائی آپ سب لوگوں سے التماس ہے کہ ایک کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں جس کا اردو ترجمہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے اس سے امریکی اور یہودی شازشیں سمجھنے میں آسانی ہوگی

    امریکہ میں 101 یہودی تنظیمیں

    مصنفہ : لی اوبرائن

    اس کتاب کی اشاعت کے بعد کافی ہلچل مچی تھی اس کتاب میں یہودیوں کی کارستانیوں کے راز بیان کئے گئے ہیں
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں